2025-10-28@09:44:38 GMT
تلاش کی گنتی: 7032
«دکانیں سیل»:
باخبر ذرائع کے مطابق پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں جاری مذاکرات کے تیسرے روز بات چیت 18 گھنٹے تک جاری رہی۔ اس طویل دور کے دوران افغان طالبان وفد نے متعدد بار پاکستان کے اس منطقی اور جائز مطالبے سے اتفاق کیا کہ تحریکِ طالبان پاکستان (TTP) اور دہشتگردی کے خلاف قابلِ اعتماد اور فیصلہ کن کارروائی کی جائے۔ ذرائع کے مطابق افغان وفد نے یہ مؤقف میزبان ممالک کی موجودگی میں بھی تسلیم کیا، تاہم ہر بار کابل سے موصول ہونے والی ہدایات کے بعد ان کا مؤقف بدل گیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘...
معروف اماراتی ای مجلے کا لکھنا ہے کہ ایرانی میزائل حملوں کی تابڑ توڑ لہروں کے 4 ماہ گزر جانیکے بعد بھی اسرائیل کے اہم انفراسٹرکچر پر "وسیع تباہی کے اثرات" واضح ہیں اور تل ابیب اس نقصان کی تلافی کرنے میں تاحال ناکام رہا ہے اسلام ٹائمز۔ معروف اماراتی ای مجلے ارم نیوز نے اپنی ایک خصوصی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 12 روزہ جنگ کے خاتمے کو 4 ماہ گزر جانے کے باوجود تابڑ توڑ ایرانی میزائل حملوں کا سایہ اب بھی اسرائیل کے بنیادی انفرا اسٹرکچر پر موجود ہے۔ اماراتی ای مجلے کے مطابق جہاں اب تک صیہونی رژیم کے بہت سے اہم اداروں تک میں "وسیع تباہی" کے آثار ختم نہیں ہوئے وہیں اسرائیلی بنیادی...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد پولیس کے وفات پانے والے ایس پی عدیل اکبر کی رہائش گاہ کامونکی میں انکے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایس پی عدیل اکبر کے والد اور بھائی کو دلاسہ دیا اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا، انہوں نے مرحوم کیلئے فاتحہ خوانی اور سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایس پی عدیل اکبر انتہائی قابل اور فرض شناس آفیسر اور اسلام آباد پولیس کا اثاثہ تھے، انکی ناگہانی موت سے دلی صدمہ ہوا، دکھ کی گھڑی میں آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ کھڑے رہیں گے۔ اس موقع پر اسلام آباد پولیس کے ڈی آئی جی عتیق...
کراچی میں کیمیکل ملے دودھ کی فروخت پر مزید 7 دکانیں سیل کر دی گئیں جس کے بعد سیل کی گئی دکانوں کی تعداد 27 ہو گئی۔ کمشنر کراچی حسن نقوی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ملاوٹ شدہ دودھ کے خلاف مہم جاری ہے، مضر صحت دودھ کی فروخت پر منگل کو مزید 7 دودھ کی دکانیں سیل کی گئیں، 3 دکانیں ضلع جنوبی، 3 شرقی اور ایک ملیر میں سیل کی گئی۔ ترجمان کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ 2 دن میں مجموعی طور پر دودھ کی 27 دکانیں سیل کی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں کمشنر کراچی حسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں ڈی جی فوڈ اتھارٹی اور دیگر حکام شریک ہوئے،...
وزیرستان کے پرامن سلیمان خیل قبیلے کے لیے فرنٹئیر کور خیبر پختونخواہ (ساؤتھ) کی جانب سے سماجی منصوبوں کی تکمیل کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق فرنٹئیر کورخیبر پختونخوا (ساؤتھ) اور سلیمان خیل قبیلے کے عمائدین کے درمیان جرگے کا انعقاد کیا گیا. جرگے میں عمائدین نے علاقے میں انٹرنیٹ کی فراہمی، روڈ کی مرمت، میڈیکل کلینک کے قیام اور واٹر سپلائی سکیم کے مطالبات پیش کیے. فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (ساؤتھ) نے تمام مطالبات پر عملدرآمد کے لیے بھرپور معاونت فراہم کی جبکہ علاقے میں واٹر سپلائی سکیم کو کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا گیا ہے۔ زرمیلان اور خانکوٹ کے دور افتادہ اور پسماندہ علاقوں کے لئے سڑک کی مرمت کا کام مکمل کر دیا گیا ہے جبکہ...
حکومت نے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) سے 2 ارب ڈالر کا فنانسنگ پیکج حاصل کر لیا ہے تاکہ کراچی۔پشاور مرکزی ریلوے لائن (ایم ایل-ون) کے کراچی تا روہڑی حصے پر آئندہ سال کے اوائل میں کام کا آغاز کیا جا سکے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس منصوبے کو دسمبر 2028 سے قبل مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے تاکہ اربوں ڈالر مالیت کے ریکو ڈک کاپر اور گولڈ پروجیکٹ سے منسلک نقل و حمل کو سہولت فراہم کی جا سکے۔ وزیرِ مملکت برائے خزانہ و ریلوے، بلال اظہر کیانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 10 ارب ڈالر مالیت کے ایم ایل-ون توسیعی منصوبے کے 2 اہم حصے 2028 کے اختتام تک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: شہر میں کیمیکل ملے دودھ کی فروخت کے خلاف مہم کے دوران مزید 7 دودھ کی دکانیں سیل کر دی گئیں، جس کے بعد دو روز میں سیل کی جانے والی دکانوں کی مجموعی تعداد 27 ہو گئی ہے۔کمشنر کراچی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ ملاوٹ شدہ اور مضرِ صحت دودھ کے خلاف کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔اعلامیے کے مطابق منگل کے روز مزید 7 دکانوں کو سیل کیا گیا جن میں 3 دکانیں ضلع جنوبی، 3 ضلع شرقی اور ایک ملیر میں واقع ہیں۔ کمشنر آفس کے ترجمان کے مطابق گزشتہ دو دنوں کے دوران 27 دکانوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے جن پر ملاوٹ شدہ دودھ فروخت...
یروشلم: اسرائیل نے واضح کردیا ہے کہ وہ غزہ میں تعینات کی جانے والی بین الاقوامی فورس میں ترک فوج کی موجودگی کو کسی صورت قبول نہیں کرے گا۔ ہنگری میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈیون سار نے کہا کہ جو ممالک غزہ میں فوج بھیجنے کے خواہاں ہیں، انہیں اسرائیل کے ساتھ منصفانہ رویہ اختیار کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر اردوان کی قیادت میں ترکی نے ہمیشہ اسرائیل کے خلاف دشمنی کا رویہ رکھا ہے، اس لیے اسرائیل کے لیے یہ قابلِ قبول نہیں کہ ترک مسلح افواج کو غزہ کی پٹی میں داخل ہونے دیا جائے۔ گیڈیون سار نے مزید کہا کہ اسرائیل نے اپنے امریکی اتحادیوں کو بھی اس موقف سے...
امریکا میں عوامی احتجاجی سلسلے میں تیزی کیوں؟ سراپا احتجاج امریکی عوام کیا چاہتے ہیں؟ کیا امریکا تیزی سے زوال پزیر ہے؟ عالم اسلام سے زیادہ عالم مغرب و امریکا میں غزہ فلسطین کیلئے عوامی بیداری کیوں؟ غزہ پر امریکی اتحادی مغربی، مسلم و عرب ممالک کے مشترکہ حملے کی تیاری؟ کیا امریکی صدر ٹرمپ مسلم و عرب ممالک کو حماس پر حملے کیلئے آمادہ کر سکیں گے؟ پاکستان غزہ فلسطین سے متعلق کردار کیا ہے اور کیا ہونا چاہیئے؟ و دیگر متعلقہ اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید عقیل انجم قادری کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کے ساتھ شیئر بھی کیجیئے۔ متعلقہ فائیلیںمعروف اہلسنت عالم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-08-3 پشاور (آن لائن) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم شہباز شریف کو ایک اہم خط لکھا ہے جس میں گندم کی بین الصوبائی ترسیل پر عائد پابندیوں کے خاتمے کی درخواست کی گئی ہے۔ گورنر نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ پابندیاں خیبرپختونخوا کی غذائی سلامتی کو متاثر کر رہی ہیں اور وفاقی تعاون کے آئینی اصولوں کی خلاف ورزی کے مترادف ہیں۔فیصل کریم کنڈی نے اپنے خط میں نشاندہی کی کہ گندم کی آزاد نقل و حمل ملک کے تمام صوبوں کے درمیان باہمی تعاون اور عوامی مفاد کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر آئینی پابندیوں کے باعث خیبرپختونخوا کے عوام کو گندم کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے، جو براہِ...
اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل یہ فیصلہ کرے گا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کے تحت غزہ میں جنگ بندی کو مستحکم کرنے کے لیے مجوزہ بین الاقوامی فورس میں کون سی غیر ملکی افواج کو شامل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق اب تک واضح نہیں ہے کہ عرب یا دیگر ممالک اس فورس کے لیے اپنے فوجی بھیجنے پر آمادہ ہوں گے یا نہیں، خاص طور پر اس وجہ سے کہ حماس نے منصوبے کے مطابق اپنے ہتھیار ڈالنے سے انکار کر دیا ہے، جب کہ اسرائیل نے اس فورس کی ساخت پر تحفظات ظاہر کیے ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی فوجیوں کو غزہ پٹی میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کا کل دن،ناموں کی فہرست جیل حکام کو بھجوادی گئی۔بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے کےلئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اڈیالہ جیل پہنچیں گے۔جبکہ بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، مشال یوسفزئی کے نام فہرست میں شامل ہیں، عزیر بھنڈاری اور حسنین سنبل ایڈووکیٹ کے نام بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں میں شامل ہیں۔کوآرڈی نیٹر علی ظفر نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا نام ملاقات کیلئے جیل حکام کو بھجوا دیا، ملاقات کے لئے بھی وکلاء کے ناموں کی فہرست بھی بھجوا دی گئی۔ ویب ڈیسک عادل سلطان
پشاور: خیبر پختونخوا ( کے پی کے ) کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے گندم کی بین الصوبائی نقل و حرکت پر عائد پابندیوں کو آئین اور قومی مفاد کے منافی قرار دیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کو باضابطہ خط ارسال کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق گورنر کے پی کے نے اپنے خط میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ایسی پابندیاں نہ صرف صوبائی خودمختاری کے تصور کے خلاف ہیں بلکہ ملک کے معاشی ڈھانچے اور غذائی تحفظ کو بھی خطرے میں ڈال رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا کی جانب سے بھیجے گئے اس خط میں گندم کی ترسیل پر عائد مبینہ رکاوٹوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے، بین الصوبائی تجارت کی آزادی...
اپنے خط میں گورنر نے مؤقف اپنایا ہے کہ یہ پابندیاں خیبرپختونخوا کی غذائی سلامتی کو متاثر کر رہی ہیں اور وفاقی تعاون کے آئینی اصولوں کے منافی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر کے پی نے وزیراعظم کو خط لکھ کر گندم کی بین الصوبائی ترسیل پر عائد پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر صوبے کے لیے گندم کی بین الصوبائی ترسیل پر عائد غیر آئینی پابندیاں فوری طور پر ختم کرنے کی درخواست کی ہے۔ اپنے خط میں گورنر نے مؤقف اپنایا ہے کہ یہ پابندیاں خیبرپختونخوا کی غذائی سلامتی کو متاثر کر رہی ہیں اور وفاقی تعاون کے آئینی اصولوں کے منافی...
تیز رفتار ٹریلر نمبر TLH-975 ڈرائیور موٹر سائیکل نمبر KGY-3134 سوار کو ٹکر مارکر فرار ہوگیا تھا، موٹر سائیکل سوار نیوی ملازم محمد قاسم دوران علاج دم توڑ گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس نے دو روز قبل نیوی کے ملازم کو کچل کر فرار ہونے والے ٹریلر کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق موچکو پولیس نے 25 اکتوبر 2025ء کو سپارکو روڈ ایدھی قبرستان کے قریب نیوی ملازم 37 سالہ محمد قاسم کو کچل کر ہلاک کرکے فرار ہونے والے ٹریلر کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی نوحید میمن کے مطابق تیز رفتار ٹریلر نمبر TLH-975 ڈرائیور موٹر سائیکل نمبر KGY-3134 سوار کو ٹکر مارکر فرار ہوگیا تھا، موٹر سائیکل...
دنیا بھر میں حالیہ بڑے پیمانے پر ہونے والے ڈیٹا چوری کے واقعے نے ایک بار پھر آن لائن سیکیورٹی کے نظاموں کی کمزوری کو بے نقاب کر دیا ہے۔ تقریباً 18 کروڑ 30 لاکھ جی میل اکاؤنٹس اور ان کے پاس ورڈز انٹرنیٹ پر لیک ہو گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر یہ معلومات اب ایک عروف سائبر سیکیورٹی ریپوزٹری میں شامل کر دی گئی ہیں، جس کے ذریعے صارفین یہ جانچ سکتے ہیں کہ آیا ان کا اکاؤنٹ بھی متاثر ہوا ہے یا نہیں۔ Urgent warning to Gmail users as 183 MILLION passwords are stolen in data breach – here's how to check if your account is affected...
جمیکا اور ہیٹی کی جانب بڑھتا ہوا طوفان میلیسا کیٹیگری 4 کے طوفان میں تبدیل ہوچکا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی ہریکین سینٹر نے جمیکا کی جانب بڑھنے والے طوفان کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے بجلی اور کمیونیکیشن انفرااسٹرکچر کی تباہی کے ساتھ ساتھ سیلابی صورتحال کا شدید خطرہ ہے۔ اطلات کے مطابق میلیسا کیٹیگری 4 کے طوفان میں تبدیل ہوچکا ہے، جبکہ اس کی شدت میں اضافے کے بعد اس کے کیٹیگری 5 تک پہنچ جانے کا خدشہ بھی موجود ہے۔ میلسیا طوفان کنگسٹن سے 115 میل (185 کلو میٹر) جنوب مغرب جبکہ جمیکا سے 259 میل (475 کلومیٹر) جنوب مغرب میں موجود ہے اور 5 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے...
کراچی: مواچھ گوٹھ انویسٹی گیشن پولیس نے دو روز قبل نیوی کے ملازم کو کچل کر فرار ہونے والے ٹریلر کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق موچکو پولیس نے 25 اکتوبر 2025 کو سپارکو روڈ ایدھی قبرستان کے قریب نیوی ملازم 37 سالہ محمد قاسم ولد محمد یعقوب کو کچل کر ہلاک کرکے فرار ہونے والے ٹریلر کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی نوحید میمن کے مطابق تیز رفتار ٹریلر نمبر TLH-975 ڈرائیور موٹر سائیکل نمبر KGY-3134 سوار کو ٹکر مارکر فرار ہوگیا تھا، موٹر سائیکل سوار نیوی ملازم محمد قاسم دوران علاج دم توڑ گیا تھا، واقعے کے بعد ٹریلر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں...
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر گندم کی بین الصوبائی ترسیل پر عائد پابندی فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ گورنر کے مطابق، یہ پابندیاں نہ صرف خیبرپختونخوا کی غذائی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں بلکہ وفاقی تعاون اور آئینی مساوات کے اصولوں کے بھی منافی ہیں۔ فیصل کریم کنڈی نے اپنے خط میں نشاندہی کی کہ گندم کی آزادانہ ترسیل پر پابندیوں کے باعث صوبے میں گندم اور آٹے کی قلت بڑھنے کا خدشہ ہے، جو عوام کے لیے سنگین معاشی اور سماجی مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم سے اپیل کی کہ وفاقی حکومت اس معاملے پر فوری طور پر عملی اقدامات کرے تاکہ صوبوں کے...
کانفرنس سے علامہ سید جواد نقوی، سابق سینیٹر مشتاق احمد خان، مولانا عبدالحق ہاشمی اور دیگر رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مزاحمت ایمان کی علامت ہے، جبکہ جسے "امن" کہا جا رہا ہے وہ دراصل اسرائیل کو تسلیم کرنیکی حکمت عملی اور ذلت پسندی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰؐ کے زیر انتظام کوئٹہ میں "وحدتِ اُمت کانفرنس" کے عنوان سے علمی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا مرکزی موضوع "غزہ کے میدان میں اُمت کا امتحان" تھا۔ سرینا ہوٹل کوئٹہ میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید جواد نقوی، سابق سینیٹر مشتاق احمد خان، مولانا انوارالحق حقانی، مولانا عبدالحق ہاشمی، مولانا دبیر حسین، مولانا عبدالکبیر شاکر، بیرسٹر افتخار حسین، مولانا سید سمیع اللہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی ایک بین الاقوامی تربیتی کورس کا آغاز کردیا ہے، جس کا موضوع جیو اے آئی برائے جنگلاتی معلومات، ریموٹ سینسنگ اور جیو انفارمیشن سسٹمز کی جدید ایپلی کیشنز ہے۔ترجمان کے مطابق یہ کورس انٹر اسلامک نیٹ ورک آن اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (ازنیٹ) کے تعاون سے 27 تا 31 اکتوبر 2025 تک سپارکو کمپلیکس کراچی میں منعقد ہو رہا ہے۔اس کورس کا مقصد ازنیٹ کے رکن ممالک کے ماہرین کو تربیت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ مصنوعی ذہانت (AI) اور جغرافیائی معلوماتی نظام (GIS) کو جنگلات کی مؤثر نگرانی، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور زمین کے پائیدار انتظام میں استعمال کرسکیں۔اس پروگرام کے ذریعے...
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر کہا کہ 27 اکتوبر وہ سیاہ دن ہے جب بھارتی افواج نے کشمیری عوام کی مرضی کے خلاف وادی پر قبضہ کیا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ظلم عارضی ہوتا ہے، مگر آزادی کی جدوجہد ہمیشہ جاری رہتی ہے۔ کشمیری عوام نے دہائیوں تک بے مثال قربانیاں دے کر یہ ثابت کیا کہ وہ اپنے حقِ خودارادیت سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری عوام کا حوصلہ، صبر اور استقامت دنیا بھر کے مظلوموں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ پاکستان کے عوام آج کے دن اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ یکجہتی کا...
