کراچی: مختلف ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے ۔ دونوں متوفین موٹر سائیکل پر سوار تھے۔
تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن کٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 55 سالہ عمران کے نام سے کی گئی جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھا جبکہ لانڈھی منزل پمپ رکشا اسٹینڈ کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال لیجائی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 50 سالہ محفوظ علی کے نام سے کی گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق دونوں ٹریفک حادثات نامعلوم تیز رفتار گاڑیوں کی ٹکر سے پیش آنے کے بتائے جارہے ہیں اور اس حوالے سے پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، شہر بھر میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 4 افراد زخمی
کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد زخمی ہوگئے جس میں ایک ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بن گیا۔
تفصیلات مطابق کورنگی 5 نمبر آئی ایریا گلی نمبر 8 میں فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا جسے چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچایا۔
عوامی کالونی پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کی شاخت 23 سالہ یوسف کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پیش آیا ہے۔
عوامی کالونی تھانے کی حدود میں دوسرے واقعے میں کونگی بلال چورنگی کے قریب فائرنگ سے 25 سالہ محمد خان زخمی ہوگیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی جھگڑے کے دوران پیش آیا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔
جمشید کوارٹر کے علاقے پٹیل پاڑہ آصفہ گراؤنڈ کے قریب فائرنگ سے 25 سالہ حسیب اللہ جبکہ سرجانی ٹاؤن کے علاقے میں فائرنگ سے 38 سالہ سلمان زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔
اس حوالے علاقہ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے دونوں واقعات نامعلوم سمت سے آنے والی گولیاں لگنے سے پیش آنے کا بتائے جا رہے ہیں جس کی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے ۔