پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت بہاولنگر میں 49 اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر کا کہنا تھا کہ دھی رانی پروگرام پنجاب کی تاریخ کا منفرد فلاحی منصوبہ ہے، رواں سال پنجاب میں 3000 اجتماعی شادیاں کروائی جائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت بہاولنگر میں 49 اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب ہوئی۔ صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ نے تقریب میں خصوصی شرکت کی، شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ دھی رانی پروگرام پنجاب کی تاریخ کا منفرد فلاحی منصوبہ ہے، رواں سال پنجاب میں 3000 اجتماعی شادیاں کروائی جائیں گی۔ سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے بہاولنگر میں اجتماعی شادی کے جوڑوں کو ڈبل بیڈ، پنکھے، کھانے کا سامان اور ایک لاکھ روپے سلامی فراہم کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دھی رانی پروگرام خواتین کی خودمختاری اور سماجی ترقی کی جانب بڑا قدم ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے نوبیاہتا جوڑوں کو خصوصی مبارکباد دیتا ہوں، نوبیاہتا جوڑوں کے لیے کامیاب اور خوشحال زندگی کی دعا کرتے ہیں۔ تقریب میں ممبران اسمبلی میاں عبدالغفار کالوکا وٹو، سہیل خان زاہد، انعام شوکت باری، کاشف نوید پنسوتہ اور کمشنر بہاولپور مسرت جبین نے شرکت کی، تقریب میں قوالی پیش کی گئی، شرکاء نے قوالوں کو بھرپور داد دی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: دھی رانی پروگرام پنجاب کی

پڑھیں:

ایران نے اپنے جوہری پروگرام پر امریکا کو ٹکا سا جواب دیدیا

ایران نے امریکا کے ساتھ ممکنہ مذاکرات اور جوہری پروگرام سے متعلق واضح پالیسی بیان جاری کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا کے ساتھ براہِ راست مذاکرات میں کوئی دلچسپی نہیں البتہ بالواسطہ بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

الجزیرہ کو دیئے گئے انٹرویو میں انھوں نے مزید کہا کہ ہم ایک منصفانہ معاہدے کے لیے تیار ہیں لیکن امریکا نے ایسی شرائط پیش کی ہیں جو ناقابلِ قبول اور ناممکن ہیں۔

انھوں نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ اپنے جوہری یا میزائل پروگرام پر کسی قسم کی پابندی قبول نہیں کریں گے۔ کوئی بھی سمجھدار ملک اپنی دفاعی صلاحیت ختم نہیں کرتا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ جو کام جنگ کے ذریعے ممکن نہیں وہ سیاست کے ذریعے بھی حاصل نہیں کیا جا سکتا۔

انھوں نے کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق مخالفین کے خدشات دور کرنے کے لیے تیار ہے لیکن یورینیم افزودگی نہیں روکیں گے۔

عباس عراقچی نے مزید کہا کہ جون میں اسرائیل اور امریکا کے حملوں کے باوجود جوہری تنصیبات میں موجود مواد تباہ نہیں ہوا اور ٹیکنالوجی اب بھی برقرار ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ جوہری مواد ملبے کے نیچے ہی موجود ہے، اسے کہیں اور منتقل نہیں کیا گیا۔ اسرائیل کے کسی بھی جارحانہ اقدام کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • سوڈان میں قیامت خیز جنگ, والدین کے سامنے بچے قتل
  • سوڈان،خونریز جنگ، والدین کے سامنے سینکڑوں بچے قتل، اجتماعی قبریں و لاشیں
  • سوڈان : قیامت خیز مظالم، آر ایس ایف کے ہاتھوں بچوں کا قتل، اجتماعی قبریں اور ہزاروں لاپتہ
  • پنجاب میں بیٹی دھی رانی پروگرام کے تحت 4857 جوڑوں کی باعزت رخصتی
  • فلسطینی قیدی سے اجتماعی زیادتی کی ویڈیو لیک کرنیوالی اسرائیلی فوج کی اعلیٰ وکیل مستعفی
  • نیوکلیئر پروگرام پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں: ایران
  • ایران نے اپنے جوہری پروگرام پر امریکا کو ٹکا سا جواب دیدیا
  • جوہری یا میزائل پروگرام پر کسی قسم کی پابندی قبول نہیں ،ایران
  • پشاور، جماعت اسلامی کی جانب سے اجتماعی شادیوں کی تقریب
  • امریکہ، حکومتی شٹ ڈاؤن کا سنگین اثر