پرتگال کے عظیم فٹبالر اور النصر کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے ہفتہ 25 اکتوبر کو فٹبال کی تاریخ میں ایک اور ریکارڈ قائم کرتے ہوئے اپنے کیریئر کا 950واں گول اسکور کیا۔ رونالڈو نے یہ تاریخی گول سعودی پرو لیگ کے میچ میں النصر کی جانب سے الحزم کے خلاف کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی اسٹیڈیم، بوریدہ میں کیا۔ میچ کے 25ویں منٹ میں جواو فیلکس نے النصر کو برتری دلائی، تاہم آخری لمحات میں رونالڈو نے 88ویں منٹ میں گیند کو جال میں پہنچا کر ٹیم کو 2 صفر کی برتری دلائی۔ یہ گول رونالڈو کا النصر کے لیے اس سیزن کا چھٹا اور کلب کے لیے مجموعی طور پر 106واں گول تھا۔ مزید پڑھیں: کرِسٹیانو رونالڈو کا بیٹا بھی پرتگال...
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے یومِ سیاہ کشمیر پر کہا کہ 27 اکتوبر تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے جب بھارتی افواج نے کشمیری عوام کی مرضی کے برخلاف وادی پر قبضہ کیا۔تفصیلات کے مطابق شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ27 اکتوبر کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ظلم عارضی ہوتا ہے مگر آزادی کی جدوجہد ابدی۔ کشمیری عوام نے کئی دہائیوں میں بے مثال قربانیاں دے کر یہ ثابت کیا کہ وہ اپنے حقِ خودارادیت سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کا حوصلہ، صبر اور استقامت دنیا بھر کے مظلوموں کے لیے مثال ہے۔ پاکستان کے عوام آج کے دن اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ یکجہتی کا...
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے واضح کر دیا ہے کہ غزہ میں مجوزہ بین الاقوامی فورس میں شامل ہونے والے ممالک کا فیصلہ اسرائیل خود کرے گا ، کوئی اور نہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ فورس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کا حصہ ہے، تاہم ابھی تک یہ طے نہیں ہو سکا کہ کون سے ممالک اس میں شامل ہوں گے۔ عرب اور دیگر مسلم ممالک کی شمولیت کے امکانات بھی غیر یقینی ہیں، خاص طور پر اس لیے کہ حماس نے ہتھیار ڈالنے سے انکار کر دیا ہے، جبکہ اسرائیل نے بھی فورس کی ممکنہ ساخت پر تحفظات ظاہر کیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے اپنے فوجی غزہ پٹی...
سٹی42: پنجاب حکومت نے پنجاب سیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ 2012 میں ترمیم کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے تحت تمام سروسز کو ٹیکس کے دائرے میں لانے کی تیاری کر لی گئی ہے۔ حکومت نے "پازیٹو لسٹ" کی بجائے "نیگیٹو لسٹ" نظام متعارف کروانے کا ارادہ کیا ہے، جس کے مطابق تمام سروسز قابلِ ٹیکس ہوں گی سوائے ان کے جو پہلے شیڈول میں مستثنیٰ قرار دی جائیں گی۔ ہنڈائی ٹکسن ہائبرڈ بغیر سود کے آسان اقساط میں حاصل کریں ترمیم کے تحت پہلے شیڈول میں ٹیکس فری سروسز اور دوسرے شیڈول میں ٹیکس ایبل سروسز درج ہوں گی۔ ایکٹ کی سیکشن 3 میں بھی تبدیلی کی گئی ہے اور سیکشن 3 اے شامل کی...
اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 21 نومبر کو مینار پاکستان سے نظام تبدیل کرنے کی تحریک کا آغاز ہوگا۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ایف نائن پارک اسلام آباد میں "بنو قابل” انٹری ٹیسٹ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ریاست اپنی رٹ قائم کرنے کیلئے تو ڈنڈے کا استعمال کرسکتی ہے مگر شہریوں کو ایک جیسی تعلیم اور روزگار دینے اور انکے مسائل حل کرنے کیلئے کیوں کچھ نہیں کرسکتی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کسی فیلڈ مارشل، نواز شریف، زرداری، عمران خان یا حافظ نعیم کا نام نہیں بلکہ پچیس کروڑ عوام کا نام ہے۔ چند لوگوں نے ملک پر اپنی اجارہ...
نوجوان اس ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں،طلباو طالبات کی ہزاروں میں ٹیسٹ میں شرکت نوجوان نہیں مستقبل میں سیاسی قبضہ گروپ مایوس ہوگا، بنو قابل پروگرام سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ نوجوان اس ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں، نوجوانوں کو ساتھ ملا کر نومبر میں نظام بدل دو تحریک کی بنیاد رکھیں گے۔نوجوانوں کو پاکستان سے مایوس کیا جاتا ہے،جس میں سب کچھ موجود ہے۔مستقبل میں مایوس نوجوان نہیں سیاسی قبضہ گروپ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخدمت فاونڈیشن کے زیر اہتمام اسلام آباد میں منعقدہ "بنو قابل پروگرام ” کے تحت طلباو طالبات کے انٹری ٹیسٹ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر الخدمت فاونڈیشن پاکستان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی تنظیم سلام نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کا سب سے بڑا کاروباری گروپ ٹاٹا غزہ میں اسرائیلی مظالم میں شریک ہے، جو فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی کے لیے ہتھیار، مشینری اور ڈیجیٹل نظامِ فراہم کر رہا ہے۔سلام نیو یارک میں قائم ایک جنوبی ایشیائی سیاسی تنظیم ہے جس کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹاٹا گروپ کی مختلف ذیلی کمپنیاں، جیسے ٹاٹا ایڈوانسڈ سسٹمز لمیٹڈ (TASL)، ٹاٹا موٹرز اور ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز (TCS)، اسرائیل کو فوجی سازوسامان، بکتر بند گاڑیاں اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر فراہم کر رہی ہیں، جو فلسطینی عوام کے خلاف کارروائیوں میں استعمال ہو رہے ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ٹاٹا کے منصوبے محض کاروباری نہیں بلکہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (رپورٹ : میاں منیر احمد) ’’کیا اسرائیل غزہ میں مزید جارحیت سے باز رہے گا؟‘‘ جسارت کے اس سوال کے جواب میں سیاسی رہنمائوں‘ تجزیہ کاروں اور بزنس کمیونٹی اس بات پر متفق ہے کہ اسرائیل مشرق وسطیٰ اور غزہ میں امن قائم کرنے کی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دے گا اور اس کی جانب سے امن معاہدے کی پاسداری کی توقع نہیں کی جاسکتی‘ یہود نصاریٰ کبھی بھی مسلمانوں کے دوست نہیں ہوسکتے‘ غزہ میں امن کے لیے حماس کا اب تک رویہ اسرائیل سے بہت بہتر ہے لیکن حماس کے غیر مسلح ہوجانے کے بعد اسرائیل ضرور اس پر دبائو بڑھائے گا‘ حماس نے اسرائیل کی جانب سے اب تک چودہ...
ٹک ٹاک پر دوستی کا بھیانک انجام، راولپنڈی کے نوجوان کو ملتان جیل کے پولیس اہلکار نے زیادتی کا نشانہ بناکر ویڈیو بنائی اور بلیک میلنگ کر کے ہزاروں روپے وصول کرلیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکمہ جیل خانہ جات کے ملازم نے محبت کا اظہار کرکے نوجوان کو برگر میں بے ہوشی کی دوا کھلا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر اس دوران نازیبا ویڈیو ریکارڈ کر کے اُسے بلیک میل کرکے ہزاروں روپے موبائل نمبر منگوائے۔ پولیس اہلکار کی بلیک میلنگ سے تنگ آکر نوجوان نے نیوٹاون پولیس سے رجوع کرلیا پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ پولیس کے مطابق راولپنڈی کی نجی کمپنی میں ملازمت کرنے والے نوجوان نے نیوٹاون پولیس کو مقدمہ درج...
ارشاد قریشی: راولپنڈی اڈیالہ جیل میں تین قیدیوں کو دل کی شدید تکلیف کے باعث راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیولوجی منتقل کیا گیا ہے جبکہ ہسپتال منتقلی کے دوران ایک قیدی انتقال کرگیا۔راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سےتین قیدی دل کی شدید تکلیف کے باعث راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیولوجی منتقل کردیئے گئے جبکہ ایک قیدی ممتازاقبال ہسپتال منتقلی کے دوران انتقال کرگیا ۔ راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیولوجی نےانتقال کرنے والے قیدی کو لینے سے انکار کردیا,قیدی ممتاز اقبال تھانہ کلر سیداں میں منشیات کے مقدمہ میں گرفتار تھا۔ ہنڈائی ٹکسن ہائبرڈ بغیر سود کے آسان اقساط میں حاصل کریں ہسپتال منتقل کئے جانے والے قیدیوں میں عصمت اللہ خان بھی شامل جو تھانہ پیرودھائی میں شادی شدہ خاتون کے قتل کیس...
لاہور میں فضائی آلودگی برقرار، شہر میں اسموگ کے باعث اسکولوں کے اوقات کار تبدیل WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)صوبائی دارالحکومت اسموگ میں بدستور سرفہرست ہے جس کے باعث شہر کے اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دئیے گئے ہیں۔اسکولز کے اوقات کی تبدیلی کا پیغام وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سوشل میڈیا کے ذریعے دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سکولز صبح 8 بج کر 45 منٹ پر کھلیں گے اور ڈیڑھ بجے اسکولز میں چھٹی ہوگی۔اس کے علاوہ نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ اسکولز ایجوکیشن پنجاب نے اسموگ کے پیش نظر صوبے بھر میں سرکاری اسکولوں کے اوقات تبدیل کر دیے ہیں۔پنجاب کی سینئر وزیر برائے ماحولیات مریم اورنگزیب نے کہا ہے...
امریکی فضائی کمپنی امریکن ایئرلائنز نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ سال مارچ میں اسرائیل کے لیے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کرےگی۔ یہ پروازیں نیو یارک کے جے ایف کینیڈی ایئرپورٹ سے تل ابیب کے لیے ہوں گی۔ کمپنی نے 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے اور اس کے بعد شروع ہونے والی 2 سالہ جنگِ کے باعث یہ فضائی آپریشن معطل کر دیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کی جانب سے غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر حماس کا ردعمل آگیا امریکن ایئرلائنز کے مطابق تل ابیب کے لیے پروازوں کا دوبارہ آغاز 28 مارچ سے کیا جائے گا۔ حماس کے حملے کے بعد بیشتر غیر ملکی ایئرلائنز نے تل ابیب کے لیے پروازیں بند کر...
پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران اسرائیلی ماہر نے کہا کہ حزبِ اللہ اور مغربی کنارے کے فلسطینیوں کی شرکت، 1948 کے عرب (اسرائیلی شہریت رکھنے والے عرب) اور ایران کی حمایت کے بغیر اسرائیل کو شکست دینا اور اس کا خاتمہ ممکن نہیں تھا۔ اسلام ٹائمز۔ طوفان الاقصیٰ آپریشن کے حوالے سے جہاد اور سیاسی اسلام امور کے اسرائیلی ماہر نے میڈیا پر گفتگو میں کہا ہے کہ طوفان الاقصی آپریشن نے اسرائیل کو مکمل بربادی کے کنارے تک پہنچا دیا تھا۔ نیوز ون کی ایک رپورٹ کے مطابق عوفر بنستوک، جو جہاد اور سیاسی اسلام کے امور کے ماہر ہیں، انہوں نے پوڈ کاسٹ سے گفتگو میں کہا کہ حماس کی طرف سے 7 اکتوبر 2023 کو کی گئی کارروائی...
اسلام ٹائمز: سیترینووِچ اس وقت صہیونی تحقیقی ادارے آبا اِیبان انسٹی ٹیوٹ میں سینئر ریسرچ افسر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے بی بی سی فارسی (برطانوی حکومت کے زیرِ انتظام میڈیا) کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی قیادت نے ایران کے بارے میں غلط اندازے لگائے تھے اور یہ سمجھ لیا تھا کہ چند فضائی حملے ایرانی حکومت کو گرا سکتے ہیں، ہمیں حقیقت پسند ہونا چاہیے، لیکن بدقسمتی سے اسرائیل میں کوئی حقیقت پسند نہیں۔ خصوصی رپورٹ: ایران اور اسرائیل کی جنگ کے بعد اپنے تجزیئے میں خود سابقہ اعلیٰ اسرائیلی سیکورٹی عہدیدار نے کہا ہے کہ اسرائیل 12 روزہ جنگ میں شکست کھا چکا ہے اور ایران میں حکومت کی تبدیلی محض...
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے اعلان کیا ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی کے نئے علاقوں میں یرغمالیوں کی لاشوں کی تلاش کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب ایک روز قبل مصر نے ماہرین کی ٹیم اور بھاری مشینری غزہ بھیجی تاکہ لاشوں کی تلاش میں مدد دی جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ میں حملے کے لیے کسی سے اجازت نہیں چاہیے، نیتن یاہو کے بیان نے امن معاہدہ خطرے میں ڈال دیا امریکی ثالثی میں 10 اکتوبر کو طے پانے والی جنگ بندی کے تحت حماس پر لازم ہے کہ وہ تمام اسرائیلی یرغمالیوں کی باقیات جلد از جلد واپس کرے۔ معاہدے کے مطابق اسرائیل ہر ایک یرغمالی کی لاش کے...
—فائل فوٹو پنجاب بھر میں فضائی آلودگی بڑھنے کی وجہ سے اسکولوں کے اوقاتِ کار بدل دیے گئے۔وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ پیر 27 اکتوبر سے اسکول صبح 8 بج کر 45 منٹ پر کھلیں گے جبکہ چھٹی ڈیڑھ بجے ہوا کرے گی۔محکمۂ اسکول نے اسموگ کے پیشِ نظر پنجاب بھر کے سرکاری اسکولوں کے اوقاتِ کار تبدیل کر دیے، اس سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق جمعے کے روز اسکولوں کی ٹائمنگ صبح پونے 9 بجے سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک ہوں گی۔سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے آنے والی ہواؤں کے باعث لاہور آلودگی میں پہلے نمبر پر آتا ہے۔انہوں...
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اسرائیل اس بات کا تعین کرے گا کہ کون سی غیرملکی طاقتیں ‘ناقابل قبول’ ہیں۔ اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ایک خودمختار ریاست کے طور پر اسرائیل اپنی سیکیورٹی پالیسی کا تعین کرے گا اور فیصلہ کرے گا کہ کن غیرملکی افواج کے ساتھ کام کرنا ہے۔ نیتن یاہو نے کابینہ کے اجلاس سے پہلے کہا کہ “ہم اپنی سیکیورٹی خود کنٹرول کرتے ہیں، اور ہم نے بین الاقوامی افواج پر واضح کر دیا ہے کہ اسرائیل فیصلہ کرے گا کہ کون سی قوتیں ہمارے لیے ناقابل قبول ہیں اور ہم اسی طرح کام کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔” ان کا کہنا تھا کہ یقیناً، یہ امریکا...
موسمِ سرما میں اسکول کے اوقات تبدیل کر دیے گئے۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے موسمِ سرما کے لیے اسکول کے نئے اوقات کار کا اعلان کر دیا۔ سردیوں میں اسکول صبح 8:45 بجے شروع ہوں گے جب کہ کلاسز دوپہر 1:30 بجے تک جاری رہیں گی، پرانے اوقات کار منسوخ کر دیے گئے۔
اسلام ٹائمز: غاصب صیہونی رژیم اور غزہ پر اس کی قابض فوج نے انہی چیزوں کو بہانہ بنا کر گذشتہ کئی دنوں سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ پر وسیع فوجی جارحیت کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ صیہونی رژیم کا دعوی ہے کہ ان حملوں کا مقصد یاسر ابوشباب سمیت حماس مخالف گروہوں کو بچانا ہے۔ لہذا یہ کہنا بجا ہو گا کہ غاصب صیہونی رژیم نے جب دیکھا کہ وہ غزہ پر فوجی قبضہ کرنے اور وہاں سے فلسطینیوں کو زبردستی جلاوطن کرنے میں ناکام ہو چکی ہے تو اس نے اب ایک اور منصوبے پر کام کرنا شروع کر دیا ہے۔ یہ منصوبہ غزہ میں اپنے جاسوس اور ایجنٹ عناصر کی حمایت کر کے...
اسلام ٹائمز کے ساتھ اپنی خصوصی گفتگو کے دوران سابق سینیٹر نے کہا کہ اسرائیل پر دنیا کا کوئی قانون لاگو نہیں، کیونکہ اسے دنیا کی بااثر طاقتوں کی فل سپورٹ حاصل ہے۔ انکی شہہ پر وہ ہر قانون کو چیلنج کرتا ہے۔ چنانچہ جنگ بندی کے بعد جب انکے قیدی رہا ہوگئے تو اس نے بے گناہ شہریوں پر پھر سے بمباری شروع کی۔ حالانکہ عام شہریوں پر بمباری کرنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، مگر اسرائیل کو اس قانون سے مکمل چھوٹ حاصل ہے۔ چنانچہ جب وہ دیکھتا ہے کہ اسے ڈانٹنے او روکنے والا کوئی نہیں تو وہ اپنی پالیسی کے تحت سو جرائم اور زیادتیاں کرے گا۔ علامہ سید عابد الحسینی کا شمار ملک...
