مودی ہماری طرف گولی چلائے گا تو ہم غوری چلائیں گے، حافظ نعیم الرحمان
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
امیر جماعت نے کہا کہ پاکستان کو دھماکے کرنے کی صورت پابندیوں کی دھمکی مل رہی تھی۔ حکومت وقت پریشان تھی اور ایٹمی دھماکے کرنے سے ہچکچا رہی تھی، جماعت اسلامی اور اسلامی جمعیت طلبہ نے پورے پاکستان میں جلسے اور مارچ کئے اور حکومت پرد باؤ ڈالا کہ وہ ایٹمی دھماکے کرے، 28 مئی کو پاکستان نے ایٹمی دھماکے کر دیئے اور اس کے بعد پاکستان ناقابل تسخیر ہو گیا۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ مودی ہماری طرف گولی چلائے گا تو ہم غوری چلائیں گے۔ جوہری قوت ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا پاکستان کیلئے ناقابل فراموش تحفہ ہے۔ جوہری صلاحیت کی بدولت پاکستان کو دنیا بھر میں سر اٹھا کر جینے کا اعزاز حاصل ہوا۔ ہمیں کسی سے دبنے اور ڈرنے کی ضرورت نہیں، مودی گولی چلائے گا تو ہم غوری چلائیں گے، نوجوان مایوس نہ ہوں، متحد ہوکر ان لوگوں کا قلع قمع کریں جو پاکستان کے اندر تقسیم کا باعث بن رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے یوم تکبیر و قدیر کے موقع پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قبر پر فاتحہ خوانی سے قبل ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت نے کہا کہ یہ ملک ہمارا ہے اور ہم اس کے محافظ ہیں، ابھی ہم نے کشمیر آزاد کرانا ہے، بھارت سے مذاکرات میں کشمیر بات چیت کا ایجنڈا نہیں تو کوئی بات نہیں ہونی چاہیے۔ عالمی طاقتیں پاکستان کو تقسیم اور کمزور کرنا چاہتی ہیں، قوم سیسہ پلائی دیوار بن کر انھیں ناکام بنائیں۔ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر کی قبر پر پھول نچھاور کئے گئے۔ امیر جماعت نے مرحوم کی بلندی درجات کی دعا کی۔
اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی میاں محمد اسلم، امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا، سیکرٹری ضلع زبیر صفدر، ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر انعام الرحمٰن سمیت دیگر رہنما، مرد، خواتین اور بچے بڑی تعداد میں موجود تھے۔ امیر جماعت نے کہا کہ آج ہم 28 مئی کو یوم تکبیر کو یوم قدیر کے طور پر منا رہے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ 1998 میں جب بھارت نے ایٹمی دھماکے کئے تو پاکستان میں بے چینی بڑھ گئی تھی، بھارت کو بڑی طاقتوں کی حمایت تھی، پاکستان کو دھماکے کرنے کی صورت پابندیوں کی دھمکی مل رہی تھی۔ حکومت وقت پریشان تھی اور ایٹمی دھماکے کرنے سے ہچکچا رہی تھی، جماعت اسلامی اور اسلامی جمعیت طلبہ نے پورے پاکستان میں جلسے اور مارچ کئے اور حکومت پرد باؤ ڈالا کہ وہ ایٹمی دھماکے کرے، 28 مئی کو پاکستان نے ایٹمی دھماکے کر دیئے اور اس کے بعد پاکستان ناقابل تسخیر ہو گیا، دنیا بھر میں ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ عالمی قوتوں نے شروع کی اور ہر دن وہ اپنے ایٹمی ہتھیاروں میں اضافہ کررہے ہیں۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر پاکستان کو ایٹمی طاقت بنا کر ملک کو دنیا بھر میں ممتاز بنا دیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ڈاکٹر عبدالقدیر ایٹمی دھماکے کر جماعت اسلامی دھماکے کرنے پاکستان کو نے کہا کہ نے ایٹمی رہی تھی اور اس
پڑھیں:
رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :