حماس کا اسرائیل پر حملوں میں کمی پر مشروط آمادگی مگر غیر مسلح ہونے سے صاف انکار
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
حماس کا اسرائیل پر حملوں میں کمی پر مشروط آمادگی مگر غیر مسلح ہونے سے صاف انکار WhatsAppFacebookTwitter 0 10 December, 2025 سب نیوز
دوحہ (سب نیوز)حماس کے سینئر رہنما اور خارجہ امور کے سربراہ خالد مشعل نے ایک حالیہ انٹرویو میں اسرائیل کے ساتھ غزہ جنگ بندی معاہدے کے مستقبل پر کھل کر گفتگو کی ہے۔
الجزیرہ عربی کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں انھوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ حماس کے غیر مسلح ہونے کا مطالبہ ناقابل قبول ہے کیوں یہ تنظیم کی روح نکالنے جیسا ہے۔خالد مشعل نے مزید کہا کہ البتہ حماس غزہ سے اسرائیل پر مستقبل میں حملوں کو روکنے کے لیے اقدامات پر آمادہ ہے جس کے لیے اسرائیلی اقدامات کو دیکھنا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ جب تک اسرائیل معاہدے کی خلاف ورزیاں نہیں روکے گا جنگ بندی کے اگلے مراحل پر پیش رفت ممکن نہیں ہوسکے گی۔خالد مشعل نے یہ بھی واضح کیا کہ حماس غزہ میں کسی بھی ایسی حکومت کو تسلیم نہیں کرے گی جس میں فلسطینیوں کی نمائندگی نہ ہو۔
خیال رہے کہ حماس رہنما کا اشارہ امریکی صدر ٹرمپ کے مجوزہ بورڈ آف پیس کے حوالے سے تھا جس کی سربراہی کے لیے برطانوی سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر کا نام بھی سامنے آیا تھا۔جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے آغاز کے حوالے سے خالد مشعل کا کہنا تھا کہ اس مرحلے میں اسرائیلی افواج کا غزہ سے انخلا شامل ہونا چاہیے کیونکہ صرف “زرد لائن” کے پیچھے ہٹنے سے بھی غزہ کے نصف سے زائد حصے پر اسرائیل قابض رہے گا۔اسرائیل کے اس مطالبے کہ دوسرے مرحلے میں حماس کو مکمل غیر مسلح ہونا گا کے جواب میں خالد مشعل کا کہنا تھا کہ فی الحال ایسا ممکن نہیں ہے۔اگرچہ حماس پہلے بیان دے چکی ہے کہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی صورت میں وہ اپنے ہتھیار فلسطینی حکومتی فوج کو سونپ سکتی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرصدر ن لیگ نواز شریف سے سینیٹر حافظ عبدالکریم کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو صدر ن لیگ نواز شریف سے سینیٹر حافظ عبدالکریم کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو ہم دشمن کو چھپ کر نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر پی ٹی آئی کا سیاسی مفاہمت کیلئے پیپلزپارٹی سے رابطے کا فیصلہ کوئی بھی جمہوری قیادت تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار نہیں، اختیار ولی خان ایف بی آر کی نئی ویلیوایشن، اسلام آباد کے پوش علاقوں میں زمینوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ وزیراعلی بلوچستان کی کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مستردCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
ٹھٹھہ ،مسلح ا فراد نے تاجر کو لوٹ لیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251210-2-14
ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت)ٹھٹھہ شہر کے مین اسٹاپ پر سیکورٹی گارڈز کی موجودگی میں ٹھٹھہ مین اسٹاپ پر نیشنل بینک کے سامنے نجی بینک الحبیب سے 40 لاکھ روپے کیش نکلوانے کے بعد تاجرپہلاج مل باہر نکلا تو موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے اسے لوٹ لیا۔ دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ڈاکوؤں نے تاجر کو گاڑی سے نکلنے نہیں دیا اور چیخ و پکار کے باوجود سیکورٹی گارڈز نے کوئی کارروائی نہ کی۔ بینک کے سامنے پولیس کی موجودگی کے باعث ملزمان آرام سے فرار ہوگئے۔ نجی الحبیب بینک کے منیجر سمیت انتظامیہ نے پولیس اور صحافیوں کو واقعے کی تفصیل دینے سے انکار کردیا۔ بینک عملے نے تاجر کے 40 لاکھ روپے کی واپسی کی تصدیق تو کی، لیکن بینک انتظامیہ نے سی سی ٹی وی فوٹیج فراہم کرنے سے انکار کردیا۔ صرف تین روز پہلے تعینات ہونے والے اس بینک منیجر کا کردار مشکوک بتایا جا رہا ہے۔ شہریوں اور تاجروں نے واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔251210-2-15