ہم اسرائیل کو دوبارہ جنگ شروع کرنے کا جواز نہیں دیں گے، سربراہ حماس WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز سربراہ حماس خلیل الحیہ نےکہا امریکی صدر ہر روز کہہ رہے ہیں کہ جنگ ختم ہوگئی،اب ہم اسرائیل کو جنگ دوبارہ شروع کرنےکا جواز نہیں دیں گے،28 میں سے 17 یرغمالیوں کی لاشیں دے چکے،باقی کی تلاش میں مشکلات کا سامنا ہے۔ حماس کےسربراہ خلیل الحیہ نے امریکی صدر کےبیان پرجواب میں کہا اسرائیلی انخلا اورجارحیت کےخاتمے تک ہتھیارنہیں ڈالیں گے،اسرائیلی انخلا کے بعد اسلحہ ریاست کےحوالے کردیں گے،ان کا کہناتھاکہ غزہ میں نئی انتظامیہ کےلیےکسی بھی قومی شخصیت پراعتراض نہیں۔ انھوں نےمزید کہاکہ اقوام متحدہ کی فورسز تعیناتی پرحماس اورالفتح میں اتفاق ہوچکا،معاہدے کی خلاف ورزیاں...
اپنے ایک بیان میں سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ حکومتِ سندھ اس وقت بی آر ٹی کے مختلف منصوبوں پر بھرپور انداز میں کام کر رہی ہے، یہ منصوبہ کورنگی سمیت دیگر علاقوں کے شہریوں کیلئے ایک بڑی سہولت ثابت ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سینیٹر تاج حیدر برج کراچی کے شہریوں کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومتِ سندھ کا ایک عظیم منصوبہ ہے، یہ برج بی آر ٹی لائن کا حصہ ہے، جو کم عرصے میں مکمل کیا گیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ سینٹر تاج حیدر برج کے ساتھ ایک اور برج بھی تعمیر کیا جا رہا ہے، جس کے بعد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے عالمی برادری سے اسرائیل پر جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کےلیے دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق حماس ترجمان حازم قاسم نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، جنگ بندی کے بعد سے اب تک 90 فلسطینیوں کو شہید کیا جاچکا ہے۔اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی خلاف ورزیوں میں رفح بارڈر کی بندش اور امداد کی فراہمی روکنے کی کوششیں شامل ہیں۔حماس نے مقبوضہ مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کے امریکی مؤقف کو سراہا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ غزہ امن معاہدے کی کامیابی اور اسکے نفاذ کو یقینی بنانے...
چین کے شمال مشرقی صوبے جیلن میں 5.5 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو شمالی کوریا کی سرحد سے متصل علاقہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: چین میں 6.2 شدت کا زلزلہ، 112 افراد ہلاک، 250 سے زائد زخمی چینی خبر ایجنسی شِنہوا کے مطابق ہفتے کی شام 7 بج کر 45 منٹ پر شہر ہن چُن میں زلزلہ آیا، جس کا مرکز زمین کی سطح سے تقریباً 560 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ یہ بھی پڑھیں: میانمار میں 7.7 شدت کا زلزلہ، بھارت، چین، بنگلہ دیش اور تھائی لینڈ تک جھٹکے محسوس کیے گئے ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے...
ایس پی اسلام آباد کی پراسرارموت، متوفی عدیل اکبر کے آپریٹر کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا، اہم انکشافات WhatsAppFacebookTwitter 0 25 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) وفاقی پولیس کے ایس پی کی پراسرارموت کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں جب کہ مرحوم ایس پی عدیل اکبر کے آپریٹر نے اپنا ابتدائی بیان تحقیقاتی ٹیم کو ریکارڈ کروا دیا۔ذرائع نے کہا کہ ایس پی عدیل اکبر نے ہتھیار کیوں مانگا اور انہیں کیوں دیا گیا،تفتیش جاری ہے، عدیل اکبر کو موبائل فون پر آنے والی کال سے متعلق بھی تحقیقات جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق آپریٹر نے بیان دیا کہ عدیل اکبر اپنی پروموشن سے متعلق اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن ملنے جا رہے تھے، ایس پی عدیل اکبر...
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی موجودہ صورت حال پر تمام جماعتیں پریشان ہیں، آج زرداری ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں ہم نے مشاورت کی ہے، جس کے بعد ایوان صدر میں صدر زرداری کے ساتھ ہونے والی میٹنگ میں فائنل فیصلہ کیا جائےگا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج کے بعد پیش آنے والی صورت یقیناً سب کے لیے تشویش کا باعث ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ نمبر پورے ہوتے ہیں تو ہی حکومت بنائی جاتی ہے، سنا ہے کہ ن لیگ نے اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ...
ضلعی آرگنائزر عون رضا انجم نے اس موقع پر کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اپنے سیلاب متاثرہ بھائیوں کے ساتھ ہے، ہم نے ریسکیو سے لے کر اُن کی آباد کاری تک ان کا ساتھ دینے کا عہد کیا ہے، ملک اس وقت اندرونی و بیرونی مشکلات کا شکا ر ہے دوسری جانب ملک ایک بڑے سیلابی آفت کا شکار رہا ہے، تحصیل جلالپور میں اس وقت بحالی کے کاموں کی اشد ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے آرگنائزر عون رضا انجم ایڈووکیٹ نے وفد کے ہمراہ تحصیل جلالپورپیروالا کا دورہ کیا اور باہمی مشاورت سے عبدالغفار کو جلالپور پیروالا کا تحصیل آرگنائزر نامزد کردیا، اس موقع پر صوبائی رہنما انجینئر سخاوت علی سیال، ممبر ضلعی...
پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس چوتھی بار اپنے وقت اور مقام میں تبدیلی کے بعد آج شام زرداری ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ اجلاس کی صدارت بلاول بھٹو کریں گے جبکہ فریال تالپور بھی اس موقع پر شریک ہوں گی۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے آذاد کشمیر کے ارکان اسمبلی کو اجلاس میں شرکت کی ہدایت دی گئی ہے، اور اجلاس میں نئے وزیراعظم کی نامزدگی کے امکانات بھی زیر غور ہیں۔ اجلاس میں موجودہ وزیراعظم انوار الحق کو ہٹانے اور نئی حکومت بنانے کی حکمت عملی تیار کی جائے گی۔ مزید بتایا گیا ہے کہ وزارت عظمیٰ کے لیے مطلوبہ ارکان اسمبلی کی تعداد مکمل کرنے کے لیے فریال تالپور کی اہم ملاقاتیں جاری...
پی ٹی آئی کے اندرونی ذرائع کے مطابق، اگر کوئی معجزہ نہ ہوا، کوئی سیاسی ڈیل نہ ہوئی، یا عدالتوں سے غیر متوقع ریلیف نہ ملا تو سابق وزیرِاعظم عمران خان کے جلد رہائی کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں، اور وہ 2026 تک یا ممکنہ طور پر اس کے بعد بھی جیل میں رہ سکتے ہیں۔ پارٹی کے سخت گیر عناصر اب بھی محاذ آرائی کی پالیسی پر قائم ہیں، لیکن پارٹی کے تحمل مزاج رہنما عمران خان کی موجودہ صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق، جب تک یہ تصادم ختم نہیں ہوتا، عمران خان کی رہائی ممکن نہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی رہائی کے امکانات فی الحال نہ ہونے کے برابر دکھائی دے رہے ہیں، اور اگر کوئی معجزہ، سیاسی ڈیل یا غیر متوقع عدالتی ریلیف نہ ملا تو امکان ہے کہ وہ 2026 کے دوران بلکہ اس کے بعد بھی جیل میں رہیں گے۔پارٹی کے اندرونی ذرائع کے مطابق، پی ٹی آئی کے سخت گیر رہنما اب بھی تصادم کی پالیسی پر قائم ہیں، جبکہ تحمل مزاج رہنما اس صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ جب تک محاذ آرائی کا رویہ ختم نہیں ہوتا، عمران خان کی رہائی ممکن نہیں۔ذرائع کے مطابق عمران خان اور ان کی اہلیہ...
کامونکی (نمائندہ خصوصی) مبینہ طور پر خودکشی کرنے والے ایس پی عدیل اکبر گجر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ مرحوم کی نمازجنازہ میں اعلیٰ پولیس افسران سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم کو ماڑی ٹھاکراں کے قبرستان میں سْپردِخاک کردیا گیا۔ ایس پی عدیل اکبر کے جسدخاکی کو پولیس کی جانب سے سلامی پیش کرنے کے بعد قبر پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں۔ آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوتے کہا ایس پی عدیل اکبر کی وفات محکمہ پولیس کیلئے بہت بڑا نقصان ہے۔ افسوناک واقعہ کی تحقیقات کیلئے تین ڈی آئی جیز پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جاچکی ہے جنہیں جلد انکوائری مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے...
