2025-10-28@14:07:45 GMT
تلاش کی گنتی: 75836
«روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے»:
چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں انڈیپنڈنٹ گروپ کی کامیابی وکلا برادری کے اتحاد، قانون کی بالادستی اور عدلیہ کے وقار کی علامت ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات، عاصمہ جہانگیر گروپ کے ہارون رشید کامیاب ایڈووکیٹ سپریم کورٹ رانا مشہود احمد نے انڈیپنڈنٹ گروپ آف لائرز کی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن انتخابات میں شاندار کامیابی پر لاہور کے مقامی ہوٹل میں تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب کی میزبانی ایڈیشنل اٹارنی جنرل آف پاکستان رانا اسد اللہ نے کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وکلا نے ہمیشہ جمہوریت کے استحکام اور انصاف کے فروغ میں تاریخی کردار ادا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی مصنوعی ذہانت کی کمپنی اوپن اے آئی نے بھارت کے تمام صارفین کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے معروف چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی کے ماہانہ فیس والے ورژن چیٹ جی پی ٹی گو کو ایک سال تک مفت فراہم کرے گی۔کمپنی کے مطابق یہ پیشکش بھارت کے تمام صارفین کے لیے مخصوص مدت کے دوران دستیاب ہوگی اور اس سے فائدہ اٹھانے کے لیے صارفین کو اس عرصے کے اندر چیٹ جی پی ٹی گو پلان پر سائن اپ کرنا ہوگا۔ پیشکش کا باضابطہ آغاز 4 نومبر سے کیا جائے گا، تاہم کمپنی نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ سہولت کب تک جاری رہے گی۔اوپن اے آئی کا کہنا...
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ٹی ایل پی کی دھمکیوں کے بعد سرگرمیاں محدود کردیں، سیکیورٹی اسٹاف تبدیل WhatsAppFacebookTwitter 0 28 October, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے خلاف صوبائی حکومت کی حالیہ کارروائی، آپریشن، کریک ڈان اور اسے کالعدم تنظیم قرار دینے کے اعلان کے بعد پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز اور ان کی کابینہ کے کئی ارکان کو سنگین نوعیت کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔پنجاب حکومت کے ایک ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ان دھمکیوں کی وجہ سے وزیراعلی مریم نواز نے اپنی عوامی سرگرمیاں محدود کردی ہیں، اسی تناظر میں سیکیورٹی آفیسر ٹو آئی جی پنجاب حمزہ امان اللہ کو تبدیل کرکے چیف...
پاکستان اور سعودی عرب نے اقتصادی تعاون کے فریم ورک کا اعلان کردیا پاکستان اور سعودی عرب نے باہمی اقتصادی تعاون کے فریم ورک کو متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ ریاض میں وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات کے دوران سامنے آیا، جس کا مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق، اس فریم ورک کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تاریخی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ اس کے تحت اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری اور ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت کی جائے گی۔ ترجیحی شعبوں میں توانائی، صنعت، کان کنی، آئی ٹی، سیاحت، زراعت اور فوڈ سکیورٹی شامل ہیں۔ اعلامیے کے مطابق، دونوں ممالک بجلی کی ترسیل...
پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کی وجہ سے بے بس ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے 10 ممالک میں شامل ہے، اس آفت سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لیے عالمی برادری کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔ ریاض میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ترقی کے ویژن کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات باعثِ مسرت اور اعزاز تھی، وزیراعظم شہباز شریف کا خصوصی پیغام انہوں نے کہاکہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے، ہم ملک کی ترقی کے لیے انقلابی اقدامات کررہے ہیں، اور مختلف محکموں میں اصلاحات کا عمل جاری ہے۔...
غزہ کی پٹی سے اسرائیلی قیدیوں کی واپسی کے بعد اب غاصب صیہونی رژیم کی پارلیمنٹ نے فلسطینی قیدیوں کی سزائے موت کے بل کو اپنے ایجنڈے میں شامل کر لیا ہے اسلام ٹائمز۔ غاصب و سفاک اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے خلاف انتہاء پسند اسرائیلی وزیر اندرونی سلامتی اتمار بن گویر (Itamar Ben-Gvir) کی واضح دھمکیوں کے بعد، اسرائیلی پارلیمنٹ نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ فلسطینی قیدیوں کی سزائے موت کے قانون کو آئندہ ہفتے حتمی ووٹنگ کے لئے پیش کر دے گی۔ اس حوالے سے غاصب صیہونی رژیم کے حکمراں اتحاد کے سربراہ اوفیر کاٹز کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ سکیورٹی کمیٹی کی سربراہ، تزفیکا...
محمد رضوان کا سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے انکار ، پی سی بی کے سامنے مطالبات رکھ دیے WhatsAppFacebookTwitter 0 28 October, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے انکار کرتے ہوئے پی سی بی کے سامنے مطالبات رکھ دیے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے 30 قومی کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹس پیش کیے تھے، محمد رضوان 10 کرکٹرز کے ساتھ بی کیٹیگری میں شامل کیے گئے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹس کی اے کیٹیگری میں کوئی کرکٹر شامل نہیں تھا۔ رضوان نے سینٹرل کنٹریکٹ پر تاحال دستخط نہیں کیے، ان کے علاوہ تمام کرکٹرز نے سینٹرل کنٹریکٹس پر دستخط...
وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ صوبے میں 6 لاکھ سے زائد غیر رجسٹرڈ اتائی ڈاکٹر موجود ہیں، جن میں سے تقریباً 40 فیصد کراچی میں ہیں۔ ایچ آئی وی کے بڑھتے ہوئے کیسز اور روک تھام کے لیے منعقدہ اجلاس میں صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز اور ایس ایس پیز نے آن لائن شرکت کی۔ اجلاس میں وزیر صحت کو بتایا گیا کہ سندھ میں 3995 رجسٹرڈ بچوں میں ایچ آئی وی کے کیسز ہیں، جن میں لاڑکانہ میں 1144، شکارپور میں 509، شہید بے نظیرآباد میں 256، میرپورخاص میں 228 اور دیگر اضلاع میں متعدد کیسز شامل ہیں۔ بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ایچ آئی وی کے...
ایک بیان میں پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ صوبے مجبور ہو جائیں گے کہ ٹیکسوں کی وصولی وفاق سے لے کر خود ٹیکس جمع کریں، وفاقی حکومت اپنے اخراجات صوبوں کے سامنے مشترکہ مفادات کونسل کے ذریعے پیش کرے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ کمزور داخلی سیاسی نظام میں صوبائی خودمختاری رول بیک کرنا آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر فوڈ سیکیورٹی اور دیگر وفاقی وزراء 18ویں ترمیم رول بیک کرنے کی بات کر رہے ہیں، وفاقی وزراء این ایف سی ایوارڈ کے رول بیک اور نظرثانی کی بھی بات کر رہے ہیں۔ رضا ربانی کا کہنا ہے کہ یہ عمل وفاق سے...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے جعلی بنک اکاونٹس کیس میں نجی بنک کے 12 ارب روپے کے منجمند کردہ شیئرز ڈی فریز کرنے کا احتساب عدالت کا فیصلہ معطل کرنے کی قومی احتساب بیورو کی استدعا مسترد کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس خادم حسین سومرو نے نجی بنک کے شیئرز ڈی فریز کرنے کے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف نیب اپیل پر سماعت کی۔ عدالت نے احتساب عدالت کا فیصلہ فوری معطل کرنے کی نیب کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ نیب کیس سے متعلقہ دستاویزات متفرق درخواست کے ذریعے جمع کرائے۔ چیف جسٹس نے نیب کو ہدایت کی کہ متعلقہ دستاویزات جمع کروا دیں پھر کیس مقرر کر دینگے، ڈپٹی...
اُن کے اس دورے کا مقصد غزہ میں جاری جنگبندی کے معاہدے اور ایران کے معاملات کا جائزہ لینا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی اخبار نے رپورٹ دی کہ امریکی جوائنٹ چیف آف اسٹاف "ڈین کین" آنے والے دنوں میں مقبوضہ فلسطین كا دورہ كریں گے۔ ڈین کین اس سفر کے دوران مقبوضہ فلسطین كے شہر "کریاٹ گاٹ" میں واقع ہیڈکوارٹر كا دورہ كریں گے اور وہاں موجود امریکی فوجی دستوں کا معائنہ كریں گے۔ غیر سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ جمعرات کے روز اسرائیل پہنچیں گے۔ اُن کے اس دورے کا مقصد غزہ میں جاری جنگ بندی کے معاہدے اور ایران کے معاملات کا جائزہ لینا ہے۔ تاہم ابھی تک اسرائیل کے کسی بھی سرکاری ذرائع نے مذکورہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت (فوسپا) نے فیڈرل اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کے خواتین سے متعلق بیانات کو صنفی امتیاز اور تضحیک آمیز قرار دیتے ہوئے ان کے طرزِ عمل پر تنبیہ جاری کردی ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق فوسپا کے ترجمان نے کہاکہ وائس چانسلر کے بیانات میں خواتین کے لیے توہین آمیز اور جنسی تعصب پر مبنی جملے شامل تھے جو دفتر میں ہراسگی کے زمرے میں آتے ہیں۔وفاقی محتسب نے فیصلے میں کہا کہ خواتین سے متعلق تضحیک آمیز اور امتیازی رویہ نہ صرف ان کی عزتِ نفس کو مجروح کرتا ہے بلکہ اداروں میں صنفی دقیانوسی تصورات کو فروغ دیتا ہے۔فیصلے میں بتایا گیا کہ ڈاکٹر ضابطہ خان نے...
