یومِ تکبیر پاکستان کے دفاعی خودمختاری اور قومی وقار کی علامت ہے، وزیراعلیٰ سندھ
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
ایک بیان میں سید مراد علی شاہ نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 1974ء میں بھارت کے ایٹمی تجربات کے بعد پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی اور کہا کہ ہم گھاس کھا لیں گے، مگر ایٹم بم ضرور بنائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یومِ تکبیر کے موقع پر اپنے پیغام میں پوری قوم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 28 مئی کا دن پاکستان کے دفاعی خودمختاری اور قومی وقار کی علامت ہے، یہ وہ دن ہے جب 1998ء میں پاکستان نے کامیاب ایٹمی تجربات کرکے دنیا کو بتا دیا کہ ہم اپنے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یومِ تکبیر قومی عزم، ہمارے سائنسدانوں کی انتھک محنت اور قیادت کے دور اندیش فیصلوں کی عکاسی کرتا ہے۔ سید مراد علی شاہ نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 1974ء میں بھارت کے ایٹمی تجربات کے بعد پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی اور کہا کہ ہم گھاس کھا لیں گے، مگر ایٹم بم ضرور بنائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے نہ صرف ایٹمی پروگرام کو تقویت دی بلکہ بیلسٹک میزائل پروگرام جیسے اہم اقدامات کے ذریعے پاکستان کے دفاع کو مزید مستحکم کیا، ان کی قیادت نے ملک کو آنے والے خطرات کے لیے تیار کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی تجربات محض تکنیکی کامیابی نہیں تھے بلکہ یہ ہماری خودمختاری، قومی وقار اور دشمن کو منہ توڑ پیغام تھے، آج ہمیں اپنے ان عظیم قائدین کی قربانیوں اور حب الوطنی کو سلام پیش کرنا چاہیئے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم آج یہ عہد کرتے ہیں کہ اپنے شہداء اور قائدین کے خواب کو حقیقت کا روپ دیں گے اور پاکستان کو ایک مضبوط، خوشحال اور خودمختار ریاست بنائیں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایٹمی تجربات پاکستان کے کے ایٹمی کہا کہ
پڑھیں:
کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔
بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