لاہور:

پنجاب پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے بڑی اہم کارروائی کرتے ہوئے بھارتی دہشت گرد ایجنسی را کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، جس کے نتیجے مین لاہور، بہاولپور، بہاول نگر اور پاکپتن بڑی تباہی سے بچ گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشت گرد عید کے موقع پرلاہور، بہاول نگر، بہاولپور اور پاکپتن میں اہم مقامات پر دہشت گردی کرنا چاہتے تھے تاہم سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے جھنگ روڈ پٹھان کالونی سے  دہشت گردوں کو بھاری مقدار میں اسلحے سمیت گرفتار  کرلیا۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد فتنہ الخوارج اور بھارتی دہشت گرد ایجنسی را کے لیے کام کرتے ہیں اور غیر قانونی طور پر بارڈر کراس کر کے سری نگر اور راجستھان میں را کے دہشت گرد نمائندوں سے متعدد بار ملاقات کر چکے ہیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب نے کہا کہ دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد ڈیٹونیٹر اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے، گرفتار دہشت گرد اعظم کا تعلق منچن آباد، امجد کا پاک پتن سے اور منظور کا تعلق بہاول نگر سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد بھارت کی ایجنسی را کو واٹس ایپ کے ذریعے اہم مقامات کے نقشے سینڈ کرتے تھے اور عید کے موقع پر لاہور، بہاول نگر، بہاولپور اور پاکپتن میں دہشت گردی کی بڑی کاروائیاں کرنے کا منصوبہ مکمل کر چکے تھے۔

ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف سی ٹی ڈی فیصل آباد نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کہ دہشت گرد بہاول نگر سی ٹی ڈی

پڑھیں:

بلوچستان میں پولیس اور لیویز تھانوں پر دہشت گردوں کے حملے میں 4 اہلکار شہید

کوئٹہ(نیوز ڈیسک) بلوچستان کے ضلع شیرانی میں پولیس اور لیویز کے تھانوں پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں 3 لیویز اہلکار اور ایک بی سی کا نسٹیبل شہید ہوگئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر شیرانی حضرت ولی کاکڑ کے مطابق حملہ رات گئے کیا گیا جس میں دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا، جس کی وجہ سے تھانے کا کمیونیکیشن نظام بھی متاثر ہوا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ حملے میں پولیس اور لیویز کے متعدد اہلکار زخمی ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہو گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے صورتحال پر کڑی نظر رکھتے ہوئے ہنگامی اقدامات شروع کر دیے ہیں اور ژوب کے اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جب کہ ایمبولینسز بھی روانہ کر دی گئیں ہیں۔

یاد رہے کہ ضلع شیرانی بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی آخری حدود میں واقع ہے اور اس علاقے میں ماضی میں بھی دہشت گردوں کی جانب سے کئی بار پولیس تھانوں کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگرد ہلاک
  • خصدار: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست یافتہ دہشت گرد ہلاک
  • خضدار ‘بنوں اور کرک میں8 دہشت گرد ہلاک‘ 4 زخمی
  • خضدار، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، پانچ دہشتگرد ہلاک
  • بلوچستان: فورسز کے آپریشن میں 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک، حملوں میں پولیس اور لیویز کے 2 اہلکار شہید
  • بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
  • بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے تھانوں پر حملے ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی
  • بلوچستان میں پولیس اور لیویز تھانوں پر دہشت گردوں کے حملے میں 4 اہلکار شہید
  • بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ؛ 5 جوان شہید‘ جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک
  • کیچ میں دھماکہ ‘ کیپٹن سمیت 5اہلکار شہید ‘ 5دہشت گرد ہلاک : خیبر پی کے ‘ 31فتنہ خوارج مارے گئے