ٹریفک پولیس کے مطابق ون وے اسٹریٹ پر رانگ وے ڈرائیونگ پر 4، کالے شیشوں پر 7، غلط پارکنگ پر 5، موبائل فون کے استعمال پر 32 اور غلط سمت پر 3 چالان ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ای چالان کے نفاذ کے بعد ابتدائی 6 گھنٹوں کی رپورٹ جاری کردی گئی۔ ٹریفک پولیس کی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 2 ہزار 662 چالان کیے گئے ہیں۔ اوور اسپیڈنگ پر 419 اور لین لائن پر گاڑی چلانے پر 3 چالان ہوئے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ اسٹاپ لائن خلاف ورزی پر 4، سیٹ بیلٹ خلاف ورزی پر 1535، ریڈ لائٹ کراس کرنے پر 166 اور ہیلمٹ کے بغیر چلانے پر 507 چالان ہوئے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق...
ایلون مسک کی کمپنی ایکس اے آئی نے ایک نیا پلیٹ فارم ’گروکی پیڈیا‘ متعارف کرایا ہے جو کہ وکی پیڈیا کا مصنوعی ذہانت پر مبنی متبادل قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جن بوتل سے باہر: غزہ پر آواز اٹھانے کی سزا ملی، ایلون مسک مجھے سنسر کر رہے ہیں، چیٹ بوٹ گروک بول پڑا گروکی پیڈیا میں تقریباً 9 لاکھ مضامین شامل ہیں اور اس کا مقصد زیادہ متوازن، درست اور سیاسی جانبداری سے پاک مواد فراہم کرنا ہے۔ ایلون مسک، جو کہ ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی بھی ہیں، وکی پیڈیا پر بارہا ’ادارتی جانبداری‘ کا الزام لگاتے رہے ہیں۔ ان کے مطابق گروکی پیڈیا ایک زیادہ مستقل، غیر جانب دار اور قابلِ اعتماد معلوماتی...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں نجی بینک کے 12 ارب روپے کے منجمد شیئرز ڈی فریز کرنے کے احتساب عدالت کے فیصلے کو فوری معطل کرنے کی قومی احتساب بیورو (نیب) کی استدعا مسترد کر دی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس خادم حسین سومرو نے نیب کی اپیل پر سماعت کی، جس میں احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف کارروائی کی گئی تھی۔ عدالت نے فوری کارروائی روکنے کی نیب کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ہدایت کی کہ کیس سے متعلقہ دستاویزات متفرق درخواست کے ذریعے جمع کرائی جائیں۔ چیف جسٹس نے نیب کو کہا کہ متعلقہ دستاویزات جمع کرانے کے بعد کیس کی دوبارہ سماعت کی جائے گی۔...
آزاد کشمیر میں حکومت کی تبدیلی کے لیے جوڑ توڑ کا عمل جاری ہے۔ مسلم لیگ ن نے فیصلہ کیا ہے کہ وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا جائے، تاہم پارٹی نئے قائد ایوان کے لیے پیپلز پارٹی کے امیدوار کو ووٹ نہیں دے گی۔ یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر: پی ٹی آئی کا منحرف ارکان اسمبلی کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ، کیا تحریک عدم اعتماد رک جائےگی؟ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں مرکزی رہنما احسن اقبال، رانا ثنااللہ اور امورِ کشمیر کے وزیر انجینیئر امیر مقام بھی شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق اعلیٰ...
نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو پیر کے روز ترک وزیرِ خارجہ ہاکان فدان کا ٹیلیفون موصول ہوا۔ وزارت خارجہ کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے مذکورہ ٹیلیفون کال پر غزہ کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور فلسطین میں پائیدار امن کے قیام کے لیے آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کا رابطہ، غزہ میں اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت وزارتِ خارجہ کے مطابق، گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں جاری سفارتی کوششوں، جنگ بندی کے امکانات اور غزہ میں انسانی بحران کے خاتمے کے لیے مختلف پہلوؤں پر مشاورت کی۔ Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 received a telephone call...
اپنے ایک دعوے میں واشنگٹن کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ایسی معلومات فراہم کی ہیں جن كی رو سے حزب الله اپنی كھوئی ہوئی طاقت كو بحال کر رہی ہے اور لبنان سے باہر کارروائیاں کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بیروت میں موجود آگاہ ذرائع نے خبر دی کہ واشنگٹن نے لبنانی حکام کو ایک انتباہی پیغام دیا۔ اس پیغام کے ذریعے امریکی ایلچی "ٹام باراک" نے لبنان کو دھمکاتے ہوئے کہا کہ "حزب الله" کو غیر مسلح کرنے کے حوالے سے بیروت کو جلد حتمی فیصلہ کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ میرا بیروت کا آخری دورہ ہے۔ اس دوران میں لبنان کے سربراہان سے کہوں گا کہ اب اُن کے پاس صرف ایک...
فوٹو: فائل پاکستان کسٹمز نے کراچی ایئر پورٹ پر کروڑوں کی منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) حکام کے مطابق پاکستان کسٹمز نے کراچی ایئرپورٹ پر منشیات پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی ہے۔حکام کے مطابق تھائی لینڈ سے آنے والے پارسل سے 5 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کی 1 اعشاریہ 69 کلو گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔ایف بی آر کے مطابق بیلجیم سے آنے والے پارسل سے 6 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کی 1 ہزار 945 ایکٹیسی گولیاں ملی ہیں، جو ویکیوم کلینر کے پارسل میں چھپائی گئی تھیں۔حکام کے مطابق دنیا بھر میں ای کامرس کے بڑھتے رجحان کے باعث سرحد پار سامان کی ترسیل میں اضافہ ہوا ہے۔ کرمنل نیٹ ورکس...
—’جیو نیوز‘ گریب راولپنڈی میں وزیرِ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی اڈیالہ جیل آمد کے موقع پر پی ٹی آئی کارکن آپس میں لڑ پڑے۔پاکستان تحریکِ انصاف کے کارکنوں نے ایک دوسرے کو دھکے دیے، مکے برسائے اور تھپڑ مارے۔ پی ٹی آئی کارکن عمران خان کے خطاب سے پہلے آپس میں لڑ پڑےکارکنان کے دمیان جھگڑا پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خطاب سے قبل ہوا تھا۔ جھگڑا ڈی آئی خان سے آئے ہوئے کارکن کی سہیل آفریدی سے ملنے کی کوشش کے دوران ہوا۔وزیرِ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی گاڑی کی ویڈیو بنانے پر بھی پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان ہنگامہ ہوا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سردار سرفراز ڈوگر—فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں نیب کی نجی بینک کے 12 ارب روپے کے منجمد کردہ شیئرز ڈی فریز کرنے کا احتساب عدالت کا فیصلہ فوری معطل کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔نیب کی نجی بینک کے شیئرز ڈی فریز کرنے کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس خادم حسین سومرو نے کی۔عدالتِ عالیہ نے استدعا مسترد کرتے ہوئے نیب کو کیس سے متعلقہ دستاویزات متفرق درخواست کے ذریعے جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔دورانِ سماعت چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کہا کہ آپ متعلقہ دستاویزات جمع کرا دیں پھر کیس مقرر کر دیں گے۔ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب نے کہا...
کوئٹہ پولیس کے سیریس کرائمز انویسٹی گیشن ونگ (SCIW) نے خاتون ٹیچر مریم شاہوانی کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم اویس ولد موسیٰ محمد حسنی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق اویس 17 سالہ مریم شاہوانی کے قتل کیس میں مطلوب تھا۔ مریم شاہوانی کو 16 اکتوبر کو منوجان روڈ پر گھر کے قریب دو موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔ مقدمہ تھانہ صدر میں درج ہونے کے بعد مزید تفتیش کے لیے کیس SCIW کو منتقل کیا گیا۔ ایس ایس پی عمران قریشی کی ہدایت پر تشکیل دی گئی خصوصی ٹیم نے جدید تفتیشی طریقے، ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی۔ ابتدائی...
بینگلورو: بھارتی ریاست کرناٹکا کے شہر بینگلورو میں ایک برازیلین ماڈل خاتون کے ساتھ ہراسانی کا واقعہ پیش آیا ہے جس نے مقامی پولیس اور سوشل میڈیا پر شدید ردعمل کو جنم دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 17 اکتوبر کو اس وقت پیش آیا جب خاتون ایک مقامی ہوٹل میں مقیم تھی اور ایک آن لائن فوڈ ایپ سے کھانا آرڈر کرنے کے بعد ڈلیوری لینے پہنچی۔ پولیس رپورٹ کے مطابق خاتون نے اپنی شکایت میں بتایا کہ کھانے کی ڈلیوری کے لیے آنے والے نوجوان نے انہیں نامناسب انداز میں چھوا اور بدتمیزی کی۔ خاتون نے فوری طور پر ہوٹل انتظامیہ کو آگاہ کیا جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج...
کراچی: سندھ حکومت نے شہر قائد سمیت صوبے کے دیگر شہروں کے لیے مزید ای وی بسوں، بی آر ٹی پل اور پنک ٹیکسی سروس کے اعلانات کیے ہیں۔ خواتین کے لیے ایک اور انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے سندھ حکومت نے کراچی کے بعد اب حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ میں اسکوٹی ٹریننگ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد صوبے بھر میں خواتین اور طالبات کو نہ صرف محفوظ اور بااعتماد سفری سہولیات فراہم کرنا ہے بلکہ انہیں خودمختار اور معاشی طور پر مضبوط بنانا بھی ہے۔ یہ فیصلہ سندھ کے سینئر وزیر برائے ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس میں کیا گیا جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ایم ڈی ایس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی :امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ ای چالان سسٹم کے نام پر عوام کو لوٹا جا رہا ہے، صرف افتتاح کے پہلے روز چھ گھنٹوں میں ایک کروڑ پچیس لاکھ روپے کے چالان کر دیے گئے، کراچی کی سڑکیں کچے راستوں سے بھی بدتر ہیں لیکن جرمانے عالمی معیار کے مقرر کیے جا رہے ہیں، پنجاب میں یہی جرمانے دس گنا کم ہیں، سندھ حکومت عوام کو آگاہی دینے کے بجائے محض جرمانوں سے خزانہ بھرنے میں مصروف ہے۔ادارہ نور حق میں نائب امیر کراچی و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈوکیٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ رواں سال کراچی میں...
زونگ اور انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا کے مابین پاکستان میں کلاؤڈ و ڈیجیٹل سروسز فراہمی کا معاہدہ
پاکستان کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی، زونگ فورجی نے پاکستان میں کلاؤڈ، ڈیٹا سینٹر اور ڈیجیٹل آئی سی ٹی سروسز کے لیے انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا (ICBC) پاکستان کے ساتھ ایک اہم شراکت داری قائم کر لی ہے۔ اس شراکت کے تحت زونگ آئی سی بی سی کے آپریشنل اور سیکورٹی تقاضوں کے مطابق تیار کردہ کلاؤڈ پلیٹ فارم، آئی ٹی انفراسٹرکچر اور مکمل محفوظ کنیکٹیویٹی فراہم کرے گا۔ یہ تمام سروسز زونگ فورجی کے اسلام آباد میں قائم پاکستان کے جدید ترین ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ سینٹر (HPCC) میں فراہم کی جائیں گی۔ اس تعاون کے دائرہ کار میں وائی فائی اور انٹرپرائز کمیونی کیشن سالوشنز بھی شامل ہیں، جن کے ذریعے آئی سی بی سی کے ملک بھر...
ٹوبیکو ہارم ریڈکشن حکمت عملی اپنانا پاکستان کے لیے انتہاہی ضروری ہے۔ علی پرویز ملک، وزیر مملکت برائے خزانہ، ریونیو
علی پرویز ملک، وزیر مملکت برائے خزانہ، ریونیو نے کہا ہے کہ ٹوبیکو ہارم ریڈکشن حکمت عملی اپنانا پاکستان کے لیے انتہاہی ضروری ہے۔ جدید ٹوبیکو ہارم ریڈکشن سٹریٹجی سے پاکستان میں ٹوبیکو کی وجہ سے صحت پر اخراجات پر کمی پانے میں مدد ملے گی۔ اس بات کا اظہار انہوں نے پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے زیر اہتمام ٹوبیکو ہارم ریڈکشن کے حوالے سے اومنی نامی پلیٹ فارم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سویڈن، نیوزی لینڈ کی سموکنگ شرح کم کرنے کے لیے ٹوبیکو ہارم ریڈکشن حکمت عملی سے پاکستان کو بھی فائدہ اٹھانا چاہیے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوے پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹر سید علی اکبر نے کہا...
سٹی42: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی اڈیالہ جیل آمد پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکن آپس میں لڑپڑے۔ایک دوسرے کو دھکے دیے، مکے اور تھپڑ مارے۔ سہیل آفریدی عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل گئے تاہم ان کی پی ٹی آئی کے بانی سے آج بھی ملاقات نہیں ہوئی۔ اس دوران پی ٹی آئی کارکن آپس میں لڑپڑے۔ کارکنوں نےایک دوسرے کو دھکے دیے، مکے اور تھپڑ مارے۔ جھگڑا ڈی آئی خان سے آئےکارکن کی سہیل آفریدی سے ملنے کی کوشش کے دوران ہوا۔ وزیراعلیٰ کی گاڑی کی ویڈیو بنانے پربھی پی ٹی آئی کارکنوں کےدرمیان ہنگامہ ہوا۔ لیسکو کی جانب سے سنگل فیز اسمارٹ میٹر کی قیمت مقرر Waseem Azmet
وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے، جس میں پاکستان اور سعودی عرب کا اقتصادی تعاون کا فریم ورک شروع کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ فریم ورک کا مقصد تجارت، سرمایہ کاری اور ترقیاتی تعاون کو فروغ دینا ہے۔اعلامیہ کے مطابق یہ فریم ورک دونوں ممالک کے مشترکہ اقتصادی مفادات پر مبنی ہے اور ان کی تکمیل کے لیے تجارت و سرمایہ کاری کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے دونوں ممالک کی باہمی خواہش کا اعادہ ہے۔اعلامیے کے مطابق توانائی، صنعت، کان کنی، آئی ٹی، سیاحت، زراعت اور غذائی تحفظ ترجیحی شعبے شامل ہیں۔ دونوں ممالک توانائی اور بجلی کی ترسیل کے منصوبوں پر بھی تعاون...
وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے کہا کہ حکومت گوشت کی برآمدی بنیاد کو مضبوط بنانے اور پاکستان کو اعلیٰ قدر والی بین الاقوامی منڈیوں، خصوصاً ملائیشیا، تک بہتر رسائی دلانے کے لیے پرعزم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم کی ہدایت پر کمیٹی کو ایک جامع پالیسی تشکیل دینے کا کام سونپا گیا ہے، جو نہ صرف قلیل المدتی برآمدی مسائل بلکہ طویل المدتی اصلاحات کو بھی مدنظر رکھے گی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان ملائیشیا کو 200 ملین ڈالرز کا گوشت برآمد کرے گا، وزیراعظم شہباز شریف کی ملائیشین ہم منصب کے ہمراہ گفتگو وزارتِ تجارت میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان گوشت کے شعبے میں تعاون سے متعلق ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی...
کمسن بچیوں اور ان کی والدہ کے اغوا کے بعد اسی فیملی کیخلاف مقدمات درج کرنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس اہلکاروں کے بظاہرشہریوں کے اغوا، زبردستی گھروں میں داخلے، ڈکیتی اور جھوٹے مقدمات بنانے میں ملوث ہونے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ایس ایس پی انوسٹی گیشن کو کم سن بچیوں کی والدہ کا بیان قلمبند کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ایک شہری محمد وقاص کی مشرف رسول کی جانب سے درج کرایا گیا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے کہا ویڈیو میں واضح ہے کہ تین بچیوں اور والدہ کو اغواء کیا گیا۔ بچیوں کے والد نے جو...
کوئٹہ: سیریس کرائمز انویسٹی گیشن ونگ (SCIW) نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون ٹیچر مریم شاہوانی کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم اویس ولد موسیٰ محمد حسنی 17 سالہ اسکول ٹیچر مریم شاہوانی کے قتل کیس میں مطلوب تھا۔ مریم شاہوانی کو 16 اکتوبر کو منوجان روڈ پر گھر کے قریب دو موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ صدر میں درج ہونے کے بعد مزید تفتیش کے لیے کیس سیریس کرائمز انویسٹی گیشن ونگ کو منتقل کیا گیا تھا۔ ایس سی آئی ڈبلیو کے سربراہ ایس ایس پی عمران قریشی کی ہدایت پر ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی...
راولپنڈی: وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا سہیل آفریدی نے عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ داہگل ناکے پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم توہین عدالت کی پٹیشن دے رہے ہیں چونکہ تین ججز کی حکم عدولی ہوئی ہے، ہمارے قائد کے کیسز کی سپریم کورٹ میں سماعت نہیں ہو رہی، ہم سپریم کورٹ سے یہ کہہ رہے ہیں کہ ہمارے وکلاء سب آپ کے ساتھ کھڑے ہیں آپ آئین کی بالادستی قائم کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انصاف نہیں ہورہا کسی کے ایماء پر فیصلے ہو رہے ہیں، ہم سمجھتے ہیں جس دن انصاف ہوگا عمران خان جیل سے باہر ہوگا، ججز نے تو خود خط لکھ کر بھیجا...
