اسرائیلی حملے کے دوران سائیکل پر بھاگتے فلسطینی نوجوان کی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
غزہ میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں تباہ ہونے والی عمارت کے ملبے سے بچنے کی کوشش کرتا ہوا ایک فلسطینی سائیکل سوار نوجوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
الجزیرہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملے کے بعد ایک عمارت زمیں بوس ہو جاتی ہے۔ عین اسی لمحے ایک فلسطینی نوجوان اپنی سائیکل پر اس جگہ سے گزر رہا ہوتا ہے اور ملبے سے بچنے کی کوشش کرتا ہے، لیکن جھٹکے سے گر پڑتا ہے۔
ویڈیو کے اگلے حصے میں ہر طرف دھواں چھا جاتا ہے اور نوجوان کی حالت واضح نہیں ہو پاتی۔
رپورٹ کے مطابق یہ حملہ شمالی غزہ کے علاقے ابو اسکندر میں کیا گیا تھا، تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ متاثرہ نوجوان محفوظ رہا یا زخمی ہو گیا۔
Video shows a Palestinian on a bicycle trying to escape falling debris caused by an Israeli air strike on a residential building in the Abu Iskandar area in northern Gaza.
یہ ویڈیو فلسطینی عوام کی مشکلات اور اسرائیلی جارحیت کی شدت کو دنیا کے سامنے لانے کا ذریعہ بن گئی ہے، اور سوشل میڈیا پر شدید ردِ عمل سامنے آیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
کراچی:شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔
گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