پشاور،اسلام آباد:  خیبرپختونخوا حکومت کی طرف سے لاہور ہائی کورٹ بار کے لئے پانچ کروڑ روپے کی منظوری کا معاملہ صوبائی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ، سیاسی اورعوامی حلقے گنڈاپورحکومت پربرس پڑے، عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کیلئے مزید 5کروڑ روپے امداد دینے کی منظوری پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ لاہور ہائیکورٹ بار کیلئے 5کروڑ روپے کی منظوری کابینہ کے ایجنڈے میں شامل کی گئی جوکہ سیاسی رشوت کے مترادف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کے ٹیکس کا پیسہ تحریکِ انصاف کے سیاسی دوستوں” میں بندر بانٹ کیا جا رہا ہے، پختونخوا کے سرکاری خزانے کا جنازہ دھوم سے نکل رہا ہے،کبھی لاہور کے وکلا کو کروڑوں، کبھی بنی گالا کے خرچے،عوام فاقہ کشی کا شکار ہیں، ہسپتالوں میں دوائیں نہیں، سکولوں میں اساتذہ اور بنیادی سہولیات نہیں، لیکن کروڑوں روپے لاہور کے نام پر غائب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے پہلے بھی خیبر پختونخوا حکومت لاہور ہائیکورٹ بار کو 3 کروڑ روپے دے چکی ہے اور اب مزید 5 کروڑ کی منظوری “سیاسی رشوت” کے مترادف ہے۔ ایمل ولی خان نے نیب اور دیگر احتسابی اداروں کی خاموشی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ ادارے صرف اپوزیشن اور سیاسی انجینئرنگ کے لیے ہیں؟ جب اقتدار میں بیٹھے لوگ عوامی خزانے کو لوٹ رہے ہیں تو احتسابی ادارے تماشائی کیوں بنے ہوئے ہیں؟ ۔ سینیٹر ایمل ولی خان نے پی ٹی آئی کے ان کارکنان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جنہوں نے “آزادی کے نام پر ووٹ دیا اور آج ان کے نمائندے “نوٹ چھاپنے” میں مصروف ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کی دولت کی بندر بانٹ بند کی جائے، تمام غیر ضروری رقوم کی ادائیگی پر فوری پابندی لگائی جائے، اور ایک شفاف انکوائری کے ذریعے ان “سیاسی تحائف” کی حقیقت عوام کے سامنے لائی جائے،ادھر اینکرعادل شاہ زیب نے خیبرپختونخواکابینہ کے اجلاس کاایجنڈاسماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئرکیاجس کے آخری آئٹم میں  لاہور ہائی کورٹ بار کے لئے پانچ کروڑ روپے کی منظوری شامل ہے ،اس پر تنقیدکرتے ہوئے انہوں نے لکھا  وزیراعلیٰ صاحب یہ پیسے ان تقریباً گیارہ اضلاع کے پولیس اہلکاروں کے وسائل پر لگائیں جہاں آپکی حکومت امن و امان کی انتہائی مخدوش صورتحال کی وجہ سے عملداری کھو چکی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ بار کو اگر گرانٹ کی اتنی اشد ضرورت ہے تو وہ آپ اپنی جیب سے ادا کر سکتے ہیں پختونخوا کے عوام کے پیسوں سے نہیں۔ اکتوبر دو ہزار چوبیس میں بھی تباہ حال اور بدامنی میں ڈوبے صوبے خیبر پختونخوا کی حکومت نے لاہور بار ایسوسیشن کیلئے 3 کروڑ روپے گرانٹ جاری کر نے کا اعلان کیا جہاں دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والی ہولیس کے لیے جدید ہتھیار اور بلٹ پروف جیکٹس تک میسر نہیں اور پولیس سٹیشنز تک سکولوں میں ہیں۔

Post Views: 5.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: لاہور ہائیکورٹ بار پختونخوا حکومت خیبر پختونخوا پختونخوا کے کروڑ روپے کی منظوری انہوں نے

پڑھیں:

موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے موبائل کمپنیوں کو غیرمعیاری سروس اور کوریج پر خامیاں دور کرنے کے لیے 30دن کی مہلت دے دی اور بتایا کہ مذکورہ کمپنیوں کو گزشتہ چار برس میں 3 ارب 41 کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

پی ٹی اے کے مطابق ملک بھر میں موبائل سروس کے معیار اور کوریج میں بہتری کے لیے ریگولیٹری کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔

 پی ٹی اے نے سروس میں خامیوں پر موبائل آپریٹرز کو 30 روز میں ضروری اقدامات کرنے اور خرابیوں کی وجوہات کا تعین کرکے اصلاحی پلان جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔

موبائل کمپنیوں کو خبردار کرتے ہوئے پی ٹی اے نے کہا ہے کہ خامیاں دور نہ کرنے والے آپریٹرز کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔

پی ٹی اے کے مطابق گزشتہ چار برس کے دوران موبائل کمپنیوں کو 3 ارب 41کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں اور کوالٹی آف سروس اور کوریج کی خلاف ورزیوں پر 20وارننگ لیٹرز اور 86 شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • حکومت کاچینی شہریوں کیلئے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم