بھکر، آیت اللہ شیخ یعقوبی کیطرف سے اتحاد بین المومنین و استحکام پاکستان کانفرنس
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
کانفرنس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنماوں علامہ محمد رمضان توقیر، علامہ سید سبطین حیدر سبزواری اور علامہ سید ناظر تقوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھکر میں آیت اللہ شیخ یعقوبی کی طرف سے اتحاد بین المومنین و استحکام پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنماوں علامہ محمد رمضان توقیر، علامہ سید سبطین حیدر سبزواری اور علامہ سید ناظر تقوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ کانفرنس میں ڈیرہ اسماعیل خان، بھکر، میانوالی اور لیہ کے علمائے کرام نے بھی خطاب کیا۔ اتحاد بین المومنین و استحکام پاکستان کانفرنس میں ڈیرہ اسماعیل خان، بھکر، میانوالی اور لیہ علمائے کرام، خطباء امام جمعہ و جماعت، مبلغین اور مومنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کانفرنس میں علامہ سید
پڑھیں:
بھکر، زہریلی لسی پیسے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد متاثر، ایک بچہ جاں بحق
بھکر:ضلع بھکر کے نواحی علاقے کہاوڑ کلاں میں زہریلی لسی پینے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد کی حالت غیر ہو گئی، جن میں بچے، خواتین اور مرد شامل ہیں۔
واقعے میں 15 سالہ بچہ زہریلی لسی پینے سے جاں بحق ہو گیا، جبکہ باقی تمام افراد بے ہوش ہو گئے ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد کو فوری طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال بھکر منتقل کر دیا گیا ہے۔