اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) واپڈا کے فور پراجیکٹ پر کئی اہم اہداف کامیابی کے ساتھ حاصل کر چکا ہے۔ پراجیکٹ کا پہلا مرحلہ جون  میں مکمل ہو گا۔ تاہم پراجیکٹ کی شیڈول کے مطابق تکمیل کے لیے درکار فنڈز کی وقت پر دستیابی بہت اہم ہے۔ چیئرمین واپڈا انجنیئر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی  نے  فور پراجیکٹ کے دورے کے دوران پراجیکٹ کی مختلف اہم سائٹس پر تعمیراتی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ ان اہم سائٹس میں کینجھر جھیل پر زیر تعمیر ان ٹیک (intake)، پمپنگ سٹیشن اور کینجھر جھیل سے کراچی تک بچھائی جانے والی پریشرائزڈ پائپ لائنز شامل ہیں۔ پراجیکٹ ٹیم، کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹرز نے چیئرمین واپڈا کو پراجیکٹ کے تمام 8 کنٹریکٹس پر تعمیراتی پیش رفت بارے بریفنگ دی۔کہ  ریلوے لائن کے نیچے تعمیر کی گئیں (sleeve pipes) میں سے پانی لے جانے والی پائپ لائنز کو گزارنا اور پراجیکٹ کی پہلی 15 کلومیٹر پائپ لائن پر ہائیڈرو سٹیٹک (Hydrostatic) ٹیسٹنگ کی کامیاب تکمیل شامل ہیں۔ کے فور پراجیکٹ کینجھر جھیل سے کراچی کو 650 ملین گیلن  پانی فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ منصوبہ دو مراحل میں مکمل ہو گا۔ واپڈا اس وقت منصوبے کے پہلے مرحلے پر کام کر رہا ہے جس کی تکمیل پر کراچی کو یومیہ 260 ملین گیلن پانی مہیا ہو گا۔ جبکہ دوسرا مرحلہ مکمل ہونے پر کراچی کو 390 ملین گیلن پانی فراہم کیا جا سکے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: فور پراجیکٹ پراجیکٹ کی مکمل ہو

پڑھیں:

بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے

تصویر سوشل میڈیا۔

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ 

لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔  

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ مضامین

  • سٹی کورٹ: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم
  • پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی، پہلا میچ کل سے شروع ہوگا
  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  • ایران سے جنگ نے ایک اور مشکل کھڑی کر دی، امریکا کے تیل کے ذخائر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے
  • خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان 
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • زباں فہمی289؛ میں بھی رانی، تُو بھی رانی........
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا