کراچی: واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
— فائل فوٹو
کراچی کے علاقے سائٹ ایریا ولیکا چورنگی کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق سائٹ ایریاولیکا چورنگی کے قریب صبح سویرے واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق بلدیہ،ٹائون رئیس گوٹھ میں کار اور ٹینکر میں تصادم ہوگیا، حادثے میں کار سوار 2افراد شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس نے واٹر ٹینکر کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔
واٹر ٹینکر اور ڈرائیور دونوں کو سائٹ اے تھانے منتقل کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ رواں سال واٹر ٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 33 جبکہ ہیوی ٹریفک سے ہلاکتوں کی تعداد 142 ہو چکی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: واٹر ٹینکر کی ٹکر سے
پڑھیں:
نادرا کارڈ سینٹر نامی جعلی ویب سائٹ سے متعلق شکایت جمع
نادرا کارڈ سینٹر کے نام کی جعلی ویب سائٹ کے خلاف نیشنل سائبر کرائم ایجنسی میں شکایت جمع کرادی گئی۔
نادرا ترجمان کے مطابق نادرا کارڈ سینٹر کے نام سے جعلی ویب سائٹ کام کر رہی ہے، جو اوورسیز پاکستانیوں خصوصاً برطانیہ میں مقیم شہریوں کے ساتھ جعلسازی میں ملوث ہے۔
ترجمان کے مطابق ویب سائٹ نادرا کے نام پر شناختی کارڈ اور نائیکوپ کی خدمات کا جھوٹا دعویٰ کر رہی ہے۔
نادرا ترجمان کے مطابق ویب سائٹ نادرا کے نام پر ملازمتوں کی فراہمی کا جھوٹا دعویٰ کر رہی ہے، اس پلیٹ فارم پر دی گئی ذاتی معلومات، دستاویزات یا ادائیگیاں غلط استعمال ہوسکتی ہیں۔
ترجمان کے مطابق جعلی ویب سائٹ پر کارروائی کےلیے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی میں شکایت جمع کرادی ہے۔