آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک حماس کا ہتھیار نہ ڈالنے کا فیصلہ سو فیصد درست ہے، محمد یوسف
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
اپنے ایک بیان میں جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ مزاحمتی تحریک حماس کے بغیر مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، ان شاءاللہ فلسطینی عوام کی جدوجہد اور شہداء کا خون ضرور رنگ لائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری محمد یوسف نے کہا ہے کہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک حماس کا ہتھیار نہ ڈالنے کا فیصلہ زمینی حقائق کے مطابق سو فیصد درست ہے، ٹرمپ کا بیس نکاتی جنگ بندی کا منصوبہ غزہ میں اسرائیل کی دادگیری کو مزید تقویت دے گا۔ اپنے ایک بیان میں محمد یوسف نے کہا کہ مظلوم فلسطینیوں کیلئے امدادی سامان لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملہ اور سابق سینیٹر مشتاق احمد خان سمیت غیر مسلح سماجی کارکنوں کی گرفتاریاں قابل مذمت، اسرائیلی فوج کی بحری قزاقی، بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی اور کھلی دہشتگردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتوار پانچ اکتوبر کو جماعت اسلامی کراچی کے تحت شاہراہ فیصل پر امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں غزہ مارچ امت کی آواز ہے، عوام بھرپور شرکت کرکے اپنی ایمانی غیرت کا ثبوت دیں۔ انہوں نے کہا کہ مزاحمتی تحریک حماس کے بغیر مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، ان شاءاللہ فلسطینی عوام کی جدوجہد اور شہداء کا خون ضرور رنگ لائے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی نے کہا کہ
پڑھیں:
26ویں ترمیم کے وقت بھی کہا تھا یہ عوام کے مفاد میں نہیں، حافظ نعیم
--حافظ نعیم الرحمان—فائل فوٹوامیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی نے 26ویں ترمیم کے وقت بھی کہا تھا یہ عوام کے مفاد میں نہیں۔
لاہور میں صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ قرآن اور سنت کے علاوہ کوئی قانون ہے تو اس کو نہیں مانتے لیکن اس کو چیلنج کہاں کریں، سب عدالتیں تو ان کی اپنی بنائی ہوئی ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جب فارم 47 کی بنیاد پر حکومت بنائی جائے تو ایسی جمہوریت کا کیا فائدہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب عدالتوں پر قدغن لگائیں گے تو لوگ اپنی مرضی کی عدالت بنالیں گے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جب انصاف کے راستے بند کر دیے جائیں گے تو لوگ کہاں جائیں گے، جو آواز عوام تک پہنچنی چاہیے اس کو روک دیا جاتا ہے۔