شرم الشیخ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شرم الشیخ میں امن سربراہ اجلاس کے موقع پر مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں اور خطے میں امن کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف اورآذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے ملاقات میں غزہ میں جنگ بندی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر آرمینیا کے وزیراعظم نکول پاشنیان بھی ملاقات و گفتگو میں شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کی اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوئم، بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے بھی ملاقات ہوئی ۔اس کے علاوہ وزیراعظم کی انڈونیشیاء کے صدر پرابوو سوبیانتو، جرمن چانسلر فریڈرک مرز، سپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز، اٹلی کی وزیرِ اعظم جیورجیا میلونی اور سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود سے بھی ملاقات ہوئی۔انہوں نے ملاقاتوں میں خطے میں امن کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیرِ اعظم نے فلسطین کے عوام کے ساتھ پاکستان کی جانب سے یکجہتی اور ان کی سفارتی و اخلاقی مدد جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

وزیراعظم نے بحرین کی کاروباری برادری کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی

منامہ: وزیرِاعظم شہباز شریف نے بحرین کے تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی اور کہا ہے کہ پاکستان میں زراعت، آئی ٹی، معدنیات، توانائی اور سیاحت کے شعبہ جات طویل مدتی شراکت داری کے مواقع موجود ہیں۔

یہ بات انہوں ںے بحرین کے دو روزہ سرکاری دورے میں کاروباری برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

تقریب میں بحرین کے نائب وزیراعظم، وزرائے خارجہ، خزانہ و قومی معیشت، صنعت و تجارت کے حکام سمیت پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور دیگر موجود تھے۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ پاکستان باصلاحیت افرادی قوت، وسائل اور تیزی سے بڑھتی ہوئی صارفین کی مارکیٹ ہے جس میں کاروبار کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، جب اس میں بحرین کی مالی مہارت اور کاروباری بصیرت شامل ہو تو امکانات مزید بڑھ جاتے ہیں۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ پاکستان زرعی شعبے، آئی ٹی، مصنوعی ذہانت، فِن ٹیک اور دیگر تمام شعبوں میں بحرین کے ساتھ معاشی تعاون بڑھانے کے لیے تیار ہے تاکہ باہمی کوششوں، علم اور تجربے سے ہم آہنگی پیدا کی جا سکے۔

انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں، پاکستانی اور بحرینی کاروباری شخصیات کو بتایا کہ پاکستان اور جی سی سی کے درمیان آزادانہ تجارت کے معاہدے پر جلد دستخط کیے جانے کی توقع ہے جس سے تجارتی تعاون مضبوط ہوگا۔

شہباز شریف نے کہا کہ میں آپ سے صرف پاکستان کے وزیرِاعظم کی حیثیت سے نہیں بلکہ ایک ایسے ملک کے سی ای او کی حیثیت سے مخاطب ہوں جو بحرینی کاروباری افراد کے ساتھ شراکت داری کے لیے بے چین ہے، آپ کے مشترکہ کاروباری منصوبوں کی حمایت کرنے، ہم آپ کی سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی میں مدد کرنے اور ہمارے سامنے موجود باہمی فائدہ مند سفر کو کامیاب بنانے کے لیے تیار ہیں چاہے آپ بحرینی سرمایہ کار ہوں جو پاکستان کا رخ کر رہے ہیں یا بحرین کی ترقی میں حصہ ڈالنے والے پاکستانی کاروباری افراد ہوں، یہ لمحہ آپ کے لیے جرات مندانہ اور بامعنی تعاون کا سنگِ میل ہونا چاہیے۔

وزیرِاعظم نے بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ، ولی عہد و وزیراعظم سلمان بن حمد الخلیفہ کا اپنی اور اپنے وفد کی پرتکلف میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات ثقافت، مذہب، باہمی احترام اور اعتماد پر مبنی ہیں اور دہائیوں سے اسٹریٹجک تعاون کی بنیاد پر قائم ہیں۔