عباس حسن کرکی حزب اللہ کے جنوبی محاذ کے لاجسٹک یونٹ کے سربراہ تھے اور انھوں نے حالیہ برسوں میں کئی کارروائیوں میں حصہ لیا تھا۔ اسرائیلی فوج کے بیان میں مزید کہا گیا کہ عباس حسن اسلحے کی منتقلی اور ذخیرہ کرنے کے انتظامات کے بھی ذمہ دار تھے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی لبنان میں کیے گئے ایک ڈرون حملے میں حزب اللہ کے لاجسٹک یونٹ کے سربراہ عباس حسن کرکی کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ یہ کارروائی نباتیہ کے قریب تول نامی قصبے میں کی گئی۔ اسرائیلی فوج کے بقول ڈرون حملہ عین اُس وقت کیا گیا، جب حزب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251025-08-1 کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ،جنرل سیکرٹری محمد یوسف، سینئر رہنمااسد اللہبھٹو، اورسیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے صوبائی وزیر اسماعیل راہو کی ہمشیرہ کے وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ اسٹاف رپورٹر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (پ ر) خدمت گوپانگ فائونڈیشن پاکستان کے چیئرمین سردار محمد اسماعیل خان گوپانگ نے کہا ہے کہ پاکستان زرعی ملک ہے اور اس کی ترقی کا دار و مدار زراعت پر ہے۔ حالیہ سیلاب نے ملک بھر میں فصلوں کو شدید نقصان پہنچایا‘ اس صورت حال میں کسان پریشان ہیں۔ اِن دنوں ٹماٹر کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی ہے‘ اس کی وجہ بھی فصل کی قلت ہے۔ مستقبل میں ایسے حالات سے بچنے کے لیے سدباب کرنا ہوگا۔ کسان کی خوشحالی کیلیے صوبائی اور وفاقی حکومت نے زرعی تعلیم پر توجہ نہ دی تو ملک میں خوراک کا بحران پیدا ہو سکتا ہے۔ اس کو المیہ کہیں یا کچھ اور کہ زرعی تحقیقاتی خبروں کو...
ذرائع کے مطابق ایس پی عدیل ڈینگی پازیٹو ہونے کے بعد وقوعہ سے 2 روز قبل کرونا وائرس کا بھی شکار ہوئے، ان کے ساتھ وائرلیس آپریٹر اور ڈرائیور سے الگ الگ پوچھ گچھ جاری ہے۔ ایس پی کے زیر استعمال آئی فون ابھی تک ان لاک بھی نہیں ہو سکا۔ اسلام ٹائمز۔ ایس پی عدیل اکبر کی خود کشی کا معاملہ، معاملے کی تحقیقات کے لیے 3 رکنی کمیٹی کی انکوائری جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق ایس پی عدیل ڈینگی پازیٹو ہونے کے بعد وقوعہ سے 2 روز قبل کرونا وائرس کا بھی شکار ہوئے، ان کے ساتھ وائرلیس آپریٹر اور ڈرائیور سے الگ الگ پوچھ گچھ جاری ہے۔ ایس پی کے زیر استعمال آئی فون ابھی تک ان...
ویلاگ اسلام ٹائمز اردو کی پیشکش ہے، جس میں اہم خبروں سے متعلق مفید تبصرے پیش کئے جاتے ہیں۔ ہر ہفتے کے روز، مختصر و مفید ویلاگز، دیکھنے و سننے والوں کی خدمت میں پیش کئے جائیں گے۔ سامعین سے گزارش ہے کہ یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں اور اپنی مفید آراء سے مطلع فرمائیں متعلقہ فائیلیںIslam Times V Log 25-10-2025 اسلام ٹائمز وی لاگ Emerging Global Dynamics: Iran’s Resilience, Lebanon’s Stand & the Shifting Power Balance ایران نے ہلا دی دنیا کی طاقتوں کی بنیاد،موساد کا جال بے نقاب شرم الشیخ امن معاہدے کی دھجیاں اُڑا دی گئی اسرائیلی جارحیت پھر سے شروع دنیا بدل رہی ہے… اور طاقت کا مرکز مشرق بن رہا ہے،ایران،روس اور چائنہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: برطانوی پولیس نے ایک ایسے ایتھوپیئن پناہ گزین کی تلاش شروع کر دی ہے جسے جنسی زیادتی کے جرم میں قید کیا گیا تھا لیکن انتظامی غلطی کے باعث جیل سے رہا کر دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حدوش گربرسلاسی کیباتو نامی شخص چھوٹی کشتی کے ذریعے غیر قانونی طور پر برطانیہ پہنچا تھا، عدالت نے اسے ایپنگ میں 14 سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی کے جرم میں گزشتہ ماہ ایک سال قید کی سزا سنائی تھی۔رپورٹس کے مطابق جیل حکام نے کیباتو کو سزا مکمل ہونے کے بعد امیگریشن ڈیٹینشن سینٹر منتقل کرنا تھا تاکہ اسے ملک بدر کیا جا سکے، ایک انتظامی غلطی کے باعث اسے ایچ ایم پی کلمسفورڈ جیل سے رہا کر...
فلسطینی گروپس نے کا غزہ کا انتظام غیر سیاسی ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے سپرد کرنے پر اتفاق کیا ہے، حماس نے بھی رضامندی ظاہر کردی ہے۔ حماس کی ویب سائٹ پر جاری مشترکہ اعلامیے کے مطابق قاہرہ میں ہونے والے اجلاس میں تمام دھڑوں نے اتفاق کیا کہ غزہ کی انتظامی ذمہ داری ایک عبوری فلسطینی کمیٹی سنبھالے گی، جو آزاد ٹیکنوکریٹس پر مشتمل ہوگی۔ یہ کمیٹی عرب ممالک اور بین الاقوامی اداروں کے تعاون سے زندگی کے بنیادی معاملات اور عوامی خدمات کا انتظام کرے گی۔ یہ بھی پڑھیں: کئی ممالک غزہ فورس میں شامل ہونے کو تیار، مگر اسرائیل کی منظوری لازمی، مارکو روبیو اعلامیے میں کہا گیا کہ فلسطینی دھڑوں نے ایک مشترکہ قومی مؤقف تشکیل دینے اور فلسطینی...
راولپنڈی: نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے خاتون کو قابل اعتراض ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ حکام کے مطابق جی ایٹ 2 اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے دانیال خان پر الزام ہے کہ اس نے بدنیتی پر مبنی مقاصد کے تحت متاثرہ خاتون کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز غیر قانونی طور اپنے پاس محفوظ رکھیں اور بعدازاں اس کے واٹس ایپ نمبر پر دھمکی آمیز وائس میسج کے ساتھ بھجوا کر ہراساں کرتے ہوئے بلیک میل کیا۔ حکام نے بتایا کہ متاثرہ خاتون سمیت اس کے اہل خانہ کی عزت اور وقار کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی انکوائری...
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی لبنان میں کیے گئے ایک ڈرون حملے میں حزب اللہ کے لاجسٹک یونٹ کے سربراہ عباس حسن کرکی کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ یہ کارروائی نباتیہ کے قریب تول نامی قصبے میں کی گئی۔ اسرائیلی فوج کے بقول ڈرون حملہ عین اُس وقت کیا گیا جب حزب اللہ کے کمانڈر عباس حسن کرکی اپنی گاڑی میں سفر کر رہے تھے۔ اس حملے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی جب کہ حزب اللہ کے رہنما موقع پر ہی اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ شہید ہوگئے۔ צה"ל חיסל את מפקד הלוגיסטיקה של מפקדת 'חזית הדרום' בארגון הטרור חיזבאללה צה"ל תקף מוקדם יותר היום,...
اپنے ایک بیان میں حماس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ ان میں جنگ بندی کے بعد سے اب تک 90 فلسطینیوں کو شہید کرنا، رفح بارڈر کی بندش اور امداد کی فراہمی روکنے کی کوششیں شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حماس نے مقبوضہ مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کے امریکی موقف کو سراہا ہے۔ غزہ سے عرب میڈیا کے مطابق حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ غزہ امن معاہدے کی کامیابی اور اس کے نفاذ کو یقینی بنانے کیلئے حماس پُرعزم ہے۔ اپنے ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ حماس کو غزہ امن معاہدے کیلئے مصر، قطر اور ترکیے سے...
گذشتہ روز بھی مشرقی اور جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 4 افراد شہید ہوئے تھے۔ اسرائیل نے دعویٰ کیا تھا کہ گذشتہ روز کیے گئے حملوں میں مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نے جنوبی لبنان کے قصبے تول میں ڈرون حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں 2 افراد شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق حملے میں اسرائیل نے ایک کار کو ڈرون سے نشانہ بنایا۔ گذشتہ روز بھی مشرقی اور جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 4 افراد شہید ہوئے تھے۔ اسرائیل نے دعویٰ کیا تھا کہ گذشتہ روز کیے گئے حملوں میں مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن:امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اسرائیل کے مغربی کنارے پر قبضے کے منصوبے کو خطے میں امن عمل کے لیے ایک سنجیدہ خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا اقدام مذاکراتی عمل کو شدید نقصان پہنچا سکتا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ انہیں یقین نہیں کہ اسرائیل اپنے اس منصوبے پر عملی طور پر عمل درآمد کرے گا، اگر ایسا ہوا تو خطے میں کشیدگی میں اضافہ یقینی ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی فلسطینی امدادی ایجنسی انرواپر الزام لگایا کہ یہ ادارہ دراصل حماس کا ذیلی ادارہ بن چکا ہے، جس کی سرگرمیوں پر مکمل نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔امریکی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ حماس کو...
