ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ہانگ کانگ پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
پاکستان کے ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار، چین کے خصوصی انتظامی خطے ہانگ کانگ پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں:اسحاق ڈار کا ازبک وزیر خارجہ سے رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
ان کا یہ دورہ بین الاقوامی ثالثی تنظیم (IOMed) کی دستخطی تقریب اور دیگر دوطرفہ ملاقاتوں کے سلسلے میں ہے۔
ہانگ کانگ میں انصاف کے نائب سیکرٹری ڈاکٹر چئونگ کووک کوان، چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی، اور ہانگ کانگ میں پاکستان کے قونصل جنرل ریاض احمد شیخ نے ڈپٹی وزیراعظم کا استقبال کیا۔
اس دورے کے دوران اسحاق ڈار اہم علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر بات چیت کریں گے اور پاکستان کے مفادات کو فروغ دینے کے لیے مختلف سفارتی و تجارتی ملاقاتوں میں شرکت کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
IOMed اسحاق ڈار چین نائب وزیراعظم ہانگ کانگ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار چین ہانگ کانگ پاکستان کے ہانگ کانگ اسحاق ڈار
پڑھیں:
اسحاق ڈار کی تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ ماریس سے ملاقات کی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی صدارت کے دوران سائیڈ لائنز پر ہوئی۔(جاری ہے)
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر بات چیت کی، ملاقات میں پارلیمانی تبادلوں، تجارت اور دیگر شعبوں میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے غذائی تحفظ، دفاع اور علاقائی رابطوں کے حوالے سے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا، اس کے علاوہ خطے کی موجودہ صورتحال اور عالمی منظرنامے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