ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ؛ 2 ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
پشاور:
نامعلوم مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے ٹریفک پولیس کے 2 اہل کار جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل لکی مروت میں غزنی خیل لونگ خیل روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 2 ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جاں بحق کر دیا۔
واقعہ گل باز دھقان کے قریب پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل پر سوار اہل کار اپنی ڈیوٹی کے لیے روانہ ہو رہے تھے۔
جاں بحق اہلکاروں کی شناخت اسرائیل اور ثنا اللہ کے نام سے ہوئی، جو اپنے گاؤں لونگ خیل سے تاجہ زئی اڈہ کی جانب ڈیوٹی کے لیے جا رہے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور فائرنگ کے بعد دونوں اہلکاروں کا سرکاری اسلحہ بھی اپنے ساتھ لے گئے۔
واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جب کہ پولیس نے شواہد اور بیانات کی روشنی میں تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ جاں بحق اہلکاروں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کر دیا
پڑھیں:
فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد زخمی
کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق گلشن معمار افغان کیمپ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچایا جہاں اس کی شناخت 30 سالہ سہیل کے نام سے کی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ مضروب کو گولی ٹانگ پر لگی تھی اس حوالے سے گلشن معمار پولیس واقعے کو نامعلوم ملزمان کی فائرنگ قرار دے رہی ہے۔
دریں اثنا سپر ہائی وے جمالی گوٹھ کے قریب فائرنگ سے 40 سالہ ہاشم نامی شخص شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔
سہراب گوٹھ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی جھگڑے کے دوران پیش آیاہے جس کی مزید چھان بین کی جا رہی ہے۔