سیکرٹری داخلہ نورالامین مینگل کا کہنا ہے کہ امن و امان کا قیام ، حکومتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، انٹرنل سکیورٹی کنٹرول روم پنجاب بھر سے 24/7 رپورٹس مرتب کریگا۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب کا کہنا ہے عید کی چھٹیوں کے دوران بھی کام جاری ہے، آج جمعتہ المبارک  اور کل عیدالاضحی کے حوالے سے فول پروف سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عیدالاضحی کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب نے مرکزی کنٹرول روم قائم کر دیا ہے۔ سیکرٹری داخلہ نورالامین مینگل کا کہنا ہے کہ امن و امان کا قیام ، حکومتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، انٹرنل سکیورٹی کنٹرول روم پنجاب بھر سے 24/7 رپورٹس مرتب کریگا۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب کا کہنا ہے عید کی چھٹیوں کے دوران بھی کام جاری ہے، آج جمعتہ المبارک  اور کل عیدالاضحی کے حوالے سے فول پروف سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کالعدم تنظیم کو قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کی اجازت نہیں، چیریٹی کمیشن سے رجسٹرڈ ادارے ہی قربانی کی کھالیں وصول کر سکیں گے۔

سیکرٹری داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں عوامی مقامات پر سری پائے جلانے کیخلاف دفعہ 144 نافذ ہے، صوبہ بھر میں دریاؤں، ندی نالوں، ڈیمز میں نہانے، کشتی رانی پر بھی دفعہ144 نافذ کی گئی ہے۔ سیکرٹری داخلہ کا کہنا تھا کہ  جانوروں کے فضلے کو مین ہول یا کینالز میں پھینکنے پر بھی دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا ہے۔ ایئرپورٹس، ایئربیسز کے گرد 15 کلومیٹر میں آلائشیں پھینکنے پر دفعہ 144 نافذ ہے جبکہ ایئرپورٹس کے گرد کبوتر بازی، آتش بازی اور ڈرون کے استعمال پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ صوبہ بھر میں کہیں غیر قانونی مویشی منڈی لگانے اور جانوروں کی خرید و فروخت کی اجازت نہیں، انتظامیہ حکومتی ہدایات پر من و عن عملدرآمد یقینی بنا رہی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: فول پروف سکیورٹی سیکرٹری داخلہ داخلہ پنجاب کنٹرول روم کا کہنا ہے

پڑھیں:

 ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ آج رات بھی جاری رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک کے بالائی علاقوں سمیت شمال مشرقی پنجاب میں بارشوں کا سلسلہ آج رات بھی جاری رہنے کی پیشگوئی کردی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات کشمیر ، خیبر پختونخوا ، اسلام آباد ، پنجاب ، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران بالائی خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان ، خطہ پوٹھوہار ، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں موسلا دھار بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات نے برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے عوام الناس کو احتیاط برتنے کی ہدایت بھی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ جبکہ پنجاب اور کے پی میں نشیبی علا قے زیر آب آنے کاخدشہ ہے۔

ملک بوستان کی اسلام آباد میں اہم شخصیت سے ملاقات، ڈالر کے ریٹ پر گفتگو 

مزید :

متعلقہ مضامین

  •  سول سیکرٹریٹ میں پنجاب کی ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کا جائزہ اجلاس
  • ریلوے کا محکمہ ڈیجٹیل ہوا اسی طرح اس امتحان کا رزلٹ بھی آن لائن بنا دیا گیا ، وزیر ریلوے
  •  ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ آج رات بھی جاری رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی
  • پنجاب حکومت کا گھوڑوں کی خاص نسل کی ترویج کے منصوبے پر کام کرنے کا فیصلہ
  •  محکمہ جیل خانہ جات میں تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • سلمان خان نے بالکونی میں بلٹ پروف شیشہ کیوں لگایا؟
  • پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26معطل ارکان بحال : قائم مقام سپیکر کے حکم کے بعد نوٹیفکیسن جاری 
  • کائونٹر نارکٹکس فورس قائم ‘ پاکستان اور پنجاب کا مستقابل محفوظ نظتر آرہا ہے مریم نواز 
  • پنجاب حکومت کا منشیات کے سدباب کیلئے اہم اقدام، کاونٹر نارکوٹکس فورس قائم
  • پنجاب حکومت کا منشیات کے سدباب کیلئے اہم اقدام، کاؤنٹر نارکوٹکس فورس قائم