آزاد کشمیر، گاڑی کھائی میں گرنے سے 5 پولیس اہلکار جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
جاں بحق افراد کی لاشوں کو کھائی سے نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل آزاد کشمیر ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے لس ڈنہ روڈ ٹریفک کیلئے بند رکھنے کا مراسلہ جاری کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے علاقے باغ میں لس ڈنہ کے مقام پر گاڑی کھائی میں گر گئی، حادثے میں 5 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ ڈپٹی کمشنر باغ کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں ایس ایچ او کھائی گلہ نوید، انسپکٹر یاسر کیانی شامل ہیں۔ جاں بحق افراد میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر پولیس ذاکر اعوان بھی شامل ہیں۔ ڈی سی باغ کا کہنا ہے کہ آئی جی کے ریڈر علی بخاری اور اہلکار فہیم بھی جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں۔ جاں بحق افراد کی لاشوں کو کھائی سے نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل آزاد کشمیر ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے لس ڈنہ روڈ ٹریفک کیلئے بند رکھنے کا مراسلہ جاری کیا تھا، 16 مئی کو بھیجے مراسلے میں کہا گیا تھا کہ سڑک نامکمل ہے، ٹریفک کیلئے بند رکھی جائے۔ مراسلہ ڈپٹی کمشنر پونچھ، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پونچھ اور دیگر کو ارسال کیا گیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ سڑک کی سیفٹی والز اور پیراپِٹ کی تعمیر مکمل نہیں ہوئی، اس شاہراہ پر پہلے بھی ایک حادثہ ہوا جس میں کئی لوگ جاں بحق اور زخمی ہوئے۔ مراسلے میں کہا گیا تھا کہ سڑک ٹریفک کیلئے بند نہیں کی گئی تو مزید حادثات ہو سکتے ہیں، سڑک مکمل ہونے تک پبلک ٹرانسپورٹ کو داخلے کا این او سی جاری نہیں کیا جائے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ٹریفک کیلئے بند جاں بحق افراد گیا تھا
پڑھیں:
وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد مسلسل تاخیر کا شکار
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسلسل تاخیر کا شکار ہے۔
ذرائع کے مطابق چوہدری انوارالحق کے خلاف آج بھی تحریک عدم اعتماد پیش نہیں کی جاسکے گی، پیپلز پارٹی تحریک عدم اعتماد پیش کرنے سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہ کر سکی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فارورڈ بلاک سے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے اراکین اسمبلی بھی پریشان ہیں، فارورڈ بلاک کے چند اراکین نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کو جلد بازی کا فیصلہ قرار دیا۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اراکین قیادت سے پوچھ رہے ہیں حلقے میں کیسے جائیں؟ کارکنوں کو کیا جواب دیں؟ ووٹر سوال کریں گے کیا فیصلہ کیا۔
پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی نے کشمیر ہاؤس میں ڈیرے ڈال دیے، بلاول بھٹو زرداری ہی تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ کریں گے۔
ذرائع نے کہا کہ آئندہ 3 سے 4 روز تک تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے کا امکان نہیں ہے۔