’را‘ کا دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، دہشتگرد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
عابد چوہدری : سی ٹی ڈی پنجاب نے بھارتی ایجنسی ’ را ‘ کا پاکستان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا کر کئی دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔
پنجاب کے کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نےبھارتی ایجنسی ’’را‘‘ کے 3دہشت گرد گرفتار کرلیے ۔ یہ دہشت گرد عید کے دوران اہم مقامات پر دہشت گردی کرنا چاہتے تھے۔
سی ٹی ڈی نے جھنگ روڈ پٹھان کالونی سے دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔
دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد ڈیٹونیٹر اور اسلحہ برآمد ہوا۔
اپریل 2026 میں انتخابات کا اعلان
یہ دہشت گرد پنجاب کے تین ا ضلاع میں کارروائی کا منصوبہ بنا چکے تھے۔ دہشت گرد بھارتی دہشت گرد ایجنسی ’’را‘‘ کیلئے کام کرتے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
رحیم یارخان میں لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد کر لی گئی، ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 19 جولائی کو نوجوان کو طلب کیا تھا جس کے بعد نوجوان لاپتا ہو گيا تھا۔
ڈی پی او عرفان سموں کے مطابق مقتول نوجوان کے بھائی کی مدعیت میں ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مدعی کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 4 روز قبل بھائی کو طلب کیا اور تشدد کرکے قتل کردیا۔
پولیس نے تفتیش کے بعد گرفتار ملزم ایس ایچ او کی نشان دہی پر مقتول نوجوان کی لاش تھانہ صدر صادق آباد علاقہ رانجھی خان میں گنے کی فصل سے برآمد کر لی۔