خیبر پختونخوا میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بجٹ 2025-26 کو حتمی شکل دے رہی ہے، جو عیدالاضحیٰ کے بعد جون کے وسط میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بجٹ سے قبل تنخواہ دار طبقے کے لیے خوشخبری، پینشنرز کے لیے بُری خبر

بجٹ کی تیاری میں مشیر خزانہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کی سربراہی میں محکمہ خزانہ کی ٹیم دن رات کام کر رہی ہے، جس میں وزیراعلیٰ کی ہدایت کے مطابق ایسے منصوبے شامل کرنے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے جن سے عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ہو گا اور ایسے منصوبوں کو جلد اور بروقت مکمل کرنا ممکن ہو سکے گا۔

محکمہ خزانہ کے ایک افسر نے بتایا کہ بجٹ تیاری کے مراحل میں ہے اور مختلف محکموں سے بجٹ تجاویز آنا باقی ہیں۔

کے پی بجٹ کب پیش کر رہی ہے؟

بجٹ سے منسلک ایک اعلیٰ عہدیدار نے وی نیوز کو بتایا کہ صوبائی حکومت بجٹ پر کام کر رہی ہے اور اس حوالے سے مختلف محکمے وزیراعلیٰ کو بریفنگ دے رہے ہیں اور متعلقہ محکمے اپنے بجٹ محکمہ خزانہ کو فراہم کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ عیدالاضحیٰ کے بعد جون کے وسط میں بجٹ پیش کیا جائے۔ حتمی تاریخ کا فیصلہ نہیں ہوا، تاہم 13 سے 16 جون کے درمیان پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس بار صوبائی حکومت وفاق سے پہلے بجٹ پیش نہیں کر رہی بلکہ وفاق کا انتظار کرے گی، اور وفاقی بجٹ کے بعد ہی بجٹ پیش کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:ملکی سیکیورٹی صورت حال: حکومت نے دفاعی بجٹ میں اضافے کا فیصلہ کرلیا

انہوں نے کہا کہ اگر وفاق 10 جون کو بجٹ پیش کرتا ہے تو اس کے بعد جون کے وسط تک صوبہ بھی اپنا بجٹ پیش کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ وفاق سے پہلے بجٹ پیش کرنے سے سیاسی پوائنٹ اسکورنگ تو ہو سکتی ہے، لیکن اس سے پیچیدگیاں پیدا ہوتی ہیں۔ رواں مالی سال میں بھی ایسی ہی مشکلات کا سامنا ہوا تھا اور وفاقی بجٹ کے بعد تبدیلیاں کرنی پڑی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ مالی لحاظ سے 90 فیصد سے زائد وفاق پر انحصار کرتا ہے، اور وفاقی بجٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے اہداف اور اخراجات مقرر کرتا ہے۔ ایسے میں وفاق سے پہلے بجٹ پیش کرنا اندھیرے میں تیر چلانے کے مترادف ہے۔

بجٹ کا کل حجم کتنا ہوگا؟

خیبر پختونخوا حکومت کے مطابق مالی سال 2025-26 کے بجٹ کی تیاری آخری مراحل میں ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق آنے والے بجٹ کا کل حجم 1.

9 کھرب روپے سے زائد ہوگا، جو رواں سال کی نسبت 2 کھرب روپے زیادہ ہے۔

یہ  بھی پڑھیں:آئندہ بجٹ میں لگژری ٹیکس: ہائبرڈ گاڑیوں والے فائدے میں رہیں گے

ذرائع کے مطابق بجٹ میں صحت، تعلیم، بنیادی ڈھانچے، زراعت، سیاحت اور صنعتوں کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، جبکہ سماجی بہبود، بلا سود قرضوں، اور نوجوانوں کے لیے اسکیموں کے لیے بھی فنڈز مختص کرنے کی تجویز ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ نے اس بار ریفارم ایجنڈے کو بجٹ کا حصہ بنانے کی ہدایت کی ہے اور کچھ محکموں کے لیے ریفارم ایجنڈے کے تحت اضافی فنڈز بھی مختص کرنے کی ہدایت دی ہے، جس پر کام جاری ہے۔

ملازمین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہوگا؟

محکمہ خزانہ کے باخبر ذرائع نے بتایا کہ بجٹ میں سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے لیے ابھی تک کوئی خوشخبری نہیں ہے۔ صوبائی حکومت مالی مشکلات کے باعث سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کرنے کے حق میں نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت صوبے میں ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی تجویز زیر غور ہے، تاہم اس کی حتمی منظوری سے پہلے وفاق کا انتظار کیا جائے گا، اور جتنا بھی اضافہ وفاق کرے گا، صوبہ اس پر عمل کرے گا۔

رواں سال بجٹ اہداف حاصل نہ ہو سکے

خیبر پختونخوا حکومت رواں سال بجٹ اہداف حاصل نہ کر سکی۔ محکمہ خزانہ کی جانب سے صوبائی اسمبلی کے اراکین کے لیے بجٹ بریفنگ کا اہتمام کیا گیا تھا، جس میں محکمہ خزانہ کے حکام نے اراکین کو آنے والے بجٹ اور رواں سال کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں:آئندہ بجٹ کی تیاریاں جاری، نان فائلرز کے لیے بُری خبر آگئی

اس دوران بتایا گیا کہ رواں سال صوبائی حکومت نے آمدنی کا تخمینہ 1750 ارب روپے مقرر کیا تھا، جبکہ مئی کے آخر تک مختلف مدات میں 1150 ارب روپے موصول ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ جون کا مہینہ ابھی باقی ہے، اس میں آمدنی کی مد میں مزید رقم موصول ہو سکتی ہے۔

