بیٹی کے قتل کا مقدمہ درج، باپ اور ماموں زاد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
قائد آباد پولیس نے بیٹی کے قتل کے الزام میں باپ اور ماموں زاد کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ملیر پولیس کے مطابق مقتولہ کا باپ بیٹی کے قتل کو خود کشی کا رنگ دینے کی کوشش کررہا تھا۔ قائد آباد پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ 3 اکتوبر کوشیرپاؤ کالونی میں ایک خاتون نے گھر میں خودکشی کرلی ہے جس کی شناخت 24 سالہ ماریہ ولد دلبر کے نام سے ہوئی۔ قائد آباد پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور واقعے کی تفتیش شروع کردی، تفتیش کی روشنی میں پولیس نے مقتولہ کے والد دلبر خان اور ماموں زاد نور صمد کو حراست میں لیا۔ دورانِ تفتیش دونوں ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے باہمی رنجش کے باعث لڑکی کا گلا دبا کر قتل کیا۔ ملزمان نے واقعے کو خودکشی ظاہر کرنے کیلئے پولیس کو گمراہ کن اطلاع دی تھی۔ پولیس نے دونوں ملزمان کوگرفتار کرکے ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پولیس نے
پڑھیں:
کرپشن کیس میں گرفتار سابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشںر ریونیو راولپنڈی پولیس کی حراست سے فرار
کرپشن کیس میں گرفتار سابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشںر ریونیو اقبال سنگھیڑا راولپنڈی پولیس کی حراست سے فرار ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق سی پی او کے حکم پر تھانہ چکری کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر سمیت چار اہلکاروں پر مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔ ملزم کو راولپنڈی لاہور ٹرانسفر کیا جارہا تھا، موٹروے چکری ریسٹ ایریا سے فرار ہونے میں کامیاب ہوا۔
پولیس نے بتایا کہ کرپشن کیس لاہور میں گرفتار سابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اقبال سنگھیڑا کے فرار کا مقدمہ اےایس آئی ظفراقبال، کانسٹیبل یاسر، احمدبلال، محرم شہزاد کے خلاف درج کیا ہے۔
اہلکاروں کے خلاف پولیس آرڈر کی سیکشن155سی،کے تحت مقدمہ درج کیا، مقدمہ میں تعزیرات پاکستان کی سیکشن 223 ،224 ،225 بھی شامل کی گئیں، ملزم اقبال سنگھیڑا کو اینٹی کرپشن عدالت میں پیشی کے لئےلاہور سے راولپنڈی لایا گیا تھا۔
راولپنڈی سے واپس لاہور منتقلی کے دوران ملزم چکری ریسٹ ایریا میں پولیس حراست سے فرار ہوا، ملزم کو 3 سال قبل راولپنڈی میں درج مقدمہ میں عدالت پیشی کے لئے لایا گیا تھا۔ چکری موٹروے سروس ایریا پر واش روم استعمال کرنے گئے، سروس ایریا میں پہلے سے موجود ملزم کے بھائی اسے اپنی گاڑی میں بٹھا کر لے گئے۔ ملزم کے بھائی کے ہمراہ 6 نامعلوم افرادبھی تھے۔