لاہور میں آندھی، جہلم، اسلام آباد میں موسلادھار بارش، ماں بیٹی جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
لاہور اور گردونواح میں آندھی، جہلم، راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلا دھار بارش ہوئی۔
بارش کے باعث آئیسکو کے11 کے وی فیڈرز پر فالٹ اور ٹریپنگ ہوئی۔
مردان میں موسلادھاربارش سےکمرے کی چھت گر گئی، ملبے تلے دب کر ماں بیٹی جاں بحق ہوگئیں۔
مختلف مقامات پر دیواریں گرنے سے 9 افراد زخمی ہوگئے، مانسہرہ، بٹگرام، تورغر اور کوہستان کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔
بھمبر آزاد کشمیر میں شدید آندھی کے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری
دارالحکومت اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری دے دی گئی۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈارکی زیر صدارت کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی و عملدرآمد کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق دکانیں، مارکیٹیں، شاپنگ مالز اور جنرل ریٹیل رات 9 بجے تک کھلے رہ سکیں گے جبکہ ریسٹورنٹس رات 11 بجے تک کھلے رہیں گے، ٹیک اوے اور ڈلیوری سروسز مستثنیٰ ہوں گی۔
اعلامیہ کے مطابق شادی ہالز اور تقریباتی مقامات کے اوقات رات 10 بجے تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق فارمیسی، اسپتال، پیٹرول پمپس، آئی ٹی اور ٹیلی کام سے متعلق ضروری خدمات اوقات کار کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔
صوبائی حکومتوں کو وفاقی اداروں کے تعاون سے نئے اوقات کار پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