سندھ حکومت کی 2700 سے زائد طلبہ کیلئے اسکالرشپ کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
ترجمان سمعتا افضال سید نے بتایا کہ سندھ حکومت صوبے کے طلبا کیلئے آکسفورڈ یونیورسٹی میں بھی اسکالرشپ دے رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے 2700 سے زائد طلبہ کیلئے اسکالرشپ کی منظوری دے دی۔ ترجمان سندھ حکومت سمعتا افضال سید نے بتایا کہ سندھ کے طلبہ ملک بھر کی 90 سے زائد جامعات میں تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔ اُنہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت نے موجودہ 4 ہزار 877 طلبہ کی اسکالرشپ کی تجدید کی اور اس سال سندھ ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ سے مستفید طلبہ کی تعداد 7 ہزار 600 ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ غریب اور ہونہار طلبہ کی اعلیٰ تعلیم میں مدد کیلئے قائم کیا گیا ہے۔ اُنہوں نے بتایا کہ سندھ ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ سے اب تک تقریباً 40 ہزار طلبا مستفید ہو چکے ہیں۔ ترجمان سندھ حکومت نے یہ بھی بتایا کہ سندھ حکومت صوبے کے طلبا کیلئے آکسفورڈ یونیورسٹی میں بھی اسکالرشپ دے رہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے بتایا کہ سندھ سندھ حکومت طلبہ کی
پڑھیں:
کاروباری عدم اعتماد، 80 فیصد اداروں کے سرمایہ کاری فیصلے موخر، اوورسیز چیمبر
اسلام آباد،اوورسیز چیمبر آف کامرس سروے (overseas chamer commerce)میں بتایا گیا کہ پاکستان میں کاروباری اعتماد کمزور ہوگیا، 70 سے 80 فیصد اداروں کے سرمایہ کاری فیصلے موخر ہوئے۔
سروے میں بتایا گیا کہ مجموعی کاروباری اعتماد 9 فیصد پوائنٹس کمی سے مثبت 13 فیصد رہ گیا، خدمات کے شعبے میں اعتماد 20 پوائنٹس گر کر مثبت 14 فیصد رہ گیا۔
اوورسیز چیمبر سروے کے مطابق مینوفیکچرنگ کے شعبے میں کاروباری اعتماد 7 پوائنٹس کم ہوگیا، صرف ریٹیل سیکٹر میں کاروباری اعتماد 3 پوائنٹس اضافے سے مثبت 20 فیصد ہوگیا۔
مزید پڑھیں:سیکیورٹی خدشات: ڈرون اڑانے پر پابندی میںمزید 30 دن کی توسیع
سروے میں یہ بھی بتایا گیا کہ نئی سرمایہ کاری انڈیکس 10 پوائنٹس کمی سے صرف مثبت 2 فیصد رہ گیا۔