حماس نے غزہ امن پلان پر ذمہ دارانہ اور باوقار ردعمل دیا، حافظ نعیم الرحمٰن WhatsAppFacebookTwitter 0 4 October, 2025 سب نیوز

کراچی:امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے حماس کے موقف کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‏تحریک مزاحمت حماس نے ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے مجوزہ امن پلان پر اپنا باوقار رد عمل دیا ہے۔
ایکس پر اپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حماس کا ردعمل فلسطینی عوام کی امنگوں کے مطابق اور ان کی بصیرت کا آئینہ دار ہے، حماس درحقیقت عارضی نہیں مستقل جنگ بندی چاہتی ہے، قیدیوں کے تبادلے پر آمادگی اور تبادلے کے عمل کے لیے مناسب حالات کی فراہمی کی بات بالکل جائز ہے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج کا مکمل انخلا اور بین الاقوامی نہیں بلکہ فلسطینی ٹیکنوکریٹس کا سیٹ اپ ایک سو فیصد جائز مطالبہ ہے اور ان تمام معاملات پر ثالثوں کے ذریعے تفصیلات پر مذاکرات ہوں گے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حماس نے اپنے جواب میں غیر ضروری باتوں سے اجتناب کیا ہے، پاکستان سمیت تمام مسلم ممالک کو حماس کے موقف کا خیرمقدم کرنا چاہئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان میں نیا پنشن سسٹم نافذ کردیا گیا پاکستان میں نیا پنشن سسٹم نافذ کردیا گیا ٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹے امیربالاج ٹیپو کے قتل کیس کا مرکزی ملزم طیفی بٹ دبئی سے گرفتار وفاقی وزرا اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان معاہدے کے نکات سامنے آگئے خواجہ آصف نے مانچسٹر کیلئے پی آئی اے کی پروازوں کے آغاز کی نوید سنا دی نیشنل پریس کلب پر اسلام آباد پولیس کے حملے کے خلاف پریس کلب پر سیاہ پرچم لہرایا گیا اور احتجاجی ریلی نکالی گئی سعودیہ سے معاہدہ آنا فانا نہیں ہوا، یہ ایک نیٹو طرز کا اتحاد بن جائیگا: وزیر خارجہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: حافظ نعیم

پڑھیں:

اتحاد امت وقت کی اہم ضرورت ہے‘ حافظ نصراللہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251117-08-13
کراچی(اسٹاف رپورٹر) اتحاد امت وقت کی اہم ضرورت ہے۔سامراجی قوتیں اسلام اورکلمہ طیبہ کے نام سے معرض وجود میں آنے والے ملک میں فرقہ واریت اوردہشت گردی کی سازشیں کررہی ہیں جن کو دینی جماعتیں علما اورمشائخ مل کر ناکام بناسکتے ہیں۔مینارپاکستان پرمنعقدہ جماعت اسلامی کا اجتماع ملک میں اتحاد امت اورقومی یکجہتی کو فروغ دے گا۔ان خیالات کا اظہار جمعیت اتحاالعلما ومشائخ سندھ کے صدر حافظ نصراللہ چنا نے پیر ذاکری سید منیر شاہ ذاکری سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ حافظ نصراللہ نے انہیں مینار پاکستان میں منعقدہ جماعت اسلامی کے سہ روزہ اجتماع عام میں شرکت کی دعوت بھی دی۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • جماعت اسلامی ضلع پشاور کی 26 رکنی ضلعی مجلس شوریٰ نے حلف اٙٹھا لیا
  • 26ویں ترمیم کے وقت بھی کہا تھا یہ عوام کے مفاد میں نہیں، حافظ نعیم
  • فارم 47 کی بنیاد پر حکومت بنے گی تو لوگوں کا جمہوریت سے اعتماد اٹھ جائے گا، حافظ نعیم الرحمان
  • چہرے نہیں ‘نظام بدلنے سے قوم کی تقدیر بدلے گی‘ منعم ظفر خان
  • اجتماع عام آئین سے منحرف ظالمانہ نظام بدلنے کی تحریک کا آغاز ہے‘لیاقت بلوچ
  • شیخ حسینہ کی سزا پر حافظ نعیم الرحمان کا ردعمل
  • بھارت نواز حسینہ واجد کو طلبہ کے قتل عام پر سزائے موت کا حکم،جماعت اسلامی
  • شیخ حسینہ نے جھوٹے مقدمات کی سیاست کو فروغ دیا؛حافظ نعیم کا بنگلہ دیش کے عدالتی فیصلے پر ردعمل
  • اتحاد امت وقت کی اہم ضرورت ہے‘ حافظ نصراللہ
  • حیدرآباد: جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر حافظ نصراللہ چنا جماعت اسلامی کے رہنما مولانا دلشیر چنا کی وفات پر لواحقین سے تعزیت کے بعد دعا کررہے ہیں