موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان سب سے زیادہ متاثر، چیلنجز کیلئے اقدامات کر رہے: زرداری
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
لاہور؍ اسلام آباد (نامہ نگار+ آئی این پی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ ترقی محنت کشوں کو ریلیف دیے بغیر ممکن نہیں۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ محنت کشوں کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات کئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی کے ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور انچارج پیپلز لیبر بیورو چودھری منظور احمد سے ملاقات میں کیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے۔ پلاسٹک کا کم استعمال، جنگلات کا فروغ، ری سائیکلنگ اور ماحولیاتی تحفظ کی پالیسیوں کو اپنانا ہو گا۔ ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور قدرتی وسائل کے ذمہ دارانہ استعمال کیلئے مل کر کام کریں۔ بیرسٹر عامر حسین سے ملاقات میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت سیاسی استحکام اور قومی اتفاق رائے کی اشد ضرورت ہے۔ تمام جمہوری قوتیں ملکر ملکی ترقی و خوشحالی کو یقینی بنا سکتی ہیں۔ صدر شعبہ خواتین پیپلز پارٹی وسطی پنجاب و ممبر قومی اسمبلی ثمینہ خالد گھرکی کی قیادت میں خواتین کے وفد نے گورنر ہاؤس میں صدر آصف زرداری سے ملاقات کی۔ پیپلزپارٹی کی سینئر نائب صدر صغیرہ اسلام، جنرل سیکرٹری نرگس فیض ملک، سیکرٹری اطلاعات عقیلہ یوسف اعوان، ڈپٹی جنرل سیکرٹری شائستہ جاوید جان، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ناہید ہما سحر اور نوجوان خواتین وکلاء شامل تھیں۔ صدر آصف علی زرداری سے بی آئی ایس پی آفیسر ایسوسی ایشن(BISP (کے مرکزی صدر سردار عظمت خان نے ملاقات کی۔ اس موقع پر بی آئی ایس پی کی افادیت، موجودہ کارکردگی اور ادارے کو درپیش چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: علی زرداری
پڑھیں:
سکول وینز اور رکشوں میں بچوں کو حد سے زیادہ بٹھانے پر سی ٹی او کا سخت ایکشن
سٹی42: لاہور میں اوور لوڈنگ کے خلاف سٹی ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن بھرپور طریقے سے جاری، چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور ڈاکٹر اطہر وحید نے سکول وینز اور رکشوں میں حد سے زیادہ بچوں کو بٹھانے پر فوری کارروائی کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
سی ٹی او نے تمام ایس پیز اور ڈی ایس پیز کو حکم دیا ہے کہ اوور لوڈنگ کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں۔ ان کا کہنا ہے کہ معصوم بچوں کی زندگیوں کو اوور لوڈنگ کی بھینٹ چڑھنے نہیں دیا جا سکتا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا
سی ٹی او کے مطابق ایجوکیشن ونگ تعلیمی اداروں کے باہر وین ڈرائیورز کو حفاظتی اقدامات سے متعلق آگاہی فراہم کر رہا ہے، جبکہ چھٹی کے اوقات میں اضافی نفری تعلیمی اداروں کے باہر تعینات کر دی گئی ہے تاکہ کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کو فوری روکا جا سکے۔
انہوں نے واضح کیا کہ گاڑیوں کی چھتوں یا پائیدانوں پر کھڑے ہو کر سفر کی قطعی اجازت نہیں دی جائے گی اور ایسے اقدامات جان لیوا ثابت ہو سکتے ہیں۔ سی ٹی او نے حکم دیا کہ ایسی گاڑیوں کے خلاف نہ صرف کارروائی کی جائے بلکہ ڈرائیورز پر ایف آئی آر بھی درج کی جائے۔
جب انکم ٹیکس مسلط نہیں کر سکتے تو سپر ٹیکس کیسے مسلط کر سکتے ہیں، جج سپریم کورٹ
ڈاکٹر اطہر وحید نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ قانون کی پاسداری کریں، کیونکہ یہی زندگی کے تحفظ کی ضمانت ہے۔