امیر مقام — فائل فوٹو

وفاقی وزیر سیفران امیر مقام کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کرپشن کے بڑے بڑے اسکینڈلز سامنے آ رہے ہیں۔ صوبائی کابینہ کے اراکین اپنے وزیراعلیٰ پر چوری کا الزام لگا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران امیر مقام نے پشاور میں خواتین باکسنگ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ خواتین باکسنگ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرم میں پشاور، بنوں اور مردان ریجن شامل ہیں۔

سب کو پتا چل گیا کہ پاک فوج کتنی مضبوط ہے: امیر مقام

ن لیگ کے رہنما نے کہا کہ سب کو ایک ہو کر ملک کے لیے سوچنا ہوگا،

ان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی کوششوں سے ملک میں امن لوٹ رہا ہے۔ اندرون اور بیرون محاذ پر ملک کامیابیاں سمیٹ رہا ہے۔ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں جلد خوشیاں لوٹ آئیں گی۔ اندرون اور بیرون محاذ پر ملک مخالفوں کا صفایا کریں گے، فیلڈ مارشل کی قیادت میں دشمن کو شکست دی گئی ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی کو ہمیشہ ملکی مفاد میں کام کرنے کے لیے دعوت دی ہے۔ پی ٹی آئی کی لیڈرشپ کے بیانات ایک دوسرے سے الگ ہوتے ہیں، چیئرمین کچھ، سیکریٹری جنرل کچھ اور دیگر قیادت کچھ اور کہہ رہی ہے۔ ہمیشہ پی ٹی آئی کو ملک کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے بلایا، یہ لوگ ملک کی جگہ ایک شخص کے پیچھے لگے ہوئے ہیں۔

امیر مقام کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت سرپلس پیسے موجود ہونے کا دعویٰ کر رہی ہے، یہ سارے پیسے کہاں سے آئے ہیں۔ صوبائی حکومت نے ضم اضلاع کے لیے کیوں ابھی تک کچھ نہیں کیا۔ صوبے میں سیاسی بنیادوں پر تبادلے کر کے ملازمین کو تنگ کیا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بشریٰ بی بی بلاول بھٹو زرداری پاکستان سعودی عرب سہیل آفریدی مریم نواز

متعلقہ مضامین

  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن