کراچی میں پولیس مقابلہ؛ 4 اغوا کار گرفتار، مغوی کو بازیاب کروالیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں پولیس مقابلے کے بعد 4 اغوا کاروں کو گرفتار کرکے مغوی کو بازیاب کروا لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق شارع نورجہاں پولیس نے مقابلے کے بعد زخمی سمیت 4 اغوا کاروں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔ گرفتار ملزمان شارٹ ٹرم اغوا کی وارداتوں میں ملوث ہیں جب کہ گرفتار ملزمان سے مغوی کو بھی بہ حفاظت بازیاب کروا لیا گیا ہے۔
بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کے ڈی اے چورنگی پل کے قریب پولیس مقابلے کے بعد شہریوں کی مدد سے ایک زخمی سمیت 4 اغوا کاروں کو گرفتار کیا گیا، جس کے بعد زخمی کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل لیا گیا، جہاں اس کی شناخت 25 سالہ محمد اشر ولد محمد اشفاق کے نام سے کی گئی۔ دیگر ملزمان کے نام کامران ولد غلام فرید ، عرفان ولد خالد اور دانیا ولد وحید ہیں۔
گرفتار ملزم کامران کو شہریوں نے موقع پر تشدد کا نشانہ بنانا بنایا، تاہم پولیس نے ملزم کو عوام کے چنگل سے نکال کر تھانے منتقل کیا ۔ گرفتار ملزمان سے 2 پستول مع گولیاں، موبائل فونز ، نقد رقم اور ایک آلٹو کار برآمد کر لی گئی۔
گرفتار ملزمان شارٹ ٹرم اغوا کی وارداتوں میں ملوث ہیں ۔ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ چند نامعلوم افراد نے شکیل نامی شخص کو اغوا کیا ہے اور ملزمان اس کی رہائی کے لیے تاوان طلب کر رہے ہیں ۔ اغوا کاروں نے تاوان وصولی کے لیے مغوی کے بھائی کو سخی حسن چورنگی پر بلوایا تھا۔
اطلاع ملنے پر پولیس سادہ لباس میں مدعی کے ہمراہ سخی حسن چورنگی پہنچی اور اہل کار موبائل کی آڑ میں اغوا کاروں کی گھات میں بیٹھ گئے، جس کے بعد اغوا کاروں کے سخی حسن چورنگی پہنچنے پر پولیس نے بڑی حکمت عملی سے اغوا کاروں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی ، تاہم اغوا کار ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔
پولیس نے ملزمان کا تعاقب شروع کیا اور کے ڈی اے چورنگی پُل پر ملزمان سے دو طرفہ فائرنگ کے بعد 2 ملزمان گرفتار کیے گئے ۔ ایک ملزم پولیس مقابلے میں زخمی ہوا جب کہ دوسرا ملزم عوام کے تشدد سے ۔ پولیس کی اضافی نفری نے دیگر 2 ملزمان کو بھی کچھ فاصلے پر گھیرے میں لے کر گرفتار کر لیا ۔ پولیس نے مغوی محمد شکیل کو بھی اغوا کاروں کے چنگل سے بہ حفاظت بازیاب کروا لیا ۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اغوا کاروں کو گرفتار گرفتار ملزمان گرفتار ملزم گرفتار کر اغوا کار پولیس نے لیا گیا کے بعد
پڑھیں:
کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
— فائل فوٹوکراچی کے علاقے ملیر 15 میں رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے بھتہ خوروں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی۔
اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق بھتہ خوروں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ایس آئی یو کے ہمراہ کارروائی کی گئی تو وہاں موجود بھتہ خوروں نے رینجرز اور ایس آئی یو کی نفری پر حملہ کر دیا۔
ڈاکٹر آکاش سے 13جولائی کو ہلاک ڈاکوؤں نے کلفٹن میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بینک کے باہر لوٹ مار کی تھی۔
ترجمان کے مطابق اس کے بعد مزید نفری کو طلب کیا گیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک ہو گئے جبکہ 1 کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ہلاک اور زخمی ہونے والے بھتہ خوروں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
ملزمان سے اسلحہ، موبائل فون اور موٹر سائیکل ملی ہے۔