مریم نواز نے مبارکباد تو نہ دی، ہماری گندم بند کر دی: سہیل آفریدی
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی—فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ مجھے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مبارکباد تو نہ دی، ہمارے لیے گندم بند کر دی، گندم بند کرنے سے خیبر پختونخوا میں آٹے کا بحران ہے۔
راولپنڈی کی اڈیالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان اور بے شمار لوگوں نے مبارک باد دی، وزیرِ اعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ کی جانب سے مبارکباد کے لیے کال آئی، پتہ نہیں تھا کہ ہر شخص کی مبارک باد کی پریس ریلیز جاری کرنا ہوتی ہے۔
راولپنڈی میں وزیرِ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی اڈیالہ جیل آمد کے موقع پر پی ٹی آئی کارکن آپس میں لڑ پڑے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی ائی کا نامزد کردہ اور بنایا گیا وزیرِ اعلیٰ ہوں، مجھے ان سے ملنے دیا جائے تاکہ میں پالیسی گائیڈ لائن لے سکوں، یہ سوال نہ کریں کہ مجھے اگر ملنے نہ دیا گیا، یہ پوچھیں ملنے کیوں نہیں دیا جا رہا؟
ان کا کہنا ہے کہ ان حکمرانوں سے سوال ہونا چاہیے کہ ڈنڈے کے زور پر سب ہو رہا ہے، مگر آئین و قانون کی بالادستی نہیں، کور کمانڈر مبارکباد دینے کے لیے میرے پاس آئے تھے۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ میگا کرپشن اسکینڈل سے متعلق جب کابینہ بنے گی تو جواب دوں گا، ہم ملاقات سے متعلق توہینِ عدالت کے کیس کی طرف جا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سہیل ا فریدی
پڑھیں:
کوہاٹ جلسہ فلاپ، عوام نے ووٹ جلاؤ گھیراؤ، دھرنوں کیلئے نہیں دیا، بیرسٹرعقیل
اسلام آباد:( نیوزڈیسک) وزیرِمملکت قانون وانصاف بیرسٹرعقیل ملک نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی جلسوں، دھرنوں کے بجائے دوسرے صوبوں کا کارکردگی سےمقابلہ کریں۔
وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹرعقیل ملک کا کہنا تھا کہ اداروں میں خود احتسابی کا عمل جاری ہے، خیبرپختونخوا میں 13 سال سے پی ٹی آئی کی حکومت ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ یہ عوام کی خدمت کرنےکےبجائےجلسے کر رہے ہیں، لوگوں نےآپ کو ووٹ جلاؤ گھیراؤ، دھرنوں کیلئے نہیں دیا، کوہاٹ کا جلسہ انتہائی ناکام ثابت ہوا۔
وزیرِمملکت قانون وانصاف کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت عوام کی فلاح وبہبودکیلئے اقدامات کررہی ہے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبےمیں دن رات محنت کررہی ہیں۔
بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کی فلاح وبہبود کےلیےاقدامات کررہی ہے، سہیل آفریدی کی ترجیح اڈیالہ جیل جانا اورجلسے کرنا ہوتا ہے، سہیل آفریدی جلسوں، دھرنوں کے بجائے دوسرے صوبوں کا کارکردگی سے مقابلہ کریں۔
اُن کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی کی ترجیح اڈیالہ جیل جانا اورجلسےکرنا ہوتا ہے، سہیل آفریدی جلسوں،دھرنوں کے بجائے دوسرے صوبوں کا کارکردگی سے مقابلہ کریں، پی ٹی آئی کو لوگوں نے ووٹ فساد کے لیے نہیں دیا۔
وزیرِمملکت قانون وانصاف نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نےخیبرپختونخوا میں کوئی ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں کیا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا عوام کےمسائل حل کرنےکےلیےاقدامات کریں،اداروں میں خوداحتسابی کا عمل جاری ہے، فیض حمید کوسزا اس کا ثبوت ہے۔