محسن نقوی کی پارلیمنٹ لاجز کے نئے بلاک کی تعمیر 4 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
ویب ڈیسک: پارلیمنٹ لاجز کے نئے بلاک کی تعمیر کا منصوبہ 13 سال بعد دوبارہ فعال ہو گیا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر منصوبے پر تیزی سے کام شروع کر دیا گیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے آج پارلیمنٹ لاجز کے زیرِ تعمیر نئے بلاک کا دورہ کیا، اس موقع پر وزیر داخلہ نے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ منصوبہ 4 ماہ کے اندر مکمل کیا جائے۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 16 اکتوبر کو منعقد ہوں گے
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ منصوبے کے لیے فنڈز کی منظوری دی جا چکی ہے اور اسے ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا، منصوبے کی تکمیل کے بعد تمام پارلیمنٹرینز کو رہائش کی سہولت فراہم ہو سکے گی۔
بریفنگ کے دوران چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے بتایا کہ منصوبہ 2012 میں ٹھیکے پر دیا گیا تھا اور اسے 2013 میں مکمل ہونا تھا تاہم کنٹریکٹر کی جانب سے کام روکنے اور قانونی پیچیدگیوں کے باعث منصوبہ تاخیر کا شکار ہو گیا، منصوبے کو 2014 تک ایکسٹینشن دی گئی تھی، نیا بلاک 104 یونٹس پر مشتمل ہوگا۔
شاہدرہ : شوہر کا بیوی پر چھریوں سے حملہ، گلا کاٹنے کی کوشش
اس موقع پر وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا، چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: محسن نقوی
پڑھیں:
کریم آباد انڈر پاس کی تعمیر تاخیر کا شکار، لاگت بھی دگنی ہوگئی
فائل فوٹوکراچی کے ضلع وسطی میں کریم آباد کے مقام پر انڈر پاس نہ صرف تاخیر کا شکار ہوگیا بلکہ اس کی لاگت میں بھی دُگنا اضافہ ہوگیا ہے۔ حکومت سندھ کا کہنا ہے کہ اب منصوبہ دسمبر 2025 تک مکمل ہوجائے گا۔
مینا بازار انڈر پاس کا سنگ بنیاد 23 دسمبر 2023 کو سابق نگران حکومت کے وزیر اعلیٰ جسٹس مقبول باقر نے رکھا۔
کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے اس 1.2 کلومیٹر طویل انڈر پاس کے منصوبے کو محض 10 ماہ میں اکتوبر 2024 تک مکمل ہونا تھا۔ پانی، سیوریج، گیس اور بجلی کی لائنوں کی وجہ سے یہ دو سال بعد بھی زیر تعمیر ہے، اس سال ستمبر میں اسے مکمل ہونا تھا لیکن اب اسے سال کے آخر تک مکمل کیا جائے گا۔
ایک طرف اطراف کا کاروبار بری طرح متاثر ہے دوسری طرف ٹریفک اور پیدل چلنے والے شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، شہریوں کا مطالبہ ہے کہ منصوبے کو جلد مکمل کیا جائے۔
منصوبے کے تحت دو لین آنے اور دو لین جانے کیلئے تعمیر کیے جارہے ہیں۔
ابتدائی طور پر کے ڈی اے کے اس منصوبے کو 1.35 ارب روپے میں مکمل ہونا تھا اور اب اس کی لاگت میں 195 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوچکا ہے۔