صدر آصف علی زرداری رواں ہفتے لاہور پہنچیں گے، اہم سیاسی و انتظامی ملاقاتیں شیڈول
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
حسن علی:صدر مملکت آصف علی زرداری رواں ہفتے لاہور کا دورہ کریں گے، سیاسی اور انتظامی امور پر اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔
ذرائع کے مطابق صدرآصف علی زرداری لاہور میں پارٹی رہنماؤں سےملاقاتیں کرینگے،ملکی صورتحال،پنجاب میں پارٹی مزیدمضبوط ودیگرامورپرپارٹی رہنماؤں سےمشاورت کرینگے۔
صدرمملکت کےقیام کےدوران اہم سیاسی شخصیات پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیارکرینگی۔
ڈی جی ایس بی سی اے کو عہدے سے ہٹا دیا : سعید غنی
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ایلون مسک نے نئی سیاسی جماعت امریکا پارٹی بنانے کا اعلان کر دیا
دنیا کے امیر ترین شخص اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق حلیف ایلون مسک نے سنیچر کو اعلان کیا کہ وہ امریکا میں ایک نئی سیاسی جماعت قائم کر رہے ہیں، جس کا نام انہوں نے ’امریکا پارٹی‘ رکھا ہے۔
یہ اعلان انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے کیا۔ یلون مسک نے ایکس پر لکھا کہ آج، ’امریکا پارٹی‘ آپ کو آپ کی آزادی واپس دلانے کے لیے قائم کی گئی ہے۔
پوسٹ میں ایلون مسک نے ایکس پر کرائے گئے ایک پول کا حوالہ دیا۔اسی پوسٹ میں مسک نے کہا کہ دو کے مقابلے میں ایک کے تناسب سے، آپ ایک نئی سیاسی جماعت چاہتے ہیں، اور آپ کو وہ ملے گی۔ جب ملک کو فضول خرچی اور کرپشن کے ذریعے دیوالیہ کرنے کی بات آتی ہے، تو ہم جمہوریت میں نہیں بلکہ ایک جماعتی نظام میں رہتے ہیں ۔
اس سے قبل مسک نے ایکس پر لکھا تھا یومِ آزادی ایک بہترین موقع ہے یہ سوال اٹھانے کا کہ کیا آپ دو جماعتی نظام، جسے بعض لوگ ایک ہی جماعت سمجھتے ہیں سے آزادی چاہتے ہیں؟۔ مسک نے اسی پوسٹ میں پوچھا تھا کیا ہمیں ’امریکا پارٹی‘ کی بنیاد رکھنی چاہیے؟۔
Post Views: 2