انٹرپول نے امیربالاج قتل کیس کے مفرور طیفی بٹ کو گرفتار کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
امیربالاج قتل کیس میں نئی پیشرفت سامنے آگئی ہے۔ جہاں سی سی ڈی نے انٹرپول کے ذریعے مفرور ملزم طیفی بٹ کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی سی ڈی پولیس نے لاہور پولیس سے امیر بالاج قتل کیس کی تفتیش مانگ لی۔ ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ نے باقاعدہ مراسلے کے ذریعے بالاج قتل کیس کی تفتیش مانگی ہے۔ امیر بالاج قتل کیس کی تفتیش اس وقت لاہور پولیس کی طرف سے بنائی گئی جے آئی ٹی کر رہی ہے۔ امیر بالاج قتل کیس میں طیفی بٹ اور عقیل بٹ عرف گوگی بٹ نامزد ملزم ہیں۔عقیل بٹ عرف گوگی بٹ عدالت سے ضمانت پر ہے۔ طیفی بٹ کو انٹر پول کے ذریعے گزشتہ رات سی سی ڈی نے گرفتار کر لیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گوگی بٹ سے جے آئی ٹی کی ٹیم امیر بالاج کیس کے متعلق تفتیش کر رہی ہے۔ خواجہ تعریف عرف طیفی بٹ امیر بالاج قتل میں اشتہاری ملزم تھا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کی ڈرامائی انداز میں گرفتاری کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کی گرفتاری کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جب کہ طیفی بٹ کو دبئی میں ایک دعوت کے دوران ڈرامائی انداز میں گرفتار کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ محکمہ پولیس کے ایکسٹراڈیشن سیل کے ڈی ایس پی خالد وریا دبئی میں گوجرانوالہ کے 2 اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے موجود تھے۔
اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے دبئی پولیس کے ساتھ خالد وریا نے ایک فلیٹ میں کارروائی کی، کارروائی کے دوران اسی فلیٹ میں طیفی بٹ بھی دعوت پر موجود تھا۔
یہ بھی پڑھیں: امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں اہم پیشرفت، مرکزی ملزم دبئی سے گرفتار
پولیس نے کہا کہ ڈی ایس پی خالد وریا نے طیفی بٹ کو پہچان کر اس کی بھی گرفتاری کا پراسس شروع کر دیا۔
ذرائع نے کہا کہ طیفی بٹ ابھی دبئی پولیس کی حراست میں ہے، پولیس کے مطابق اس کی گرفتاری کے لیے لاہور پولیس کی جانب سے ریڈ وارنٹ بھی جاری کروائے گئے تھے۔
ذرائع نے کہا کہ ریڈ وارنٹ سے گرفتاری اور پاکستان روانگی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، طیفی بٹ کو ریڈ وارنٹ کا پروسیس مکمل ہونے پر لاہور ائیرپورٹ لایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق طیفی بٹ بالاج قتل کے فوری بعد اسلام آباد سے گلاسکو روانہ ہوا تھا،
لندن کا ویزہ ختم ہونے پر طیفی بٹ لندن کا ویزہ رینیو کروانے کے لیے دبئی آیا تھا۔