گوادر،اسرائیل کیخلاف جماعت اسلامی اور جے یوآئی کے تحت احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
گوادر (نمائندہ جسارت) غزہ کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لییاحتجاجی مظاہرہ، ملا فاضل چوک میں جماعت اسلامی اور جمعیت علما اسلام کے زیرِ اہتمام احتجاجی مظاہرہ منعقد ہوا جس سے مفتی اختر ،حافظ عبدالکریم ،مولانا محمد انور منصور ، مولانا لیاقت بلوچ ، مولانا قاسم اور سعید احمد نے خطاب کیا ۔اس موقع پر بڑی تعداد میں کارکنوں اور عوام نے شرکت کی مظاہرین نے فلسطین کے نہتے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے اسرائیلی مظالم کی سخت مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری اور مؤثر کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے حکومتِ پاکستان اور عالمِ اسلام کے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ عملی اقدامات کرتے ہوئے فلسطینی عوام کی مدد کریں اور اسرائیلی جارحیت کو رکوانے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں۔احتجاجی مظاہرے کا اختتام دعا کے ساتھ ہوا جس میں فلسطین کے شہدا کے لیے بلندیِ درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعائیں مانگی گئیں جبکہ سینیٹر مشتاق احمدخان سمیت صمود فلوٹیلا کے وفود شامل تمام شرکا کی باحفاظت واپسی کی خصوصی دعا کی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کیخلاف بدین میں احتجاج و ریلی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بدین (رپورٹر )جماعت اسلامی بدین کی جانب سے صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی جارحیت اور غزہ کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور ٹرمپ امن منصوبہ و سینیٹر مشتاق احمد کی گرفتاری کے خلاف بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ مظاہرین کی اسرائیلی جارحیت اور نسل کشی کے خلاف شدید نعرے بازی، مشتاق احمد خان کی گرفتاری کی مذمت کی جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان کی کال پر غزہ اور فلسطین پر وحشیانہ اسرائیلی جارحیت اور نسل کشی کے خلاف بدین پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ مظاہرے میں شریک افراد نے اسرائیل اور امریکا کے خلاف سخت نعرے بازی کی اور مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ مظاہرے سے جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیر انجینئر سیدعلی مردان شاہ گیلانی نائب امیر ضلع اللہ بچایو ہالیپوٹہ ،جنرل سیکرٹری عبدالکریم بلیدی ،اسسٹنٹ سیکرٹری علی گل منصوری، مقامی امیر ایازلطیف سومرو اور دیگر نے شرکت کی اور مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیر انجینئرسیدعلی مردان شاہ گیلانی نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں انسانیت کی نسل کشی کر رہا ہے جس کا عالمی برادری کو فوری نوٹس لینا چاہیے۔ ہم مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس ظلم کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے۔ انہوںنے مشتاق احمد خان کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ان کی گرفتاری فوری طور ختم کرکے رہا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پرامن آواز کو دبانا غیر جمہوری عمل ہے۔ مظاہرین نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے فوری ایکشن لے اور فلسطینی عوام کو انصاف فراہم کرے۔