خیبر جرگہ، قبائلی عمائدین اور فورسز میں تعاون کا عزم
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251005-08-14
پشاور ( آن لائن) فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (نارتھ) کے زیر اہتمام قلعہ بالاحصار میں گرینڈ خیبر جرگے کا انعقاد کیا گیا، جس میں آئی جی ایف سی نارتھ، سول انتظامیہ اور معزز قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔ اس جرگے میں ضلع خیبر کی موجودہ امن و امان کی صورتحال، درپیش چیلنجز اور عوامی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ قبائلی عمائدین نے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ قریبی تعاون کی یقین دہانی کرائی اور امن کے قیام میں فورسز کے کردار اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔اجلاس میں قومی یکجہتی اور علاقائی استحکام کو فروغ دینے پر اتفاق رائے پایا گیا جبکہ مقامی نمائندوں نے عوامی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔ قلعہ بالاحصار میں منعقد ہونے والا یہ گرینڈ جرگہ علاقائی امن و استحکام کے لیے سیکورٹی اداروں اور قبائلی عوام کے درمیان اعتماد اور اشتراک کا مظہر ثابت ہوا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کاروائیاں ، بھارتی حمایت یافتہ فتنۂ الخوارج کے 15 دہشتگرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان اور ڈی آئی خان میں آپریشنز کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنۂ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 15 اور 16 نومبر کو سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں دو مختلف کارروائیاں کیں، ڈی آئی خان میں آپریشن کے نتیجے میں 10 خوارج کو جہنم واصل کیا گیا جس میں ان کا سرغنہ عالم محسود بھی شامل ہے۔ ایک اور انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کیا گیا جس میں سیکیورٹی فورسز نے مزید 5 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے کلاچی ڈی آئی خان میں انٹیلیجنس کی بنیاد پر آپریشن کیا، آپریشن الخوارج کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر کیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقے میں بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، غیر ملکی پشت پناہی یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک انسدادِ دہشت گردی کی مہم جاری رہے گی۔