ہسپانوی سپریم کورٹ نے جمعہ کو اعلان کیا کہ وہ اسٹیل بنانے والی نجی کمپنی "سیڈینور" کے خلاف تحقیقات شروع کر رہی ہے۔ یہ تحقیقات اس الزام کی بنیاد پر کی جا رہی ہیں کہ کمپنی نے اسرائیلی فوجی صنعتی کمپنی کو اسٹیل فروخت کیا، جو اسلحہ کی تیاری کے لیے استعمال ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ ہسپانوی سپریم کورٹ نے جمعہ کو اعلان کیا کہ وہ اسٹیل بنانے والی نجی کمپنی "سیڈینور" کے خلاف تحقیقات شروع کر رہی ہے۔ یہ تحقیقات اس الزام کی بنیاد پر کی جا رہی ہیں کہ کمپنی نے اسرائیلی فوجی صنعتی کمپنی کو اسٹیل فروخت کیا، جو اسلحہ کی تیاری کے لیے استعمال ہوا۔ المیادین کے مطابق تحقیقات کی سربراہی جج فرانسسکو ڈی جارج کر رہے ہیں۔...
بالی ووڈ کی سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے سے شادی کی خواہش رکھنے والے ہاٹ میل کے بانی صابر بھاٹیا اور اداکارسلمان خان کی ایک دلچسپ ملاقات کا قصہ ایک بار پھر منظرِ عام پر آگیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ 2001 میں ایک ہائی پروفائل پارٹی کے دوران پیش آیا، جہاں صابر بھاٹیا اپنی دوست اور ٹی وی ہوسٹ سمی گریوال کے ہمراہ موجود تھے۔ اسی تقریب میں سلمان خان بھی شریک تھے، اور اس وقت ان کے اور ایشوریا کے تعلقات خبروں کی زینت بنے ہوئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران سلمان خان نے مسکراتے ہوئے صابر بھاٹیا سے کہا، جس پر صابر نے بات ہنسی میں ٹالتے ہوئے کہا کہ یہ سب...
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے شاہ چارلس سے ملاقات کی ہے، یہ ملاقات جمعے کو یورپی ممالک کے ہونے والے سیاسی سربراہی اجلاس سے قبل ہوئی۔ اس موقع پر یوکرینی صدر کو شاہی سلامی پیش کی گئی اور انہیں گارڈ آف آنر بھی دیا گیا،بعد ازاں بادشاہ نے صدر زیلنسکی کا تعارف میجر جنرل جیمز باوڈر اور ایکوئری لیفٹیننٹ کرنل جونی تھامسن سے کرایا۔ دونوں رہنما قلعے کے اندر نجی ملاقات کے لیے داخل ہوئے۔ یہ زیلنسکی کا برطانیہ میں پہلا شاہی استقبال اور بادشاہ سے تیسری باضابطہ ملاقات تھی۔ یہ بھی پڑھیں: شاہ چارلس کا وہ عمل جو 500 برسوں میں کسی برطانوی فرمانروا نے نہیں کیا! ونڈزر کی یہ دعوت ایسے موقع پر دی گئی جب زیلنسکی یورپی...
گزشتہ روز مبینہ طور پر خودکشی کرنے والے اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر کے حوالے سے نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ماہرِ نفسیات ڈاکٹر حافظ سلطان محمد نے انکشاف کیا ہے کہ ایس پی عدیل اکبر واقعے سے صرف ایک روز قبل ان سے ملاقات کے لیے آئے تھے اور ذہنی دباؤ کا شکار تھے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر کی خودکشی،’ آخری کال ریکارڈ چیک کرنا چاہیے‘ ڈاکٹر حافظ سلطان محمد نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تفصیلی پوسٹ میں بتایا کہ ’گزشتہ روز وہ مجھ سے ملنے آئے اور میں نے انہیں فوری طور پر پمز اسپتال کے پرائیویٹ وارڈ میں داخل ہونے کا مشورہ دیا تھا۔ وہ نیچے گئے...
بدین میں ہونے والے کار حادثے میں صوبائی وزیر اسماعیل راہو کی بہن حسنہ راہو سمیت2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق افسوسناک حادثہ سندھ کے ضلع بدین کے علاقے کھور واہ چوک کے مقام پر پیش آیا جہاں 2 گاڑیاں ٹکرا گئیں۔ حکام نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں شہید فاضل راہو کی بیٹی اور صوبائی وزیر اسماعیل راہو کی بہن حسنہ راہو سمیت 2 افراد جاں بحق ہوئے۔ ریسکیو حکام نے بتایاکہ حادثے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
سلووینیا (ویب ڈیسک)سلووینیا کی وزیرخارجہ نے کہا کہ یورپ اسرائیل کے احتساب کے لیے اس پر پابندیاں لگانے کی کارروائی شروع کرے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سلووینیا کی وزیرِ خارجہ ٹینجا فیجون نے کہا کہ غزہ میں ہونے والا موجودہ امن اس عمل کی ضمانت فراہم نہیں کرتا کہ اسرائیل اپنی ذمہ داریاں نبھائے گا۔ٹینجا فیجون نے غزہ میں جنگ بندی، فلسطینی قیدیوں اور اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ سلووینیا نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر سفری پابندی عائد کر دی۔تاہم انہوں نے کہا کہ غزہ میں صورتحال اب بھی نازک اور خطرناک ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں غذا، ایندھن، دوائیوں، پناہ گاہوں کی تعمیر اور دیگر ہنگامی امداد کے لیے ضروری...
اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے مذہبی جماعت کے گرفتار 87 کارکنان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی۔ عدالت نے ملزمان کی شناخت پریڈ کیلئے 14 دن کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کیا تھا، شناخت پریڈ کا عمل مکمل نہ ہونے پر جوڈیشل ریمانڈ میں 3 نومبر تک توسیع کردی گئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس پر سماعت کی، تفتیشی افسر نے عدالت میں ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی درخواست دائر کی۔ مذہبی جماعت کے کارکنان پر 2021 میں پولیس اہلکاروں پر تشدد ودیگر الزمات ہیں، عدالت نے 8 اکتوبر کو شناخت پریڈ کیلئے ملزمان کو جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔ ملزمان کو 14 دن کیلئے شناخت پریڈ پر...
سلمان اکرم جن کے نام دیں ان کی عمران سے ملاقات کرائی جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم باقاعدہ ملاقاتیں ہوتی ہیں، سلمان اکرم کی طرف سے کوئی لسٹ نہیں آئی،سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو سلمان اکرم راجہ کی فہرست میں شامل افراد کو عمران خان سے ملاقات کرانے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پرمشتمل بینچ نے عمران خان سے جیل ملاقاتوں کی درخواستوں پر سماعت کی جس دوران ایڈوکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز، عمران خان کے وکیل سلمان اکرم اورسپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عدالت میں پیش ہوئے۔ دورانِ سماعت ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے سنگل رکنی بینچ کا فیصلہ کالعدم قراردینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا...
پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق ماضی میں کچھ جماعتوں پر پابندیاں لگائی گئیں، تو انہوں نے نام تبدیل کر لیا اور مسلسل کام کر رہی ہیں۔ لیکن اب اس حوالے سے ایک اسپیشل پراسیکیوٹر سیل بنایا گیا ہے۔ یہ سپیشل پراسیکیوٹر سیل ایسے معاملات میں ملوث افراد کو بہت جلد کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نام بدل کر کام کرنیوالی کالعدم جماعتوں کیخلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔ پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق ماضی میں کچھ جماعتوں پر پابندیاں لگائی گئیں، تو انہوں نے نام تبدیل کر لیا اور مسلسل کام کر رہی ہیں۔ لیکن اب اس حوالے سے ایک اسپیشل پراسیکیوٹر سیل بنایا گیا ہے۔ یہ سپیشل پراسیکیوٹر سیل ایسے معاملات میں ملوث افراد...
بدین کے علاقے کھور واہ چوک کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں صوبائی وزیر اسماعیل راہو کی بہن حسنہ راہو سمیت 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب 2 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ تصادم کے نتیجے میں شہید فاضل راہو کی بیٹی اور صوبائی وزیر اسماعیل راہو کی بہن حسنہ راہو موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل...
اقوام متحدہ کے عالمی ادارۂ صحت (WHO) کے سربراہ ٹیڈروس اذہانوم گیبریسوس نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے دو ہفتے بعد بھی غزہ میں بھوک اور غذائی قلت کا بحران ’انتہائی تباہ کن‘ صورت اختیار کر چکا ہے، جب کہ امدادی تنظیموں نے اسرائیل پر الزام لگایا ہے کہ وہ امدادی سامان کو “من مانی” بنیادوں پر روکے ہوئے ہے۔ خوراک کی شدید کمی اور ناکافی امداد عالمی ادارۂ خوراک (WFP) کے مطابق غزہ میں روزانہ 2000 ٹن امدادی سامان کی ضرورت ہے، مگر صرف 750 ٹن کے قریب خوراک داخل ہو رہی ہے، کیونکہ اسرائیل نے صرف دو کراسنگ پوائنٹس، کرم ابو سالم اور الکرارہ کھولے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل کو غزہ میں انسانی...
وزیرِ مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کے حوالے سے حقائق جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، جن کی نگرانی آئی جی اسلام آباد خود کر رہے ہیں۔ اسلام آباد میں آئی جی اسلام آباد کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ یہ ایک افسوسناک سانحہ ہے، جس نے پولیس فورس سمیت سب کو دکھی کردیا ہے۔ آئی جی اسلام آباد حقائق کا جائزہ لے رہے ہیں اور تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ابھی کسی نتیجے پر پہنچنا قبل از وقت ہوگا، تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ ایس پی اسلام آباد...
