data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251005-08-24
خضدار (صباح نیوز)سیکورٹی فورسز نے خضدار کے علاقے زہری میں دہشت گردوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو کامیابی سے تباہ کر دیا، آپریشن کے دوران 14 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق دہشت گرد علاقے میں پرامن شہریوں کو ہراساں کرنے کی کوشش کر رہے تھے تاہم سیکورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان کی تمام سازشیں ناکام بنا دیں،آپریشن کے بعد علاقے کے عوام نے پاک فوج کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا اور دہشت گردوں کے خاتمے پر سیکورٹی فورسز کے حق میں نعرے لگائے ۔مقامی شہریوں نے کہا کہ پاک فوج کی موجودگی نے علاقے میں امن و سکون کو یقینی بنایا ہے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گرد بار بار کی ناکامیوں کے باعث بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں اور خضدار کا حالیہ آپریشن ان کے نیٹ ورک کیلئے کاری ضرب ثابت ہوا ہے۔سیکورٹی فورسز نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ عوام کے تحفظ اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سیکورٹی فورسز

پڑھیں:

وزیراعلی مریم نواز کا خضدار میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر خراج تحسین

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2025ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے فتنۃ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک اور 20 سے زائد دہشت گرد زخمی کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیاہے۔

(جاری ہے)

خضدار کے علاقے زہری کے عوام نے سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ فتنۃ الہندوستان کے ہر کارندے کا خاتمہ کرنے کیلئے پوری قوم پر عزم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • خضدار، سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 14 دہشت گرد ہلاک
  • وزیراعلی مریم نواز کا خضدار میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر خراج تحسین
  • خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 14 دہشتگرد ہلاک
  • خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، فتنتہ الہندوستان کے 14 دہشتگرد ہلاک، 20 سے زائد زخمی
  • خضدار: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 14 دہشتگرد ہلاک
  • بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 14 دہشتگرد ہلاک
  • خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 14 دہشتگرد ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کی شیرانی میں کارروائی، فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک
  • بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 7 دہشتگرد ہلاک