خوشحال سندھ کے عوام کی حالت زار ناقص گورننس کی بدترین مثال ہے، کاشف سعید شیخ
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
اجلاس سے خطاب میں جماعت اسلامی سندھ کے امیر نے کہا کہ نومبر میں لاہور میں جماعت اسلامی کا اجتماع تاریخی ثابت ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ خوشحال سندھ کے عوام کی حالت زار ناقص گورننس کی بدترین مثال ہے، پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کو بتانا چاہیے کہ 2000 ارب روپے سے زائد خرچ کرنے کے باوجود سندھ کے عوام کی حالت زار اور محرومیوں کا شکار کیوں ہیں؟ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قبا آڈیٹوریم کراچی میں منعقدہ برادر تنظیموں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری محمد یوسف، ڈپٹی جنرل سیکریٹری نواب مجاہد بلوچ، مولانا آفتاب ملک، سہیل احمد شارق سمیت وکلاء، مزدوروں، علمائے کرام اور طلبہ تنظیموں کے صوبائی عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں اجتماع عام کی تیاریوں اور عوام کی شرکت کے حوالے سے منصوبہ بندی کی گئی۔
کاشف سعید شیخ نے کہا کہ اس جدید دور میں بھی سندھ کے عوام پینے کے صاف پانی، سڑکوں، صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں، جس کی وجہ سے خطرناک بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کا دارالحکومت کراچی بھی موئن جو دڑو بنا ہوا ہے، شہر کا انفرااسٹکچر اور سڑکیں تباہ ہیں، ٹرانسپورٹ کا کوئی نظام نہیں، مگر شہریوں کا چالان بھی ہوگا اور بھاری جرمانے بھی یہ سراسر ظلم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع گھوٹکی صنعتی زون ہونے کے باوجود مقامی لوگوں کو نظر انداز کرنا سندھ کے لوگوں کے ساتھ ناانصافی اور حکومتی نااہلی کا واضح ثبوت ہے۔ صوبائی امیر نے کہا کہ نومبر میں مینار پاکستان لاہور پر ہونے والا جماعت اسلامی کا اجتماع عام تاریخی ثابت ہوگا، برادر تنظیموں کے قائدین اجتماع کی کامیابی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی سندھ کے عوام نے کہا کہ عوام کی
پڑھیں:
اسلام آباد میں”اڑان پاکستان فیملی فیسٹیول“ نامور گلوکار عاطف اسلم، فرحان سعید سمیت دیگر کی پرفارمنس
وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے ایف نائن پارک میں ”اڑان پاکستان فیملی فیسٹیول“ کا کامیاب انعقاد کیاگیا۔فیسٹیول کی کامیابی وزیراعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی رہنمائی اور حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔
معرکہ حق میں پاکستان کی شاندار کامیابی نے پوری قوم کے حوصلے بلند کئے اور اسی جذبے نے فیسٹیول کے ماحول کو مزید ولولہ انگیز بنا دیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی کا فیسٹیول کے کامیابی سے انعقاد میں بھرپور تعاون رہا.
وزارت داخلہ نے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے۔ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں کا بھی فیسٹیول کے انعقاد میں تعاون رہا جس کے باعث فیسٹیول بحفاظت اور پْراطمینان انداز میں مکمل ہوا۔
اتوار کو ہونے والے فیسٹیول میں خواتین، بچوں، نوجوانوں اور بزرگ بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد کے شہریوں نے خوشگوار اور پْرامن ماحول میں تفریح سے بھرپور لطف اٹھایا۔
فیسٹیول کے آغاز سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے ایف نائن پارک کا دورہ کیا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے مختلف انتظامات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر انہوں نے تفریحی سرگرمیوں کے لیے قائم کیے گئے اسٹالز، اسٹیج ایریا اور فیملی زونز کا معائنہ کیا اور متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات دیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عوام کے لیے صحت مند تفریحی مواقع پیدا کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور ایسے پروگرام سماجی ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہیں۔
دہشت گردی کے باوجود عوام کی بڑی تعداد میں شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ شہری مثبت سرگرمیوں کی بحالی اور ملک میں معمولاتِ زندگی کی روانی کے لیے پرعزم ہیں۔
فیسٹیول میں ملک کے نامور گلوکاروں عاطف اسلم، فرحان سعید، نمرہ مہرہ، جابر عباس اور زونیب زاہد نے پرفارمنس دی، جسے شرکا نے بے حد سراہا۔
اسٹیج کی میزبانی شفاعت علی اور صوفیہ احمد نے کی جنہوں نے اپنی شاندار کارکردگی سے پروگرام کو مزید دلکش بنایا۔
”اڑان پاکستان“ فیملی فیسٹیول نے نہ صرف اسلام آباد کے شہریوں کو بہترین تفریح فراہم کی بلکہ یہ پیغام بھی دیا کہ عوام حالات سے گھبرا کر نہیں بیٹھے بلکہ قومی سطح پر مثبت سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے خواہاں ہیں۔
وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے ایف نائن پارک میں ’’اڑان پاکستان فیملی فیسٹیول‘‘ کا کامیاب انعقاد
فیسٹیول کی کامیابی وزیراعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی رہنمائی اور حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کا نتیجہ ہے
معرکہ حق میں پاکستان کی شاندار کامیابی نے پوری قوم کے حوصلے بلند کئے اور… pic.twitter.com/NUT8DzuQQI