سٹی42: الحمدللہ، جب سے فلسطینی عوام پر یہ نسل کشی شروع کی گئی ہے، آج ہم  سب سے زیادہ جنگ بندی کے قریب ہیں۔ پاکستان ہمیشہ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ 

یہ بات پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے  غزہ  میں جنگ بندی کی حالیہ کوششوں کے متعلق ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے  اپنی پوسٹ میں لکھا، " شکریہ صدر ٹرمپ کے ساتھ ساتھ قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکی، اردن، مصر اور انڈونیشیا کی قیادتوں کا بھی ہے جنہوں نے مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے #UNGA80 کے موقع پر صدر ٹرمپ سے ملاقات کی۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 16 اکتوبر کو منعقد ہوں گے

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا، حماس کی طرف سےآنے والا  بیان جنگ بندی اور امن کو یقینی بنانے کے لیے ایک کھڑکی پیدا کرتا ہے جسے ہمیں دوبارہ بند ہونے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

شہباز شریف نے کہا، انشاء اللہ، پاکستان فلسطین میں لازوال امن کے لیے اپنے تمام شراکت داروں اور برادر ممالک کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔

Alhamdolillah, we are closer to a ceasefire than we have been since this genocide was launched on the Palestinian people.

Pakistan has always stood by the Palestinian people and shall always do so.

Gratitude is due to President Trump, as well as to leaderships of Qatar, Saudia…

— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 4, 2025

 شاہدرہ : شوہر کا بیوی پر چھریوں سے حملہ، گلا کاٹنے کی کوشش

Waseem Azmet

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: شہباز شریف نے کے ساتھ

پڑھیں:

وزیراعظم سے امریکی سکھ تنظیم کے صدر کی ملاقات: گورو دواروں میں سہولت فراہمی یقینی بنا رہے ہیں، شہباز شریف

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعظم  شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں سکھ برادری کے مقدس مقامات اور گوردواروں کی دیکھ بھال اور ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکہ میں مقیم سکھ برادری کی تنظیم کے صدر جسدیپ سنگھ سے گفتگو میں کیا، جنہوں نے منگل کو ان سے ملاقات میں وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ اور پاکستانی نژاد امریکی کاروباری شخصیت ساجد تارڑ بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے پاکستان آمد پر جسدیپ سنگھ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سکھوں کے بہت سے مقدس مذہبی مقامات موجود ہیں، دنیا بھر سے سکھ برادری کے افراد مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے آتے ہیں اور پاکستان ان کی مہمان نوازی کرتا ہے۔ ہم پاکستان آنے والی سکھ برادری کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں، یہ ہمارے لئے فخر کا باعث ہے کہ پاکستان سکھ برادری کے مقدس مقامات اور گوردواروں کی دیکھ بھال اور یہاں ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا رہا ہے۔ ہم پاکستان میں مقیم سکھ برادری کی فلاح و بہبود اور دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کو مزید سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے حکمت عملی ترتیب دیں گے، سمندر پار پاکستانیوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی ملک کی ترقی و خوشحالی اور ملک کا نام روشن کرنے کے حوالے سے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ جسدیپ سنگھ نے پاکستان میں بہترین میزبانی اور سکھ یاتریوں کی مہمان نوازی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

  • برداشت اور رواداری پاکستان کی بنیاد ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
  • برداشت، رواداری قیام پاکستان کی بنیاد ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
  • وزیراعظم شہباز شریف کا سری لنکا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں ظہرانہ
  • آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی جائے؛ وزیراعظم
  • وزیراعظم سے امریکی سکھ تنظیم کے صدر کی ملاقات: گورو دواروں میں سہولت فراہمی یقینی بنا رہے ہیں، شہباز شریف
  • نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل راٹھور نے حلف اُٹھا لیا، مل کر کام کرنے کیلئے پرعزم، شہباز شریف، مبارکباد دی
  • وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی سکھ تنظیم کے صدر کی ملاقات
  • وزیراعظم شہباز شریف سے امریکا میں مقیم سکھ تنظیم کے صدرجسدیپ سنگھ کی ملاقات
  • وزیراعظم شہباز شریف نے شالیمار ایکسپریس کی اپ گریڈیشن کے بعد افتتاح کردیا
  • کوئی شک نہیں ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، وزیراعظم