محکمہ سیاحت پنجاب نے دسویں تھل ڈیزرٹ ریلی 2025 کے انعقاد کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ لاہور میوزیم کے آڈیٹوریم میں تھل ریلی کی پروموشنل لانچ کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں سیکرٹری سیاحت، آثارِ قدیمہ و عجائب گھر پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ اور مینجنگ ڈائریکٹر ٹی ڈی سی پی عاصم رضا نے شرکت کی۔ ڈاکٹر احسان بھٹہ نے بتایا کہ تھل ڈیزرٹ ریلی 2025، وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے میگنیفیسنٹ پنجاب وژن کے تحت اور سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی خصوصی سرپرستی میں منعقد کی جا رہی ہے۔ یہ ایونٹ 6 سے 9 نومبر تک لیہ، کوٹ ادو اور مظفرگڑھ میں ہوگا۔ ان کے مطابق یہ محض ایک موٹر اسپورٹس ایونٹ نہیں بلکہ جنوبی پنجاب کی...
کراچی میں یلو لائن بی آر ٹی کا اہم سیکشن کھولنے کا فیصلہ، خواتین کے لیے اسکوٹی ٹریننگ پروگرام کا اعلان
کراچی کے شہریوں کے لیے خوشخبری ہے کہ سندھ حکومت نے یلو لائن بی آر ٹی کے اہم حصے تاج حیدر پل کو جلد عوام کے لیے کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ساتھ ہی گلشن معمار سے ٹاور تک 15 ای وی بسوں پر مشتمل نیا روٹ بھی شروع کیا جا رہا ہے، جو شہریوں کو جدید، آرام دہ اور ماحول دوست سفری سہولت فراہم کرے گا۔ یہ فیصلے سندھ کے سینیئر وزیر برائے اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں کیے گئے، جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ایم ڈی ایس ایم ٹی اے کنول نظام بھٹو اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ٹرانسپورٹ کے جاری منصوبوں اور آئندہ کے...
فیلڈ مارشل کے ان اہم دوروں میں انسداد دہشت گردی، دفاعی تعاون اور انٹیلی جنس اشتراک پر اہم بات چیت کی گئی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا مصر، اردن اور سعودی عرب کا تاریخی دورہ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا اہم عرب ممالک کا دورہ کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کی شاندار مثال ہے۔ مصر، اردن اور سعودی قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ فیلڈ مارشل کے ان اہم دوروں میں انسداد دہشت گردی، دفاعی تعاون اور انٹیلی جنس اشتراک پر اہم بات چیت کی گئی۔ فیلڈ مارشل کا دورہ مسلم ممالک کے مابین عسکری اتحاد اور یکجہتی کی مضبوط علامت ہے۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ان دورں سے پاکستان کا خطے میں...
پنجاب حکومت کی جانب سے نوجوان گریجویٹس اور انٹرمیڈیٹ طلبہ کے لئے انٹرن شپ پروگرام کا اعلان کردیا گیا ہے۔ جس میں ماہانہ وظیفہ 55 ہزار روپے سے 65 ہزار روپے دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے کالجوں کے انٹرن اساتذہ کیلئے 4 ارب 21 کروڑ روپے سے زائد کا وظیفہ پیکیج منظور کرلیا ہے۔جس کے مطابق پنجاب میں 8 ہزار سے زائد انٹرن اساتذہ کو مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔ حکومت کے اس منصوبے کا مقصد نوجوان گریجویٹس اور انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کو کالجوں میں تدریسی تجربہ حاصل کرنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ انٹرمیڈیٹ سطح کے انٹرنز کو 7 ماہ تک ماہانہ 55 ہزار روپے ملیں گے جبکہ بی ایس سطح کے انٹرنز کو...
راجن پور میں پنجاب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کچے کے علاقے سے 5 مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔ پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق واقعہ سرکل بنگلہ اچھا میں پیش آیا، جہاں ڈاکوؤں نے پانچ مقامی افراد کو اغوا کیا اور انہیں اپنی کمین گاہ کی جانب لے جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ اطلاع ملنے پر راجن پور پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ اس دوران پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ترجمان نے بتایا کہ ڈاکو گنے کی فصل میں پناہ لیے ہوئے تھے، جس کے باعث کارروائی میں مشکلات پیش آئیں۔ تاہم پولیس نے موقع پر موجود 7 سہولت کاروں...
سندھ میں ایچ آئی وی (ایڈز) کے بڑھتے ہوئے کیسز نے محکمہ صحت کے لیے تشویشناک صورتحال پیدا کر دی ہے۔ وزیرِ صحت سندھڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ اس وبا کے پھیلاؤ کی بنیادی وجوہات میںہم جنس پرستی کے بڑھتے رجحان، عطائی ڈاکٹروں کی سرگرمیاں اور غیر قانونی طبی مراکز شامل ہیں۔ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی زیرِ صدارت سندھ بھر میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کی روک تھام سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں صوبے کے تمامڈپٹی کمشنرز، ایس ایس پیز، سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن، بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی اور سی ڈی سی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیرِ صحت کو بتایا گیا کہ صوبے میں اس وقت6 لاکھ سے زائد عطائی ڈاکٹرز سرگرم ہیں،...
کراچی: سندھ حکومت نے کراچی میں یلو لائن بی آر ٹی کے اہم حصے تاج حیدر پل کو عوام کے لیے کھولنے کا فیصلہ کر لیا جبکہ گلشن معمار تا ٹاور ای وی بسز کا نیا روٹ شروع کرنے کا بھی اعلان کر دیا۔ سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کا اہم اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ایم ڈی ایس ایم ٹی اے کنول نظام بھٹو اور دیگر اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔ اجلاس میں محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ کے جاری اور آئندہ منصوبوں کا تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبائی حکومت نے کراچی کے بعد حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ میں خواتین اور طالبات کے لیے اسکوٹی ٹریننگ پروگرام شروع...
لاہور: پنجاب پولیس نے راجن پور میں کچے کے ڈاکوؤں سے 5 مغویوں کو بازیاب کرالیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سرکل بنگلہ اچھا میں ڈاکو پانچ مقامی افراد کو اغوا کرکے اپنی کمین گاہ کی جانب فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے۔ راجن پور پولیس نے بروقت ڈاکوؤں کا تعاقب کرکے انہیں گھیرے میں لے لیا، پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ترجمان کے مطابق ڈاکووں نے گنے کی فصل میں پناہ لے رکھی تھی، ڈاکوؤں کے 7 سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ گنے کی فصل کی وجہ سے ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کا تعاقب جاری ہے۔
آزاد کشمیر: پی ٹی آئی کا منحرف ارکان اسمبلی کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ، کیا تحریک عدم اعتماد رک جائےگی؟
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آزاد کشمیر نے اپنے منحرف اراکین اسمبلی کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پارٹی سے علیحدگی اختیار کرنے والے اراکین کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے، جبکہ صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے اپنی لیگل ٹیم کو ریفرنس کی تیاری کی باضابطہ ہدایت جاری کردی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں حکومت سازی فیصلہ کن مرحلے میں داخل، نئے وزیرِاعظم کا اعلان آج متوقع ذرائع نے مزید بتایا کہ سردار عبد القیوم نیازی نے قائدِ حزبِ اختلاف خواجہ فاروق احمد اور دیگر سینیئر رہنماؤں سے مشاورت شروع کر دی ہے۔ قانونی ماہرین کے مطابق الیکشن ایکٹ 2020 کے تحت کوئی...
سعودی عرب اور پاکستان نے تاریخی شراکت داری کے تسلسل میں اقتصادی تعاون کے ایک نئے فریم ورک کا باضابطہ آغاز کردیا ہے۔ یہ اعلان ریاض میں وزیرِاعظم پاکستان شہباز شریف اور سعودی ولی عہد ووزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات کے بعد مشترکہ بیان میں کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی وزارتِ خارجہ کے بیان کے مطابق، دونوں ممالک نے تعلقات کو باہمی مفاد، تجارتی تبادلوں اور سرمایہ کاری کے فروغ کی بنیاد پر مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ نئے فریم ورک کے تحت توانائی، معدنیات، انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت، خوراک، تجارت، سرمایہ کاری اور ترقیاتی منصوبوں میں اشتراک بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ دونوں ممالک متعدد منصوبوں پر کام کر رہے ہیں، جن میں...