انہوں نے کہا اب ہمیں ان بہترین تعلقات کو معاشی تعاون میں تبدیل کرنا ہے۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ نوجوان آبادی کے چیلنج کو آئی ٹی، اے آئی، فنی تربیت اور مہارت کی تربیت کے ذریعے ایک بڑی قومی قوت میں تبدیل کیا جائے گا۔

وزیرِاعظم نے بحرین میں مقیم ایک لاکھ سے زائد پاکستانیوں کی اپنے میزبان ملک اور وطن کے لیے خدمات کو سراہا، جنہوں نے گزشتہ برس 484 ملین ڈالر کی ترسیلات وطن بھیجیں۔

انہوں نے کہا، "میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان کے دروازے اور میرے اپنے دروازے ہمیشہ آپ سب کے لیے کھلے رہیں گے،" اور بحرین کی وژنری قیادت کی تعریف کی جس نے ملک کو معاشی ترقی، مالی جدت اور انسان مرکز ترقی کی علامت بنا دیا ہے، جو پاکستان کے لیے بھی مشعلِ راہ ہے۔

قبل ازیں خطاب میں بحرین کے وزیرِ خزانہ سلمان بن خلیفہ الخلیفہ نے کہا کہ پاکستانیوں کی نسل در نسل خدمات نے بحرین کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے اور بہت سے پاکستانیوں نے بحرین کو اپنا دوسرا گھر بنا لیا ہے، پاکستان کے مالیاتی ادارے نصف صدی سے زائد عرصے سے بحرین کے مالی شعبے کے اہم ستون رہے ہیں۔

وزیر نے بتایا کہ بحرین ایک نسلیاتی تبدیلی کے دور سے گزر رہا ہے اور خطہ جدت، پائیداری اور تکنیکی بہترین کارکردگی کا مرکز بنتا جا رہا ہے، جس میں بحرین اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے شعبے میں بحرین کی ہائی کیپیسٹی سب میرین کیبلز اور وسیع ہوتے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اسے خطے میں ڈیٹا اور کنیکٹیویٹی کا مرکز بنا رہے ہیں، جو پاکستان کی سافٹ ویئر انجینئرنگ، مصنوعی ذہانت، سائبر سیکیورٹی اور جدید ترین ڈیجیٹل خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کے لیے نئی راہیں کھولتے ہیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ بحرین وژن 2030ء کو آگے بڑھاتے ہوئے اور وژن 2050ء کی بنیاد رکھتے ہوئے پاکستان کو اپنے ساتھ ایک مشترکہ معاشی مستقبل کا شراکت دار سمجھتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم نے بحرین کی کاروباری برادری کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی
  • وزیرا عظم  کی بحری  بادشاہ  ولی  عہد  سے ملاقاتیں  ‘ دفاع  سمیت  مختلف  شعبوں  میں تعاون  بڑھانے  پر اتفاق  : تجارت  ڈبل  کر ینگے : شہباز  شریف 
  • وزیراعظم شہبازشریف دوروزہ دورے پر بحرین پہنچ گئے،ولی عہد نے استقبال کیا
  • مولانا عبدالخبیر آزاد سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، علاقائی حالات اور مذہبی ہم آہنگی پر تبادلہ خیال
  • اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف سے آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات میکائیل جباروف ملاقات کررہے ہیں
  • صدر، وزیر اعظم سے سیکریٹری ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل علی لاریجانی کی ملاقاتیں
  • چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے چیئرمین سپارکو محمد یوسف خان کی ملاقات،باہمی تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال
  • وزیراعظم سے وزیر منصوبہ بندی کی ملاقات، وزارت اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • اسپیکر ایاز صادق سے ایرانی رہنما ڈاکٹر علی لاریجانی کی ملاقات، دوطرفہ معاملات پر تبادلہ خیال
  • جنرل  فیاض  کی وزیرا عظم  فیلڈ  مارشل  سے ملاقاتیں : دفاعی  تعاون  بڑھائیں  گے: پاکستان  سعودی عرب