بلوچستان میں 8 افراد کو انگاروں پر چلانے کا واقعہ، 6 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں چوری کے شبے میں 8 افراد کو انگاروں پر چلانے کے واقعے کا وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے نوٹس لے لیا۔
واقعے میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
موسیٰ خیل میں جرگے نے دکان میں چوری کے شبہے میں 8 افراد کو دہکتے انگاروں پر چلایا تھا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اسٹیل مل سے لوہا و کاپر چوری کی وارداتیں بے نقاب، 2 ملزمان گرفتار
کراچی میں بن قاسم پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایسی گروہ بندی کا سراغ لگا لیا جو رینٹ کی گاڑی استعمال کرکے اسٹیل مل سے منظم طریقے سے لوہا اور کاپر چوری کررہی تھی۔ پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر کے چوری شدہ سامان اور استعمال ہونے والی گاڑی برآمد کرلی۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی پولیس کی کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد، 14 ملزمان گرفتار
بن قاسم پولیس نے خفیہ اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے اسٹیل مل سے لوہا اور کاپر چوری میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان رینٹ کی گاڑی استعمال کر کے چوری شدہ سامان مختلف گوداموں میں فروخت کیا کرتے تھے۔
ترجمان کے مطابق ملزمان رحمان اور ایوب چوری سے قبل مختلف اوقات میں گاڑی رینٹ پر حاصل کرتے، جسے بعد میں وہ اسٹیل مل سے چوری شدہ لوہا اور کاپر دوسری جگہ منتقل کرنے کے لیے استعمال کرتے تھے۔
کارروائی کے دوران پولیس نے چوری میں استعمال ہونے والی گاڑی کو بھی قانونی ضابطے کے تحت قبضے میں لے لیا ہے۔
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ کاپر پلیٹس اور 60 کلو سے زائد اسکریپ بھی برآمد کرلیا۔ ترجمان ضلع ملیر پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسٹیل ملز بن قاسم پولیس چور کاپر لوہا