پشاور میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے تعلق کے الزام میں سیل کیے گئے نجی اسکول کو پشاور ہائیکورٹ نے کھولنے کا حکم دے دیا۔ اسکول انتظامیہ نے اسکول کی بندش کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔ نجی نیوز میڈیا کے مطابق عدالت نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئےصوبائی حکومت اور دیگر فریقین سے 14 دن کے اندر جواب طلب کر لیا ہے۔ عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار چارسدہ کے علاقےعمرزئی حاجی آباد میں ایک نجی اسکول کے پرنسپل ہیں۔ درخواست کے مطابق فریقین نے اسکول کو محض ٹی ایل پی سے تعلق کے شبہے پر سیل کیا، حالانکہ اسکول میں 1300 سے زائد بچے زیرِ تعلیم ہیں۔...
پشاور: تحریک لبیک پاکستان کے نام پر نجی اسکول کو سیل کرنے کے خلاف اسکول انتظامیہ پشاور ہائی کورٹ پہنچ گئی، عدالت نے اسکول کو ڈی سیل کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا، صوبائی حکومت اور دیگر متعلقہ فریقین سے 14 دن کے اندر جواب طلب کرلیا۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار چارسدہ عمرزئی حاجی آباد میں ایک نجی اسکول کا پرنسپل ہے، درخواست گزار کے مطابق ان کے اسکول کو فریقین نے ٹی ایل پی سے تعلق کی بنیاد پر سیل کیا، درخواست گزار کے مطابق مذکورہ اسکول میں 1300 بچے زیر تعلیم ہیں، درخواست گزار وکیل کے مطابق اسکول کو بغیر کسی تحریری حکم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سندھ بھر میں ایچ آئی وی (ایڈز) کے کیسز تیزی سے بڑھنے لگے ہیں جس پر صوبائی حکومت نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سخت اقدامات کا اعلان کیا ہے۔وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ ایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز کی بنیادی وجوہات میں ہم جنس پرستی کا رجحان، اتائی ڈاکٹرز کی بھرمار، غیر قانونی طبی مراکز اور غیر رجسٹرڈ بلڈ بینکس شامل ہیں۔ عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی اور کسی سیاسی یا بااثر شخصیت کی سفارش قبول نہیں کی جائے گی۔کراچی میں منعقدہ اجلاس میں صوبے بھر کے تمام ڈپٹی کمشنرز اور ایس ایس پیز نے آن لائن شرکت کی۔ اجلاس میں سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن،...
سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز سے پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی ذوالفقار علی کے گھر ڈاکوئوں نے صفایا کر دیا۔ایم این اے ذوالفقار علی کے مطابق 4مسلح ڈاکو رات گئے دیوار توڑ کر گھر میں داخل ہوئے اور رات ڈھائی سے 5 بجے تک اہلخانہ کو یرغمال بنائے رکھا۔ ممبر قومی اسمبلی نے بتایا کہ ڈاکو زیورات، نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کرلے گئے، اس دوران ڈاکو گاڑی بھی لے گئے جو بعد میں مورو بائی پاس پر چھوڑگئے جب کہ واردات کے دوران گھر کے باہر بھی ڈاکووں کے ساتھی موجود تھے۔ذوالفقار علی نے کہا کہ یہ ڈکیتی کی ورادات ہے، کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں، وزیراعلی سندھ، وزیرداخلہ اور ڈی آئی جی نے فون پرواقعے کی...
فائل فوٹو کراچی میں پولیس حراست میں نوجوان عرفان بلوچ کی ہلاکت کے کیس سے متعلق جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر گرفتار 2 اہلکاروں کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے پولیس اہلکار عابد شاہ اور آصف علی کے جسمانی ریمانڈ میں 5 دن کی توسیع کردی۔عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ پولیس اہلکاروں کے خلاف کیس ہے لہٰذا اس کی تفتیش ایف آئی اے کا اختیار ہے، کیس کی تفتیش ایف آئی اے کے حوالے کی جائے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان اہلکاروں کے خلاف قتل خطا کا مقدمہ ایس آئی یو تھانے میں درج ہے۔
رحیم یارخان کے ایک نجی اسپتال میں دہشت گرد کا علاج کرنے کے الزام پر ڈاکٹرز و دیگر طبی عملے سمیت 6 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق اسپتال کے ڈاکٹرز نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ایک دہشت گرد فاروق کمانڈر کو زخمی ہونے پر اس کا علاج کیا تھا، ڈاکٹروں نے دہشت گرد کے علاج معالجے اور اسپتال میں داخلے کا ریکارڈ ظاہر نہیں کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ طبی عملے نے معاملے کی چھان بین کے لیے اسپتال جانے والے پولیس اہلکاروں سے تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی بھی کی۔ پولیس کے مطابق ڈاکٹرز و طبی عملے کے خلاف دہشت گرد کا ریکارڈ چھپانے کے خلاف مقدمہ تھانہ سٹی صادق آباد میں درج کر...
البانیہ کی مصنوعی ذہانت سے بنی وزیر ڈیلا کے ہاں 83 بچوں کی پیدائش جلد متوقع ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق البانیہ کے وزیر اعظم ایڈی راما نے برلن گلوبل ڈائیلاگ کانفرنس کے دوران البانوی اے آئی وزیر ڈیلا کے ہاں جلد ہی 83 بچوں کی پیدائش کا انکشاف کیا۔ وزیراعظم ایڈی کے مطابق ڈیلا کے ہاں جلد ہی 83 بچوں کی پیدائش متوقع ہے ، ان بچوں سے مراد حقیقی بچے نہیں بلکہ ڈیجیٹل اے آئی معاونین ہیں جو برسر اقتدار سوشلسٹ پارٹی کے 83 ارکانِ پارلیمنٹ کے لیے بطور اسسٹنٹ کام کریں گے۔ وزیراعظم نے بتایا کہ ہر اے آئی بچہ ایک معاون کے طور پر کام کرے گا،یہ بچے پارلیمانی اجلاسوں میں...
کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے نوجوان محمد عرفان کی پولیس کسٹڈی میں ہلاکت کے مقدمے میں اے ایس آئی عابد شاہ اور کانسٹیبل آصف علی کو ایف آئی اے کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی زاہد علی کی عدالت کے روبرو پولیس نے نوجوان محمد عرفان کی پولیس کسٹڈی میں ہلاکت کے مقدمے میں ریمانڈ ختم ہونے پر ملزمان کو پیش کیا۔ ملزمان میں اے ایس آئی عابد شاہ اور کانسٹیبل آصف علی شامل ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ پولیس کسٹڈی میں کوئی جاں بحق ہو تو اس کیس کی تفتیش قانون کے مطابق ایف آئی اے کرتی ہے۔ تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ہم ملزمان کو آج ایف آئی اے کے...
سندھ میں ایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز محکمہ صحت کے لیے بڑا امتحان بن گئے جس کے نتیجے میں وزیر صحت سندھ نے اس وبا کی بڑی وجہ ہم جنس پرستی کے بڑھتے رجحان، عطائی ڈاکٹرز اور غیر قانونی طبی مراکز کو قرار دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے ہیلتھ کیئر کمیشن کو صوبے بھر میں بلاامتیاز کریک ڈاؤن کا حکم دیدیا ہے اور انتباہ دیا کہ اگر کسی غیر قانونی طبی مرکز کے حوالے سے کسی بااثر شخصیت کی سفارش آئے تو مجھے بتایا جائے میں خود نمٹ لوں گی۔ وزیرِ صحت و بہبود آبادی سندھ کی زیرصدارت سندھ بھر میں ایچ آئی وی کے بڑھتے ہوئے کیسز اور پھیلاؤ کی روک تھام کے حوالے سے اہم...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ہم ایک ریاست دو دستور کا کلچر ختم کرنے آئے ہیں، ہماری جدوجہد حقیقی آزادی، آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے لیے ہے۔ یہ بات انہوں نے وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں جسٹس لائرز فورم کے 94 وکلا کی انصاف لائرز فورم میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ یہ بھی پڑھیے: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور کور کمانڈر پشاور کی علیحدہ ملاقات، کیا باتیں ہوئیں؟ سہیل آفریدی نے تقریب میں شامل ہونے والے وکلا کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وکلاء برادری قانون کی سربلندی کی تحریک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم...
واپڈا کالونی تھور میں ڈیوٹی سر انجام دینے والے آٹھ کے قریب ملازمین تھور گبر اخروٹ کی خریداری کے لئے گئے تھے جہاں اغواء کاروں نے دیگر ملازمین کو چھوڑ کر معراج الدین اور اسد الیاس نامی سینئر سپرٹینڈنٹ HR ایڈمن کو اغواء کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں تھور چلاس سے اغوا ہونے والے واپڈا کے دو ملازمین رہا ہو گئے۔ چند روز دہشتگردوں نے تھور چلاس سے واپڈا کے دو ملازمین کو اغوا کر لیا تھا۔ دہشتگردوں سے ملازمین کی بازیابی کیلئے مذاکرات جاری تھے اور اس کیلئے دیامر کے مقامی علماء کی بھی مدد حاصل کی گئی تھی۔ خیال رہے کہ دونوں ملازمین کو25 اکتوبر کو تھور نالہ میں دہشتگردوں نے اغوا کر...
