لاہور (سپیشل کارسپانڈنٹ) پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے میں نوائے وقت کا بھرپور کردار ہے جو آبروئے صحافت مجید نظامی کے صورت میں پوری قوم نے دیکھ رکھا ہے۔ 28 مئی1998ء اسلامی جمہوریہ پاکستان کے لئے تاریخی دن ہے، جس دن پاکستان سائوتھ ایشیا میں طاقت کا توازن قائم رکھتے ہوئے ایٹمی دھماکے کئے۔ ادارہ نوائے وقت پوری قوم کو مبارکباد دیتا ہے۔ نوائے وقت گروپ کے چیف آپریٹنگ آفیسر لیفٹیننٹ کرنل (ر) سید احمد ندیم قادری، تمغہ امتیاز نے ان خیالات کا اظہار مجید نظامی ہال میں 28 مئی یوم تکبیر کی مناسبت سے کیک کاٹنے کی تقریب سے کیا۔ سینئر ساتھیوں ڈائریکٹر مارکیٹنگ بلال محمود، ہیڈ آف ہیومین ریسورسز چودھری شفیق سلطان، آئی ٹی ہیڈ قیصر ندیم، سپیشل کارسپانڈنٹس فیصل ادریس بٹ و خاور عباس سندھو، ہیڈ آف اکائونٹس شاہد انجم تارڑ، ایڈیٹر پھول شعیب مرزا، منیجرز سرکولیشن عابد نذیر سندھو و صغیر امجد، خواجہ ریاض اویس ، فہمید ولسن جانسن ، حاجی محمد امین ، محمد عباس سمیت سٹاف کی بڑی تعداد تقریب میں شریک ہوئی۔ لیفٹیننٹ کرنل (ر) ندیم قادری نے کہا پاکستان ایٹمی صلاحیت سے لیس نہ ہوتا تو بھارت ہمیں سکون سے جینے نہ دیتا۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کے پیچھے ہزاروں کردار ہیں ، لیکن سب کو اس بات پر فخر ہے کہ پاکستان آج ایٹمی صلاحیت کا حامل واحد اسلامی ملک ہے ۔ بھارت نے جب 1974ء میں ایٹمی دھماکہ کیا تو ذوالفقار علی بھٹو کی دوراندیشی نے یہ دیکھ لیا تھا کہ اگر پاکستان نے یہ صلاحیت حاصل نہ کی تو بھارت پاکستان کو ختم کرنے کی کوشش کرے گا ، بھٹو نے کہا تھا کہ ہم گھاس کھالیں گے لیکن ایٹم بن ضرور بنائیں گے ۔ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر کا بیان موجود ہے کہ پاکستان نے 1984 ء میں ایٹمی صلاحیت حاصل کرلی تھی لیکن اس کا اظہار بڑا ضروری تھا ، جس کا پاکستان کو 1998ء  میں موقع ملا۔ جب نواز شریف نے بھارت کے پانچ ایٹمی دھماکوں کے جواب میں چھ ایٹمی دھماکے کئے ۔ بھارتی دھماکوں کے بعد پاکستان پر امریکہ کا بہت دبائو تھا کہ پاکستان دھماکے نہ کرے ، اس کے بدلے پہلے اربوں ڈالر کی پیشکش کی پھر پابندیوں کی دھمکی لگائی ۔ ایسے وقت میں معمارنوائے وقت مجید نظامی کا کردار تاریخ کا سنہر ا باب ہے جب انہوں نے مدیران کے اجلاس میں کہا کہ اگر نواز شریف نے ایٹمی دھماکے نہ کئے تو وہ اور قوم ان کا دھماکہ کردے گی جس کے بعد نواز شریف نے کہا کہ اب ہم دھماکے کرنے جارہے ہیں۔ نوائے وقت کا پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نکالنے میں کردار قابل فخر ہے ۔ پاکستان کا قیام ہو ، ایٹمی دھماکے کرنے ہوں یا آپریشن بنیان مرصوص ہو ، نوائے وقت نے ہمیشہ فرنٹ لائن کا کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ مجید نظامی کی اکلوتی صاحبزادی رمیزہ مجید نظامی ، منیجنگ ڈائریکٹر نوائے وقت گروپ نے معرکہ حق میں ملک و قوم اور پاک افواج کے شانہ بشانہ نوائے کے شاندار کردار کو اسی انداز میں نبھایا جو ادارے کے شان شایان ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاک افواج نے نوائے وقت کی شہ سرخی کو اپنے ہورڈنگ بورڈز کی زینت بنایا ۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ایٹمی دھماکے پاکستان کو کہ پاکستان نوائے وقت نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

معاوضے کا تنازع، کورولش عثمان کے اداکار نے ڈرامے کو خیر باد کہہ دیا

ترک اداکار براق اوزچیویت نے مشہور ڈرامہ سیریز کورولش عثمان کو معاوضے کے تنازع کے باعث خیر باد کہہ دیا ہے۔

ترکی میڈیا ادارے کے مطابق براق گزشتہ پانچ سیزنز سےاس ڈرامے میں ’عثمان بے‘ کا مرکزی کردار ادا کر رہے تھے جوکہ ارتغرل غازی کے بیٹے کا کردار ہیں اب اس ڈرامہ سیریز کو خیر باد کہہ چکے ہیں۔

ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق براق اور پروڈیوسر مہمت بوزداغ کے درمیان نئے سیزن کے لیے معاوضے پر اختلافات سامنے آئے۔ اداکار نے فی قسط 40 لاکھ ترک لیرا کا مطالبہ کیا، جو پروڈکشن ٹیم کے لیے قابل قبول نہیں تھا۔

معاملہ کشیدہ ہونے کے بعد دونوں فریقین نے مبینہ طور پر ایک دوسرے کو سوشل میڈیا پر اَن فالو بھی کر دیا، جس سے اختلافات کی خبریں مزید تقویت پکڑ گئیں۔ براق اوزچیویت نے انسٹاگرام پر اسٹوری میں الوداع کہنے کو "عظیم خوبی" قرار دیتے ہوئے ناظرین کا شکریہ ادا کیا اور جلد نئی کہانی میں واپسی کا بھی اعلان کیا۔

نئے سیزن میں کہانی عثمان بے کے بیٹے، اورحان غازی پر مرکوز ہوگی جبکہ بوڑھے عثمان کا کردار بھی متعارف کروایا جائے گا جو کوئی اور اداکار ادا کرے گا۔ نئے مرکزی کردار کے لیے مرت یازجی اوغلو، مرات یلدرم اور ابراہیم چیلیک کول جیسے اداکاروں کے نام زیر غور ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سید یوسف رضا گیلانی سے نیپال کی سفیر ریتا دھیتال کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
  • پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
  • جشن آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے تیاریاں جاری
  • معاوضے کا تنازع، کورولش عثمان کے اداکار نے ڈرامے کو خیر باد کہہ دیا
  • اقوام متحدہ میں پاکستان نے بھارتی جارحیت، کشمیر پر قبضے اور آبی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کردیا
  • اسلام آباد میں چینی مہنگی بیچنے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا بھرپور ایکشن
  • ٹرمپ انتظامیہ کی پاک بھارت کشیدگی میں کردار کا دعویٰ، مودی سرکار کا ہزیمانہ ردعمل
  • برطانیہ نے نئے ایٹمی پلانٹ کی منظوری دے دی
  • چینی باشندوں کی سیکیورٹی کو مؤثر بنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
  • سیریز بچانے کا آخری موقع، پاکستان دوسرے ٹی20 میں آج بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گا