تاہم دعویٰ کیا گیا کہ اس بار حکومتی کارکردگی بہتر رہی۔ اراکین کے سوال کے جواب میں حکام نے بتایا کہ اس بار 100 ارب روپے سرپلس ہوئے۔ کہا گیا کہ رواں سال اخراجات کا تخمینہ 1650 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا، جن میں سے اب تک 1050 ارب روپے خرچ ہو چکے ہیں۔

اراکین نے سوال اٹھایا کہ کیا ترقیاتی فنڈز ریلیز کیے گئے؟ تو محکمہ خزانہ حکام کا مؤقف تھا کہ حکومت نے کسی کے فنڈز نہیں روکے، بلکہ بروقت ریلیز کیے، تاہم محکموں نے مکمل طور پر فنڈز خرچ نہیں کیے۔

محکمہ خزانہ کے حکام نے بتایا کہ حکومت اس بار کفایت شعاری اختیار کرے گی اور عوامی بہبود پر توجہ دے گی۔ حکام کے مطابق اس وقت صوبے کے اکاؤنٹس میں 118 ارب روپے موجود ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

تحریک انصاف خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور محکمہ خزانہ مزمل اسلم مشیر خزانہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: تحریک انصاف خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور انہوں نے کہا کہ محکمہ خزانہ کے خیبر پختونخوا صوبائی حکومت بجٹ کی تیاری نے بتایا کہ بجٹ پیش کر بھی پڑھیں کر رہی ہے رواں سال کے مطابق ارب روپے کے لیے کے بعد جون کے

پڑھیں:

تحریک انصاف اب کھل کر اپوزیشن کرے ورنہ سیاسی قبریں تیار ہوں گی، عمران خان

راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر 2025ء ) سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان نے اپنی پارٹی کو ہدایت کی ہے کہ اب کھل کر اپوزیشن کریں ورنہ سیاسی قبریں تیار ہوں گی، 27 ستمبر کو پشاور میں جلسہ ہوگا، کارکن پوری قوت کے ساتھ جلسہ گاہ پہنچیں۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے اپنی ہمشیرہ علیمہ خان کے ذریعے جاری کردہ پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں یزیدیت کے آگے سر نہیں جھکاؤں گا، یہ جو مرضی کر لیں میں غلامی قبول نہیں کروں گا، میرے اور بشری بی بی کے اوپر جیل میں جو مینٹل ٹارچر ہو رہا ہے وہ عاصم منیر آپ اس لیے کروا رہے ہیں کہ ہم جھک جائیں گے یا ٹوٹ جائیں گے، ہم نے ’لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ‘ پڑھا ہوا ہے اور یہ عہد کیا ہے کہ ہم یزیدیت کے سامنے کبھی سر نہیں جھکائیں گے کیوں کہ یہ شرک ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان کا کہنا ہے کہ جنرل یحییٰ خان نے فوج کا کندھا استعمال کرکے اپنے اقتدار کو 10 سال تک کھینچنے کیلئے ظلم کا نظام قائم کیا جس کے نتیجے میں ملک ٹوٹ گیا، عاصم منیر آپ کو فوج نے ایلیکٹ نہیں کیا اور آپ یہ سوچ رہے ہیں کہ آپ فوج کا کندھا استعمال کرکے 10 سال تک بیٹھیں گے تو پہلے ملک کے حالات پر فوکس کریں کہ آپ نے اس اقتدار کو لمبا کرنے کیلئے کیا کیا کچھ نہیں کیا؟ آپ نے 9 مئی کا فالس فلیگ آپریشن کروایا تاکہ پی ٹی آئی کو کرش کرسکیں پھر الیکشن میں عوام نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا تو آپ نے ووٹ چوری کرکے مینڈیٹ سزا یافتہ مجرموں کے حوالے کردیا۔

انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے میڈیا سے آزادی چھین لی، 26 ویں ترمیم کے ذریعے آپ نے ججز کو سرکاری محکمہ بنا دیا اور ججز کو کنٹرول کر لیا، آپ نے جمہوریت ختم کردی، آپ نے رول آف لاء ختم کردیا، آپ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے ظلم کی داستانیں رقم کیں تو اس کے نتیجے میں بیرونی سرمایہ کاری آنا بند ہوگئی جس پر پچھلے تین سالوں میں آپ نے ملک پر قرضہ دگنا کردیا۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا کی پہلی خاتون ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے چارج سنبھال لیا
  • خیبر پختونخوا کے سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
  • تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ نے شہبازشریف حکومت کی خارجہ پالیسی کی تعریف کردی
  • عوامی حقوق کی تحریک خالصتاً ایک عوامی اور پرامن جدوجہد ہے، ذیشان حیدر
  • پی ٹی آئی کے اندر منافق موجود ہیں، علی امین گنڈا پور
  • خیبر پختونخوا بار کونسل کا عدالتی بائیکاٹ کا اعلان
  • تحریک انصاف اب کھل کر اپوزیشن کرے ورنہ سیاسی قبریں تیار ہوں گی، عمران خان
  • خیبر پختونخوا کے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینیئرنگ میں کروڑوں کی بے قاعدگیوں کا انکشاف
  • محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ خیبر پختونخوا میں کروڑوں کی بےقاعدگیوں کا انکشاف
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اپنے ہی ساتھیوں پر برس پڑے