پنجاب میں گندم کو فیڈ ملز میں استعمال کرنے پر پابندی، دفعہ 144 نافذ
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر کی فیڈ ملز میں گندم کو مرغیوں کے دانے میں استعمال کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔
یہ فیصلہ گندم، آٹے اور روٹی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سیلاب اور گندم پر سیاست کرنے والوں کو جواب ملے گا، مریم اورنگزیب کا پیپلزپارٹی پر وار
سیکرٹری داخلہ پنجاب کے جاری کردہ حکمنامے کے مطابق، گندم صرف فلور ملز میں آٹا بنانے کے لیے استعمال کی جائے گی، جبکہ فیڈ ملز پر 30 یوم تک گندم کے استعمال پر پابندی عائد رہے گی۔ پابندی کا اطلاق 2 نومبر تک ہوگا۔
محکمہ داخلہ کے ترجمان کے مطابق صوبے میں فیڈ ملز کے پاس ایک لاکھ میٹرک ٹن سے زائد گندم کا ذخیرہ موجود ہے اور یہ ذخیرہ مرغیوں کے دانے کے طور پر استعمال ہونے والا تھا۔
سیکرٹری پرائس کنٹرول کی رپورٹ کے مطابق یہ اقدام گندم کی ممکنہ قلت سے بچاؤ کے لیے ناگزیر قرار دیا گیا۔
اعلان میں کہا گیا کہ گندم انسانوں کی بنیادی خوراک ہے اور اسے صرف آٹے کی تیاری میں استعمال ہونا چاہیے۔ حکمنامے کی تشہیر عوامی آگاہی کے لیے سرکاری گزٹ، اخبارات اور ذرائع ابلاغ کے ذریعے کی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پرائس کنٹرول پنجاب دفعہ 144 گندم محکمہ داخلہ پنجاب.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پرائس کنٹرول محکمہ داخلہ پنجاب فیڈ ملز کے لیے
پڑھیں:
امراض میں مبتلاعازمین حج نہیں کرسکیں گے،سعودی حکومت نے پابندی لگا دی
ڈپورٹ کرنے کی پالیسی بھی لاگو کردی، واپسی کا خرچہ عازمین حج خود ادا کریں گے
بیمار عازم کو فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کرنے والے ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی بھی ہوگی
سعودی حکومت نے بیمار عازمین پر حج2026 کی پاپندی عائد کرتے ہوئے ڈپورٹ کرنے کی پالیسی بھی لاگو کردی۔سعودی وزارت مذہبی امور نے کہا کہ بیمار عازمین کو سعودی عرب واپس وطن بھیج دے گا، واپسی کا خرچہ عازمین حج خود ادا کریں گے، بیمار عازم کو فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کرنے والے ڈاکٹرز کے خلاف بھی کارروائی بھی ہوگی۔سعودی وزارت صحت کی ہدایات کے مطابق عازمین حج 2026 کیلئے طبی شرائط عائد کی گئی ہیں۔ سعودی وزارت صحت نے کہا کہ گردوں کے امراض، ڈائیلاسز کے مریضوں کو حج 2026 کی اجازت نہیں، سعودی وزارت صحت نے دل کے امراض کا شکار مریض جو مشقت کے بھی قابل نہ ہوں ان پر بھی حج کی پاپندی لگادی۔پھیپھڑوں اور جگر کی بیماری کے حامل مریضوں پر بھی پاپندی ہوگی، شدید اعصابی یا نفسیاتی امراض، کمزور یاداشت، شدید معذوری اور ڈیمنشیا کا شکار افراد پر بھی سعودی حکومت نے حج پر پابندی لگادی۔شدید بڑھاپے یا الزائمنز اور رعشہ کے مریض پر بھی پاپندی عائد کردی گئی، حاملہ خواتین، کالی کھانسی، تپ دق، وائرل ہیمرج بخار کے مریض بھی حج 2026 نہیں کرسکیں گے۔کینسر کے مریضوں پر بھی حج کی پابندی عائد کردی گئی، وزارت مذہبی امور نے کہا کہ حج پر روانگی سے قبل میڈیکل افسر حج پر روانگی سے روکنے کا مجاز ہوگا۔وزارت مذہبی امور نے کہا کہ سعودی حکام کی مانیٹرنگ ٹیمیں عازم حج کے فٹنس سرٹیکیٹ کی درستی کی تصدیق کریں گی، مقررہ بنیادی صحت کے حامل افراد ہی سفر حج پر مقامات روانہ ہوں۔