نویں کلاس پاس بھارتی کرکٹر ایجوکیشن آفیسر بنیں گے
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
کراچی:
بھارت کے نویں کلاس پاس کرکٹر رنکو سنگھ کو بیسک ایجوکیشن آفیسر مقرر کیا جائے گا، ان کی یہ تقرری انٹرنیشنل میڈل ونر ڈائریکٹ ریکروٹمنٹ رول کے تحت ہوگی۔
کرکٹر جلد ہی نئی بلندیوں کو چھونے والے ہیں اور یہ سب کچھ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ان کی سماج وادھی پارٹی کی ممبر پارلیمنٹ پریا سروج سے منگنی ہوئی ہے۔
رنکو کی اس تقرری کے حوالے سے کافی حیرت بھی ظاہر کی جا رہی ہے کیونکہ وہ نویں جماعت پاس کرنے کے بعد تعلیم چھوڑ چکے ہیں۔
کرکٹر کی جس ملازمت کے لیے تقرری ہو رہی ہے اس کے لیے کم سے کم گریجویشن کی تعلیم ضروری ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
قومی اسمبلی اجلاس میں تعلیم، ہیلتھ اور ماحولیات کے اہم بل زیر غور
قومی اسمبلی کا اجلاس کل بروز جمعرات 27 نومبر 2025 کو شام 5 بجے منعقد ہوگا جس میں تلاوت قرآن، حدیث اور قومی ترانہ کے بعد اہم حکومتی اور عوامی معاملات زیر بحث آئیں گے۔
اجلاس میں سب سے پہلے وزیر تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کی توجہ طلب کی جائے گی کہ وفاقی کالجز اور اسکولز میں طلبہ کے لیے ناکافی ٹرانسپورٹ کی سہولیات عوام میں تشویش کا باعث ہیں۔
اس کے بعد کئی اہم بل متعارف کرائے جائیں گے جن میں کراچی پورٹ ٹرسٹ ایکٹ 1886، اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری سینئر سٹیزنز ایکٹ 2021، نیشنل فنڈ برائے کلچر ہیریٹیج ایکٹ 1994 اور نیشنل کالج آف آرٹس انسٹیٹیوٹ ایکٹ 2021 میں ترامیم شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سینیٹ اجلاس میں نیشنل ایگری ٹریڈ اتھارٹی بل اور صحافیوں کے مسائل پر غور
وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی قومی اسمبلی میں کنگ حمد یونیورسٹی آف نرسنگ اور ایسوسی ایٹڈ میڈیکل سائنسز کے قیام، اور دانش اسکولز اتھارٹی کے قیام اور انتظامات کے بل پر غور اور منظوری کی تحریک پیش کریں گے۔
وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ قانو نِ شہادت 1984 میں ترامیم کا بل اسمبلی میں پیش کریں گے۔
اجلاس میں پارلیمانی امور کے وزیر ڈاکٹر طارق فضل چودھری کی تحریکِ شکریہ پر مزید بحث بھی ہوگی، جس میں صدر پاکستان کے 10 مارچ 2025 کے مشترکہ خطاب پر شکرگزاری کا اظہار کیا جائے گا۔
وزیر موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی کی توجہ اسلام آباد کی فضائی آلودگی میں مسلسل اضافے کے بارے میں دلانا بھی ایجنڈے میں شامل ہے، جس سے عوام میں تشویش پیدا ہوئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
طارق فضل چوہدری قومی اسمبلی کراچی پورٹ ٹرسٹ ایکٹ وزیر موسمیاتی تبدیلی