جرگے میں قبائلی عمائدین نے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ قریبی تعاون کی یقین دہانی کرائی، مقامی نمائندوں نے عوامی مسائل اجاگر کیے اور ان کے حل کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور دیا۔ جرگے میں قومی یکجہتی اور باہمی اعتماد کو فروغ دینے پر اتفاق رائے کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ فرنٹیئر کورخیبر پختونخوا (نارتھ) کے زیر اہتمام پشاورمیں گرینڈ خیبر جرگے کا انعقاد کیا گیا۔ قلعہ بالا حصار میں منعقدہ گرینڈ جرگے میں آئی جی ایف سی نارتھ، سول انتظامیہ اور معزز قبائلی عمائدین نے شرکت کی، جرگے میں ضلع خیبر کی موجودہ امن و امان کی صورتحال اور درپیش چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جرگے میں قبائلی عمائدین نے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ قریبی تعاون کی یقین دہانی کرائی، مقامی نمائندوں نے عوامی مسائل اجاگر کیے اور ان کے حل کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور دیا۔ جرگے میں قومی یکجہتی اور باہمی اعتماد کو فروغ دینے پر اتفاق رائے کیا گیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ یہ گرینڈ خیبر جرگہ قومی یکجہتی اور علاقائی امن کے لیے سیکیورٹی اداروں کی سنجیدہ کاوشوں کا مظہر ہے، قبائلی عمائدین نے امن کے قیام میں فورسز کے کردار اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: قبائلی عمائدین نے جرگے میں کیا گیا

پڑھیں:

قم، مدرسہ امام علی ع میں جشن ولادت امام حسن عسکری کی مناسبت سے نشست کا انعقاد

حجت الاسلام والمسلمین سید فرخ رضوی نے امام حسن عسکری علیہ السلام کی سیرت کو بیان کرتے ہوئے تین اہم نکات کی طرف اشارہ کیا کہ امامؑ نے اپنے آنے والے فرزند امام  مہدیؑ کے بارے میں لوگوں کو بشارت دی، سخت حالات میں دین اسلام کی تبلیغ کی، امامؑ کی معرفت و شناخت کی ضرورت و اہمیت بیان فرمائی۔ اسلام ٹائمز۔ حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کی ولادت کی مانست سے مدرسہ امام علیؑ قم میں نشست منعقد ہوئی۔ قاری بشارت حسین انصاری نے تلاوت قران کریم کی، محمد علی اور عنایت علی شریفی نے امام حسن عسکری علیہ السلام کی شان میں کلام پیش کیا۔ حجت الاسلام والمسلمین سید فرخ رضوی نے امام حسن عسکری علیہ السلام کی سیرت کو بیان کرتے ہوئے تین اہم نکات کی طرف اشارہ کیا کہ امامؑ نے اپنے آنے والے فرزند امام  مہدیؑ کے بارے میں لوگوں کو بشارت دی، سخت حالات میں دین اسلام کی تبلیغ کی، امامؑ کی معرفت و شناخت کی ضرورت و اہمیت بیان فرمائی۔

نشست سے مدرسہ امام علیؑ کے مسئول فرھنگی امور ڈاکٹر دانش علی نقوی نے بھی خطاب کیا۔ آخر میں مدیر مدرسہ امام علی (علیہ السلام) استاد نیاز علی اسدی نے مسؤل فرھنگی امور اور دیگر احباب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح روزانہ درس طلبہ کے لیے لازم و ضروری ہے اسی طرح جشن میلاد اور مجلس شہادت میں شرکت بھی ضروری ہے۔ نشست کا اختتام دعائے سلامتی امام زمانہ علیہ السلام سے ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • ماتلی: اسسٹنٹ کمشنر کے تبادلے پر شاندار الوداعی تقریب کا انعقاد
  • جماعت المسلمین کے تحت محفل ذکر ونعت کا اہتمام کیاگیا
  • پشاور، شہدائے راہ قدس کیلئے مجلس تکریم کا اہتمام
  • فرنٹیئر کور کی قیادت میں پشاور میں گرینڈ خیبر جرگے کا انعقاد
  • سجاول،سنی رابطہ کونسل کے تحت اسرائیل مردہ باد ریلی کا انعقاد
  • لکسمبرگ میں نئے بادشاہ گیوم نے تخت سنبھال لیا، عوام کا استقبال
  • انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے رحمۃ للعالمین (ص) کانفرنس منعقد
  • قطر میں چھٹی عالمی وزارتی کانفرنس برائے مینٹل ہیلتھ کا انعقاد
  • قم، مدرسہ امام علی ع میں جشن ولادت امام حسن عسکری کی مناسبت سے نشست کا انعقاد