یورپی یونین اور گلوبل واٹر آپریٹر الائنس نے واسا لاہور کو بین الاقوامی سطح پر بطور ٹرینر منتخب کر لیا واسا لاہور نے ایک اور بین الاقوامی سنگِ میل عبور کر لیا ہے جس میں یورپی یونین اور گلوبل واٹر آپریٹر الائنس نے واسا لاہور کو بین الاقوامی سطح پر بطور ٹرینر منتخب کیا ہے۔ جرمنی کے شہر بون میں گلوبل واٹر آپریٹر پارٹنرشپ کے زیر اہتمام کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں کانفرنس میں ڈائریکٹر مدثر جاوید نے واسا لاہور کا کامیاب ماڈل پیش کیا، جسے بین الاقوامی سطح پر سراہا گیا۔ واسا لاہور کو باقاعدہ طور پر بطور مینٹور یوٹیلیٹی گلوبل واٹر آپریٹرز پارٹنرشپ پروگرام ، یو این ہیبیٹیٹ اور یورپی یونین کے فنڈڈ پروگرام میں رجسٹرڈ کیا...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ملاقات کے دوران سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان 27 اکتوبر 2025 کو ریاض میں ہونے والی ملاقات کے دوران اقتصادی تعاون کا فریم ورک شروع کرنے پر اتفاق ہوا. یہ پیش رفت مملکت سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان تقریباً آٹھ دہائیوں پر محیط تاریخی شراکت کی مضبوطی اور دونوں ممالک کی قیادت کو متحد کرنے والے بھائی چارے و اسلامی یکجہتی کے مضبوط رشتے کی عکاسی ہے. یہ فریم ورک دونوں ممالک کے مشترکہ اقتصادی مفادات پر مبنی ہے اور ان کی تکمیل کے لیے تجارت و سرمایہ کاری کے تعلقات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سماجی رابطے کا پلیٹ فارم ایکس، جسے پہلے ٹوئٹر کے نام سے جانا جاتا تھا، اب اپنے پرانے ڈومین twitter.com کو مکمل طور پر ختم کر رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کمپنی نے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے جلد اپنی سکیورٹی سیٹنگز اپ ڈیٹ نہ کیں تو ان کے اکاؤنٹس عارضی طور پر لاک ہوسکتے ہیں۔ایلون مسک نے اکتوبر 2022 میں ٹوئٹر خریدنے کے بعد اس میں بڑی تبدیلیاں کیں اور اسے ایکس (X) کے نام سے متعارف کرایا۔ اب کمپنی پرانے ڈومین کو ریٹائر کر کے تمام خدمات کو نئے x.com ڈومین پر منتقل کر رہی ہے۔ایکس کی جانب سے جاری ہدایت کے مطابق جن صارفین نے اپنی ہارڈ ویئر سکیورٹی کیز...
آئی بی ایم میں ایک طالبہ کا داخلہ منسوخ کرنے پر طلبا کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا جس کے بعد طالبہ بحال کردی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق احتجاج کیوجہ سے آئی بی ایم آج بھی دوسرے روز بند تھی تاہم ترجمان کا کہنا ہے کہ بدھ سے کیمپس میں کلاسز شروع ہوجائیں گی۔ کاروبار کی تعلیم میں اپنا مقام رکھنے والی پرائیویٹ سیکٹر کی معروف یونیورسٹی " انسٹی ٹیوٹ آف بزنس منیجمنٹ" (آئی بی ایم) آج منگل کو دوسرے روز بھی بند ہے۔ فزیکل کلاسز معطل ہیں اور یونیورسٹی کے دعوے کے مطابق طلبہ آن لائن کلاسز لے رہے ہیں۔ یونیورسٹی کی یہ بندش وہاں کے نوجوان طلبا کے احتجاج کے سبب سامنے آئی ہے جن کی تعداد محتاط انداز کے مطابق 1 ہزار...
سندھ ہائیکورٹ نے یلو لائن منصوبے کے کنٹریکٹر کی کے الیکٹرک کیخلاف 51 کروڑ روپے کے غیر قانونی مطالبے اور منصوبے کی تعمیر میں رکاوٹ ڈالنے سے متعلق درخواست پر فریقین کو 31 اکتوبر تک حالت جوں کی توں برقرار رکھنے کی ہدایت کردی۔ ہائیکورٹ میں یلو لائن منصوبے کے کنٹریکٹر نے کے الیکٹرک کیخلاف 51 کروڑ روپے کے غیر قانونی مطالبے اور منصوبے کی تعمیر میں رکاوٹ ڈالنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ نیو جام صادق پل کی تعمیرات کے دوران کے الیکٹرک کی 11 کے وی لائن کا پول تعمیرات میں تاخیر کا باعث بن رہا تھا۔ متعدد بار رابطے کے بعد کے الیکٹرک نے پول ہٹایا۔ کے الیکٹرک نے...
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس کی وصولی کے خلاف درخواست پر کے ایم سی کے وکیل کی استدعا پر سماعت ملتوی کر دی۔ ہائیکورٹ میں بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس کی وصولی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل طارق منصور ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ جون 2024 سے اب تک کے الیکٹرک، کے ایم سی کے لیے 2ارب 64 کروڑ روپے جمع کر چکی ہے، 29 مئی 2024 کو ہائیکورٹ قرار دے چکی ہے کہ کے ایم سی کی وصولی عارضی ہے۔ کے ایم سی کی تمام ریزولوشن کا فیصلہ اس پٹیشن میں کیا جائے گا۔ اس پٹیشن کی ترجیحی بنیادوں پر سماعت کی جائے۔ کے ایم سی...
پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں گرفتار ملزم کو 13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔ احتساب جج امجد ضیاء نے ملزم کو 13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالہ کیا، تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم نصیرالدین بابر پولیس میں سب انسپیکٹر ہے، ملزم اپر کوہستان اسکینڈل میں ملوث ہے۔ تفتیشی افسر نے مؤقف اپنایا کہ ملزم کے قبضے سے کروڑوں روپے برآمد ہوئے، ملزم پر 6 کروڑ روپے سے زائد رقم غبن کرنے کا الزام ہے۔ تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ ملزم سے تفتیش کی ضرورت ہے، جسمانی ریمانڈ دیا جائے، عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کردی۔ عدالت نے ملزم کو 13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں مذاکرات کا دوبارہ آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 28 October, 2025 سب نیوز استنبول: (آئی پی ایس) پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان ترکیہ کی میزبانی میں استنبول مذاکرات دوبارہ شروع ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع ہو گئے ہیں، مذاکرات کا یہ دور مصالحت کاروں کی درخواست پر دوبارہ شروع ہوا ہے، مذاکرات کے پہلے تین ادوار کابل انتظامیہ کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے بے نتیجہ ختم ہو گئے تھے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان تین روز سے مذاکرات جاری تھے، تیسرے دن مذاکرات 18 گھنٹے تک جاری رہے، 18 گھنٹوں کے دوران افغان طالبان کے...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیشنل انرجی ایفیشنٹ کنزرویشن اتھارٹی (نیکا) کے ڈائریکٹر ایس ایم او صبیح حیدر کی تعیناتی کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔ جسٹس بابر ستار نے نیکا کے ملازم سجاد حسین کی درخواست پر محفوظ شدہ 25 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ سنایا۔ یہ بھی پڑھیے: پیٹرولیم مصنوعات پر نئے ٹیکس کی تجویز، وزارت توانائی نے سمری وفاقی کابینہ کو بھیج دی عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ڈائریکٹر ایس ایم او کا عہدہ نیکا کے سروس رولز میں موجود نہیں تھا، لہٰذا اس پر تعیناتی قانون کے مطابق نہیں تھی۔ فیصلے میں مزید کہا گیا کہ نیکا میں ڈائریکٹر کے عہدے کے لیے مقررہ عمر کی حد 45 سال تھی، جسے غیر قانونی طور...
برطانوی شہزادے پرنس اینڈریو ایک بار پھر تنازع کی زد میں آگئے ہیں۔ تازہ انکشافات کے مطابق انہوں نے اپنے شاہی گھر رائل لاج میں جیفری ایپسٹین، گزلین میکسویل اور ہاروی وائن اسٹائن جیسے بدنام افراد کی مہمان نوازی کی تھی۔ یہ ملاقات 2006 میں شہزادی بیٹریس کی 18ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہونے والی ماسک بال پارٹی سے قبل ہوئی، جب ایپسٹین کے خلاف امریکا میں نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتاری کا وارنٹ جاری ہو چکا تھا۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق، ایپسٹین، میکسویل اور وائن اسٹائن نے پارٹی سے پہلے ونڈزر کے رائل لاج کا دورہ کیا، جہاں پرنس اینڈریو رہائش پذیر ہیں۔ بعد ازاں مرکزی تقریب ونڈزر کیسل کے...