خیبرپختونخوا حکومت کا پنجاب سے گندم اور آٹے کی ترسیل بحال کرنے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)محکمہ خوراک خیبرپختونخوا نے وزیراعلی سہیل آفریدی کی ہدایت پر پنجاب حکومت کو خط ارسال کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کی جانب سے گندم کی بندش سے خیبرپختونخوا سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ محکمہ خوراک خیبرپختونخوا نے وزیراعلی محمد سہیل آفریدی کی ہدایت پر پنجاب حکومت کو باضابطہ خط ارسال کیا ہے، جس میں پنجاب سے گندم اور آٹے کی ترسیل پر عائد پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی بندش سے خیبرپختونخوا سب سے زیادہ...
پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے قیدیوں کی سیاسی گفتگو پر پابندی سے متعلق رول 265 کی بحالی پر شدید ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت نے ایک ایسے قانون کو دوبارہ زندہ کیا ہے جو غلامی اور آمرانہ دور کی علامت تھا۔ یہ بھی پڑھیں: عدالتی فیصلہ مسترد کرتے ہیں، 9 مئی کیسز کے فیصلے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کا ردعمل پی ٹی آئی کے اعلامیے کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 رکنی بینچ نے پنجاب حکومت کی درخواست پر رول 265 کو بحال کر دیا، جو قیدیوں کو سیاسی گفتگو سے روکتا ہے۔ پارٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ عمران خان جیسے قومی رہنما کی آواز دبانے اور...
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو عمران خان سے ملاقاتوں کیلئے سلمان اکرم کی فہرست پر عمل درآمد کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )اسلام آباد ہائی کورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو عمران خان سے ملاقاتوں کے حکم پر عمل درآمد کی ہدایت کردی، عدالت نے سپرنٹنڈنٹ کے اعتراض پر ملاقات کے بعد جیل کے گیٹ پر میڈیا ٹاک سے روک دیا اور کہا کہ اپنے چیمبر میں جاکر یا شام کو بات کریں۔تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل ملاقاتوں کی درخواستوں کو یکجا کر کے اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں تین رکنی لارجر بینچ نے...
—فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ نے جیل رولز میں قیدیوں کی سیاسی گفتگو پر پابندی کی شق ختم کرنے کا سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کر دیا۔عدالتِ عالیہ کے لارجر بینچ نے سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کیا۔ یہ بھی پڑھیے اسلام آباد ہائیکورٹ: جیل میں قیدیوں کی ملاقات میں سیاسی گفتگو پر پابندی کی شق کالعدم قرار جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کے بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی گئی تھی۔حکومتِ پنجاب نے سنگل بینچ کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔پنجاب پریزن رولز سے قیدیوں کی سیاسی گفتگو پر پابندی کی شق ختم کرنے کا فیصلہ معطل کر دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم: سلمان اکرم راجہ کی دی گئی فہرست کے افراد کی عمران خان سے ملاقات کرائی جائے
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہدایت دی ہے کہ سلمان اکرم راجہ کی فراہم کردہ فہرست میں شامل افراد کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔ جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل دو رکنی بینچ نے عمران خان سے جیل ملاقاتوں سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز، عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ، اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عدالت میں پیش ہوئے۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے مؤقف اختیار کیا کہ سنگل بینچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے کیونکہ جن قواعد (رولز) کو معطل کیا گیا ہے، وہ دراصل وفاقی نہیں بلکہ پنجاب کے جیل رولز ہیں، جو 18ویں ترمیم کے بعد صوبائی...
اسرائیلی پارلیمنٹ نیسٹ نے ووٹوں کی اکثریت سے مقبوضہ مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا جس پر عالمی سطح پر شدید تنقیدیں اُٹھ رہی ہیں اور فیصلے کو مسترد کیا جارہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس کے ساتھ ایک اور بل بھی منظور ہوا ہے جو کہ مقبوضۃ مشرقی یروشلم کے قریب واقع بستی مالے ادومیم کو بھی اسرائیلی خودمختاری کے تحت لانے کا ہے۔ اہم واضح رہے کہ قانون سازی ابھی حتمی نہیں ہوئی ہے، یہ بل ابھی خارجہ امور دفاعی کمیٹی سے بھی منظور ہونا ہے۔ اس فیصلے پر کئی عرب ملکوں، ترکی اور دیگر بین الاقوامی اداروں نے اس اقدام کی سخت مذمت کی ہے۔ اُردن نے کہا ہے کہ یہ عالمی قوانین کی کھلم کھلا...
ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو سلمان اکرم راجہ کی فہرست میں شامل افراد کو عمران خان سے ملاقات کرانے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پرمشتمل بینچ نے عمران خان سےجیل ملاقاتوں کی درخواستوں پر سماعت کی جس دوران ایڈوکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز، عمران خان کے وکیل سلمان اکرم اورسپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عدالت میں پیش ہوئے۔ خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان میں سستے سولر پینلزتیار دورانِ سماعت ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے سنگل رکنی بینچ کا فیصلہ کالعدم قراردینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ جن رولز کو معطل کردیا وہ وفاق کے رولز ہیں ہی نہیں، 18 ویں ترمیم کے بعد یہ رولز...
خیبر پختونخوا حکومت نے پنجاب سے گندم اور آٹے کی ترسیل پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ محکمہ خوراک کے مطابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی ہدایت پر پنجاب حکومت کو باضابطہ خط ارسال کر دیا گیا ہے، جس میں صوبائی حکومت نے نے پنجاب سے گندم اور آٹے کی ترسیل پر پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔ محکمے کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی بین الصوبائی ترسیل کی بندش سے خیبرپختونخوا سب سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ ہے۔ پنجاب سے ترسیل میں رکاوٹوں کے باعث خیبر پختونخوا میں آٹے کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے۔ آرٹیکل 151(1) کے تحت صوبوں کے درمیان آزادانہ تجارت وفاقی ضمانت ہے۔ پنجاب حکومت...
---فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل خان آفریدی نے کہا ہے کہ کابینہ کی تشکیل کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد ہوگا، ابھی تک کابینہ کے ناموں کو حتمی شکل نہیں دی۔’جیو نیوز‘ سے غیر رسمی گفتگو کے دوران سہیل آفریدی نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد اور پارٹی کے فیصلوں پر عمل کا پابند اور فیصلوں پر عملدرآمد کروں گا۔اس دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ بیرسٹر سیف اور مزمل اسلم کابینہ میں شامل ہوں گے یا نہیں؟ اس پر جواب دیتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ بیرسٹر سیف، مزمل اسلم کی کابینہ میں شمولیت سے متعلق بانی نے ہدایات نہیں دیں، کابینہ کا فیصلہ اڈیالہ میں ملاقات کے بعد بانی کے احکامات...
اسلام آبادہائیکورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالاجیل کو بانی پی ٹی آئی سے جیل ملاقاتوں کے آرڈر پر عملدرآمد کا حکم دیدیا
---فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالاجیل کو بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقاتوں سے متعلق دیے گئے آرڈر پر عمل درآمد کا حکم دیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل بینچ نے آرڈر جاری کیا ہے۔عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ پی ٹی آئی کے وکیل و رہنما سلمان اکرم راجہ جو فہرست دیں گے اِن کی بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات کروائی جائے۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بینچ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالاجیل کو ایس او پی کے مطابق بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقاتیں کروانے کاحکم دیا تھا۔
راولپنڈی: اسلام آباد ہائی کورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو عمران خان سے ملاقاتوں کے حکم پر عمل درآمد کی ہدایت کردی، عدالت نے سپرنٹنڈنٹ کے اعتراض پر ملاقات کے بعد جیل کے گیٹ پر میڈیا ٹاک سے روک دیا اور کہا کہ اپنے چیمبر میں جاکر یا شام کو بات کریں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل ملاقاتوں کی درخواستوں کو یکجا کر کے اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں تین رکنی لارجر بینچ نے سماعت کی، بینچ میں جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس اعظم خان بھی شامل تھے۔ جیل رولز پر عمل درآمد کے لیے پنجاب حکومت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ پنجاب حکومت...
اسلام آباد(نیوز رپوٹر)سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خبر سامنے آگئی، وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے رینٹل سیلنگ بڑھانے کی سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کر دی۔وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے وفاقی سرکاری ملازمین کے ہاؤس رینٹ سیلنگ میں 85 فیصد اضافے کی سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کر دی ہے۔سمری میں گریڈ 1 سے 22 تک کے وفاقی ملازمین کے لیے یکساں اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ ہاؤس رینٹ سیلنگ میں یہ اضافہ وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد نافذ العمل ہوگا، جس سے سینکڑوں سرکاری ملازمین مستفید ہوں گے۔قبل ازیں، فروری میں بھی رینٹل سیلنگ میں 60 سے 125 فیصد اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔ہاؤس رینٹل سیلنگ ملک کے چھ شہروں میں...