اے پی ایس خضدار کے بچوں کا دشمن کو پیغام
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
عامر باجوئی
21 مئی 2025 کو خضدار میں اسکول بس پر خودکش حملے میں 8 بچوں سمیت 10 افراد شہید ہوئے، مگر واقعے کے بعد بھی بچوں کے حوصلے پست نہ ہوئے۔
شہید بچوں کے ساتھی آج بھی اسکول آ رہے ہیں اور دشمن کو پیغام دے رہے ہیں کہ وہ تعلیم سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ 2 بہنیں، سحر اور عیشا، جن کا یہ اسکول میں آخری دن تھا، شہید ہو گئیں۔
اس واقعے کے بعد اسکول کے بچوں کے حوصلے مزید بلند کر ہوگئے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اے پی ایس خضدار پیغام خودکش حملہ دشمن وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اے پی ایس خضدار پیغام خودکش حملہ وی نیوز
پڑھیں:
کراچی میں بے رحم ڈکیتوں نے اسکول طالبہ کے سامنے والد کو لوٹ لیا، ویڈیو وائرل
فوٹیج میں اسکول یونیفارم میں طالبہ کو بھی دیکھا جا سکتا ہے، پولیس کے مطابق متاثرہ شہری کی جانب سے تاحال کوئی رپورٹ درج نہیں کروائی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان نے اسکول طالبہ کے سامنے اس کے والد کو لوٹ لیا، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بفرزون میں موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے اسکول طالبہ کے سامنے اس کے والد کو لوٹ لیا۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے، شہری گھر کے باہر بیٹی کو اسکول چھوڑنے کیلئے جا رہا ہوتا ہے۔ شہری گھر کے باہر گلی میں کھڑا انتظار کر رہا تھا کہ اسی دوران موٹرسائیکل پر سوار 2 مسلح ملزمان آگئے، ملزمان اسلحہ کے زور پر شہری سے موبائل فون اور نقدی چھین کر بآسانی فرار ہوگئے۔ فوٹیج میں اسکول یونیفارم میں طالبہ کو بھی دیکھا جا سکتا ہے، پولیس کے مطابق متاثرہ شہری کی جانب سے تاحال کوئی رپورٹ درج نہیں کروائی گئی، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