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے نیشنل کرائم اینڈ سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے متعدد افسران کو کرپشن کے الزامات پر گرفتار کر لیا ہے۔ عروب جتوئی کی مدعیت میں درج مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعیب ریاض نے اپنے فرنٹ مینوں کے ذریعے 90 لاکھ روپے وصول کیے۔ درخواست گزار کے مطابق یہ رقم ڈکی بھائی کو مقدمے میں ریلیف دلانے اور جوڈیشل کرانے کے لیے وصول کی گئی تھی۔ این سی سی آئی اے افسران کی گرفتاریدرج مقدمے کی تفصیلات سامنے آگئیںایف آئی آر یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ اروب جتوئی کی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جاپان کی نئی وزیر اعظم سانائے تاکائچی نے ٹوکیو میں اہم اور نایاب معدنیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد مربوط سرمایہ کاری اور منصفانہ مارکیٹ کے طریقوں کے ذریعے ترسیلِ رسد کو مضبوط بنانا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ اور جاپان کے مابین نایاب معدنیات کی فراہمی کا معاہدے طے پا گیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جاپان کی نئی وزیر اعظم سانائے تاکائچی نے ٹوکیو میں اہم اور نایاب معدنیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد مربوط سرمایہ کاری اور منصفانہ مارکیٹ...
لاہور کے مختلف علاقوں میں کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے مبینہ مقابلوں میں 6 ملزمان مارے گئے۔جیو نیوز کے مطابق مبینہ پولیس مقابلے لاہور کے علاقوں نشتر ٹاؤن، گرین ٹاؤن، رنگ روڈ اور ہربنس پورہ میں ہوئے جس دوران سیکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے 6 ملزمان ہلاک ہوئے۔پولیس کے مطابق نشتر میں ناکے پر ملزمان نے فائرنگ کی جس پر پولیس نے جوابی فائرنگ کی اور 2 ملزم ہلاک ہوئے جبکہ گرین ٹاؤن زیرِ حراست ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔پولیس حکام کا بتانا ہے کہ رنگ روڈ پر مقابلے میں 2 ملزم ہلاک ہوئے اور 2 فرار ہوگئے جبکہ ریلوے پھاٹک ہربنس پورہ کے قریب مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا۔
---فائل فوٹو میٹرک بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر حمزہ خان تگڑ نے کہا ہے کہ میٹرک کے سالانہ امتحانات 2026ء میں نویں جماعت کے مضامین کی جانچ دستی نہیں بلکہ سارے مضامین کی جانچ ای مارکنگ کے ذریعے کی جائے گی۔ ’جنگ‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر حمزہ خان تگڑ نے بتایا کہ نویں جماعت کے تمام مضامین جبکہ دسویں جماعت کے حیاتیات اور کمپیوٹر کی ای مارکنگ شروع کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین بورڈ غلام حسین سہو کی ہدایت پر امتحانی نظام کو او لیول کے طرز پر کرنے کےلیے ہم شارٹ نوٹس اور ایم سی کیوز کو بڑھائیں گے اور اِن کا حصہ 50 فیصد پر جبکہ باقی 50 فیصد کے...
سٹی42: موسمی تبدیلی اور بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کے باعث سانس اور جلد کے امراض میں خطرناک حد تک اضافہ ہونے لگا ہے۔ معروف ماہرِ طب پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل ہو چکا ہے، جس کے باعث شہریوں کی صحت بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ پروفیسر جاوید اکرم نے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ بزرگ افراد اور بچے فضائی آلودگی سے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں جبکہ پہلے سے بیمار افراد کے لیے یہ آلودگی انتہائی مہلک ثابت ہو سکتی ہے۔ لیسکو کی جانب سے سنگل فیز اسمارٹ میٹر کی قیمت مقرر ان کا کہنا تھا کہ شہری کھلی فضا میں نکلتے وقت لازمی...
جسٹس جہانگیری ڈگری کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس جہانگیری ڈگری کیس کی سماعت کرنے والا دو رکنی بنچ ٹوٹ گیا۔ جسٹس خادم حسین سومرو نے بنچ میں بیٹھنے سے معذرت کر لی۔ یہ بھی پڑھیے: جعلی ڈگری کیس: جسٹس جہانگیری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا کیس کی سماعت چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس خادم حسین سومرو پر مشتمل بنچ کر رہا تھا۔ سماعت کے دوران اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کی کیس میں فریق بننے کی متفرق درخواست مقرر تھی۔ دورانِ سماعت جسٹس خادم حسین سومرو نے کیس سننے سے معذرت کرتے ہوئے خود کو بنچ سے الگ کر لیا۔ جسٹس خادم حسین سومرو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کرنے کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں۔جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ان کے پاس کرکٹ کی تاریخ میں ایک بڑا ورلڈ ریکارڈ بنانے کا سنہری موقع موجود ہے، جس کے مطابق بابر اعظم صرف 9 رنز بنا کر روہت شرما کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر سکتے ہیں۔روہت شرما اس وقت 151 اننگز میں 4231 رنز کے ساتھ فہرست میں سرفہرست ہیں، جب کہ بابر اعظم نے صرف 121 اننگز میں 39.83 کی اوسط سے 4223 رنز بنائے ہیں۔اگر بابر اعظم آئندہ میچ میں یہ 9 رنز مکمل کرنے...
پی ٹی اے نے مفادِ عامہ کے لیے جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایسے افراد اور گروہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جعلی نوکریوں کے اشتہارات لگا کر عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ لوگ زیادہ تنخواہ، آسان اوقاتِ کار اور بیرونِ ملک ملازمت کے جھانسے دے کر شہریوں سے رقوم اور ذاتی معلومات حاصل کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے آن لائن نوکری تلاش کرنے والے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر نظر آنیوالی ہر ملازمت کی پیشکش حقیقت پر مبنی نہیں ہوتی۔ پی ٹی اے نے مفادِ عامہ کیلئے جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایسے افراد اور گروہ سوشل میڈیا...
حکومتِ پاکستان کی جانب سے بینک ٹرانزیکشنز پر اضافی ٹیکس نافذ کیے جانے اور بینکوں کی طرف سے اپنی سروس فیسوں میں اضافہ کرنے کے بعد صارفین میں شدید تشویش اور غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ تازہ مالیاتی اقدامات کے تحت نان فائلرز اب بینک سے رقم نکالنے پر 0.8 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس ادا کریں گے، جبکہ بینکوں نے بھی اے ٹی ایم کارڈ، ایس ایم ایس الرٹ سروس، اور دوسری بینکوں کے اے ٹی ایم کے استعمال پر چارجز بڑھا دیے ہیں۔ حیران کن طور پر، ان فیسوں میں فائلرز اور نان فائلرز کے درمیان کوئی فرق نہیں رکھا گیا۔ رپورٹس کے مطابق دوسری بینک کے اے ٹی ایم کے استعمال پر لی جانے والی فیس میں...
برطانوی صحافی اور مشرقِ وسطیٰ کے امور پر تبصرہ کرنے والے معروف تجزیہ کار سامی حامدی کو امریکی امیگریشن حکام (ICE) نے گرفتار کر لیا ہے۔ حامدی کو اسرائیل پر سخت تنقید کرنے کی وجہ سے امریکی حکام کی ناراضی کا سامنا تھا۔ امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی (DHS) کی ترجمان ٹریشا مکلافلن نے بتایا کہ سمی حامدی کو امریکی دورے کے دوران حراست میں لیا گیا ہے اور ان کا ویزہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حامدی اس وقت امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) کی تحویل میں ہیں اور انہیں جلد ملک بدر کر دیا جائے گا۔ امریکی حکومت کیا کہتی ہے؟ امریکی محکمہ خارجہ اور DHS کا کہنا ہے کہ سامی حامدی مبینہ طور پر...
پنجاب حکومت نے راولپنڈی شہر میں جدید اور ماحول دوست الیکٹرک بس سروس شروع کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ ابتدائی مرحلے میں 45 الیکٹرک بسیں چار اہم روٹس پر چلائی جائیں گی، جن کا کرایہ صرف 20 روپے مقرر کیا گیا ہے، ان بسوں سے روزانہ تقریباً 20 ہزار مسافروں کو سفری سہولت حاصل ہوگی۔ ذرائع کے مطابق الیکٹرک بسوں کی چارجنگ اسٹیشنز کی تعمیر میٹرو اسٹیشن اور اولڈ واران ڈپو میں جاری ہے تاکہ سروس کو بلاتعطل برقرار رکھا جا سکے۔ ابتدائی روٹس میں فی الحال صدر تا 26 نمبر چونگی، صدر تا اڈیالہ روڈ، راجہ بازار تا کرال چوک اور راجہ بازار تا ساون اڈا کو شامل کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ...
وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت (فوسپا ) نے فیڈرل اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے بیانات کو صنفی امتیاز قرار دے دیا۔ وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت نے وائس چانسلر کو تنبیہ کرتے ہوئے یونیورسٹی سنڈیکیٹ کو انکے طرزِ عمل پر نظر رکھنے، یونیورسٹی انتظامیہ کو قانون کے مطابق انکوائری کمیٹی تشکیل دینے اور تمام کیمپسز میں ضابطہ اخلاق نمایاں طور پر آویزاں کرنے کی ہدایت کی۔ فوسپا نے عملے اور طلبہ کے لیے آگاہی اور صنفی حساسیت کی تربیت کا باقاعدہ انتظام کرنے کی ہدایت کی اور خاتون لیکچرار کی وائس چانسلر ڈاکڑ ضابطہ خان کیخلاف ہراسمنٹ کی شکایت پر وارننگ دی گئی۔ فوسپاہ کے فیصلے میں کہا گیا کہ ڈاکڑ ضابطہ خان کے خلاف شکایت میں دو الزامات عدم شواہد پر مسترد، ڈاکڑ...
پاکستان آئینی بحران کا شکار، عدلیہ کو آئینی ترمیم کے ذریعے یرغمال بنایا گیا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت سنگین آئینی بحران سے گزر رہا ہے، جسے پوری دنیا دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ آئینی ترمیم کے ذریعے عدلیہ کو یرغمال بنا لیا گیا ہے، جو عدالتی خودمختاری پر براہ راست حملہ ہے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ ججز کے احکامات ہوا میں اڑائے جا رہے ہیں، حتیٰ کہ ایک چھوٹا حوالدار بھی عدلیہ کے احکامات پر عمل نہیں کر رہا۔ مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور کور کمانڈر پشاور کی علیحدہ ملاقات، کیا باتیں ہوئیں؟ ان کے مطابق، ہم آئین و قانون پر عملدرآمد کے لیے سپریم کورٹ آئے ہیں۔ اگر آئین پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سان فرانسسکو: ای کامرس کی عالمی دیو ایمیزون نے منگل سے اپنے کارپوریٹ شعبے کے تقریباً 30 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔روئٹرز کے مطابق، کمپنی نے یہ فیصلہ اخراجات میں کمی اور کرونا وبا کے دوران ہونے والی غیر معمولی بھرتیوں کے ازالے کے لیے کیا ہے۔ اس اقدام سے متعدد شعبے متاثر ہوں گے، جن میں ہیومن ریسورسز، آپریشنز، ڈیوائسز اینڈ سروسز، اور ایمیزون ویب سروسز (AWS) شامل ہیں۔یہ تعداد اگرچہ ایمیزون کے 15 لاکھ 50 ہزار کل ملازمین کا ایک چھوٹا حصہ ہے، تاہم کارپوریٹ عملے (تقریباً 3 لاکھ 50 ہزار افراد) میں یہ 10 فیصد کمی بنتی ہے۔ اگر منصوبہ مکمل ہوا تو یہ 2022 کے بعد کمپنی کی سب...
کراچی: شہر قائد میں ٹریفک نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے شروع کیا گیا ای چالان سسٹم اپنے ابتدائی مرحلے میں ہی بھرپور نتائج دینے لگا۔ ٹریفک پولیس کے مطابق اس نئے خودکار نظام کے تحت صرف 6 گھنٹوں کے اندر شہریوں پر ایک کروڑ 25 لاکھ روپے سے زائد کے چالان عائد کیے گئے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں کس قدر عام ہیں۔ پولیس حکام نے بتایا کہ اس سسٹم کے آغاز کے بعد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی خودکار کیمروں اور ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے ذریعے کی جا رہی ہے، جس سے بغیر کسی انسانی مداخلت کے فوری کارروائی ممکن ہو گئی ہے۔ رپورٹ کے...
پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر الیکشن لڑنے کے لیے ن لیگ نے ٹکٹیں تقسیم کر دی ہیں۔ 9 مئی 2023 کو عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کے دوران ہونے والے فسادات میں ملوث اراکین کو انسدادِ دہشت گردی عدالتوں نے سزائیں سنائیں اور بعد ازاں الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے انہیں نااہل قرار دے دیا۔ یہ بھی پڑھیے: 9 مئی سمیت دیگر کیسز میں قومی اسمبلی کے 8 ارکان کی نااہلی، عمر ایوب اپوزیشن لیڈر نہیں رہے ان میں عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل سمیت کئی رہنما شامل تھے۔ ان نااہلیوں کے باعث قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں میں خالی...
---فائل فوٹو کراچی کے علاقے گرومندر کے قریب ریسٹورنٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والا نوجوان دورانِ علاج دم توڑ گیا۔صدر موبائل اینڈ الیکٹرونکس ڈیلر ایسوسی ایشن کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والے نوجوان کا نام معیز تھا، معیز موبائل فون کا تاجر تھا۔دوسری جانب پولیس کے مطابق معیز کی موت کے بعد رواں سال مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 75 ہو گئی ہے۔
کراچی: سندھ ہائیکورٹ میں میونسپل ٹیکس کی وصولی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزار نے انکشاف کیا کہ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) شہریوں سے بجلی کے بلوں کے ذریعے ٹیکس کی مد میں اب تک 2 ارب 64 کروڑ روپے وصول کر چکی ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت ٹیکس کی وصولی صرف سرکاری ادارے کر سکتے ہیں، جبکہ کسی تیسرے فریق کو ریونیو اکٹھا کرنے کا اختیار نہیں دیا جا سکتا۔ ان کے مطابق کے ایم سی کی جانب سے بجلی کے بلوں میں میونسپل یوٹیلیٹی چارجز (MUCT) کا نفاذ سندھ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2013 کی واضح خلاف ورزی ہے۔ وکیل نے مزید بتایا کہ...
کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے نوجوان محمد عرفان کی پولیس کسٹڈی میں ہلاکت کے مقدمے میں 2 پولیس اہلکار ملزمان کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو نوجوان محمد عرفان کی پولیس کسٹڈی میں ہلاکت کے مقدمے میں 2 پولیس اہلکار ملزمان اے ایس آئی عابد شاہ اور کانسٹبل آصف علی کو پیش کیا۔ عدالت نے اے ایس آئی عابد شاہ اور کانسٹبل آصف علی کا ایک دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا، عدالت نے ریمارکس دیے کہ دونوں ملزمان پولیس اہلکاروں کو 28 اکتوبرکو دوبارہ پیش کیا جائے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے محمدعرفان کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا جس سے نوجوان جاں بحق...
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت امن و امان سے متعلق چھٹے اجلاس میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مریم نواز نے حکم دیا کہ افغان یا کسی بھی غیر ملکی کو پراپرٹی کرایے پر دینے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔ مزید پڑھیں:’عمران خان کے حامی ہیں مگر کام مریم نواز کے پسند ہیں‘، رانا سکندر حیات کی نوجوانوں کے ساتھ ویڈیو وائرل مساجد میں غیر قانونی افغان باشندوں کی نشاندہی کے اعلانات کرانے اور تمام اضلاع میں فیلڈ سروے مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ذمہ داروں کو گرفتار کیا جائے، کوئی بے...
پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے سالانہ اجلاس ہوا جس میں نئے ذخائر کی کھوج پر مثبت پیشرفت کا اظہار کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس عام میں پی پی ایل کے چئیرمین بورڈ نے بتایا کہ رواں سال پی پی ایل نے تیل و گیس کے 12 نئے کنوئیں کھودنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ پی پی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر سکندر میمن نے بتایا کہ گیس کے شعبے کا سرکلر ڈیٹ بھی جلد ختم ہونے کا امکان ہے۔ اجلاس میں پی پی ایل انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پاور اور گیس سیکٹر کے سرکلر ڈیٹ پلان میں آئی ایم ایف آن بورڈ ہے، سوئی سدرن اور سوئی نادرن کمپنیوں سے واجبات کی وصولی پر حکومت سےمدد مانگ لی ہے۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی سندھ اور بلوچستان کے عوام کے لیے مہنگائی کا ایک اور طوفان سر اٹھانے کو تیار ہے۔نجی ٹی وی کی رپورت کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کی باضابطہ درخواست اوگرا (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) کو جمع کرا دی ہے۔ کمپنی نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران گیس کی قیمتوں میں 125 روپے 41 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ناگزیر ہو چکا ہے، جس کے بغیر ادارے کے اخراجات اور نظام کی بحالی ممکن نہیں۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق اس وقت گیس کی ترسیل اور پیداوار کے اخراجات میں مسلسل اضافہ دیکھا جا...
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے سیکیورٹی اور ٹریفک پلان مرتب کرلیا گیا۔ سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کے مطابق پولیس کے 5500 سے زائد افسران سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ ٹریفک انتظامات کے لیے 367 سے زائد افسران فرائض سر انجام دیں گے۔ سید خالد ہمدانی نے بتایا ہےکہ سینئر افسران فیلڈ میں سیکیورٹی پر مامور فورس کو چیک اور بریف کریں گے۔ روف ٹاپ پر اسنائپرز بھی تعینات کیے جائیں گے۔ سی پی او راولپنڈی کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کے لیے الگ کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جبکہ تھانوں کی موبائلز، ایلیٹ اور ڈولفن اسکواڈ اسٹیڈیم کے اطراف گشت کریں گی۔ انہوں...