محکمہ سیاحت پنجاب نے دسویں تھل ڈیزرٹ ریلی 2025 کے انعقاد کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔

لاہور میوزیم کے آڈیٹوریم میں تھل ریلی کی پروموشنل لانچ کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں سیکرٹری سیاحت، آثارِ قدیمہ و عجائب گھر پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ اور مینجنگ ڈائریکٹر ٹی ڈی سی پی عاصم رضا نے شرکت کی۔

ڈاکٹر احسان بھٹہ نے بتایا کہ تھل ڈیزرٹ ریلی 2025، وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے میگنیفیسنٹ پنجاب وژن کے تحت اور سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی خصوصی سرپرستی میں منعقد کی جا رہی ہے۔

یہ ایونٹ 6 سے 9 نومبر تک لیہ، کوٹ ادو اور مظفرگڑھ میں ہوگا۔

ان کے مطابق یہ محض ایک موٹر اسپورٹس ایونٹ نہیں بلکہ جنوبی پنجاب کی ثقافتی عظمت، صوفی ورثے، لوک موسیقی، دستکاری اور ریگستانی طرزِ حیات کو اجاگر کرنے کا ایک جامع ثقافتی جشن ہے۔

سیکرٹری سیاحت نے کہا کہ تھل ریلی جیسے ایونٹس جنوبی پنجاب کے خطے میں معاشی و سماجی سرگرمیوں کو فروغ دیتے ہیں۔ ان سے نہ صرف مقامی فنکاروں اور ہنرمندوں کو مواقع ملتے ہیں بلکہ پاکستان کا مثبت اور پرامن چہرہ دنیا کے سامنے آتا ہے۔

منیجنگ ڈائریکٹر ٹی ڈی سی پی عاصم رضا نے بتایا کہ دسویں تھل ڈیزرٹ ریلی کا ٹریک تقریباً 200 کلومیٹر طویل ہوگا اور اس میں ملک بھر سے سو کے قریب ڈرائیورز حصہ لیں گے۔

ریلی کے شرکاء میں خواتین ڈرائیورز اور معروف ریلی چیمپئنز میر نادر مگسی، صاحبزادہ سلطان محمد علی، زین محمود اور خاکوانی برادران بھی شامل ہیں۔

ریلی کے ساتھ لوک موسیقی کی محفلیں، اونٹ و گھوڑوں کے شوز، ٹینٹ پیگنگ، دستکاری بازار اور ثقافتی میلوں کا اہتمام کیا جائے گا۔

ایم ڈی ٹی ڈی سی پی نے کہا کہ اس طرح کے ایونٹس نہ صرف پنجاب کے سیاحتی حسن کو نمایاں کرتے ہیں بلکہ تھل جیسے علاقوں کی معیشت پر بھی مثبت اثر ڈالتے ہیں، جہاں ریلی کے بعد کئی ماہ تک آمدنی اور سرگرمیوں میں اضافہ ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم لیہ، کوٹ ادو اور مظفرگڑھ کی انتظامیہ کے شکر گزار ہیں جو مکمل تعاون فراہم کر رہی ہے۔

تقریب کے دوران ٹی ڈی سی پی، ڈسکور پاکستان اور پاک وہیلز کے درمیان مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے۔

معاہدے کے تحت ڈسکور پاکستان ریلی کا آفیشل میڈیا پارٹنر جبکہ پاک وہیلز آفیشل ڈیجیٹل میڈیا پارٹنر ہوگا۔

ٹی ڈی سی پی کے مطابق دسویں تھل ڈیزرٹ ریلی میں ملکی و غیر ملکی ڈرائیورز کی بڑی تعداد شرکت کرے گی، جو جنوبی پنجاب کے ورثے، ثقافت اور ایڈونچر اسپورٹس کے امتزاج کو عالمی سطح پر روشناس کرائے گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ٹی ڈی سی پی

پڑھیں:

پنجاب بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (ترمیمی) آرڈیننس 2025 تیار

لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے پنجاب بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (ترمیمی) آرڈیننس 2025 تیار کر لیا۔

حکومت نے پنجاب بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں اختیارات کی تبدیلیوں کا فیصلہ کیا، پنجاب اسمبلی سے پنجاب بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (ترمیمی) آرڈیننس 2025 منظور کرایا جائے گا۔

آرڈیننس میں چیف منسٹر کو گورنمنٹ کی جگہ بورڈز کا سربراہ کنٹرولنگ اتھارٹی قرار دے دیا گیا، اب تعلیمی بورڈز کے خالی عہدے نجی شعبے سے بھی پُر کیے جاسکیں گے، آرڈیننس کے تحت نجی شعبہ بھی اہل قرار ہونگے۔

ترمیمی مسودے کے مطابق کنٹرولنگ اتھارٹی کی منظوری سے تعلیمی بورڈز میں تقرری ممکن ہوگی، ایکٹ 1976 کی شق 12 میں ترمیم کر کے ’’دیگر بورڈ‘‘ کے بعد نجی سیکٹر کا ذکر شامل کر دیا گیا، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو کنٹرولنگ اتھارٹی قرار دیا گیا جس کی سربراہ وزیراعلیٰ ہوں گی۔

سیکشن 13 میں ترمیم کے تحت کنٹرولنگ اتھارٹی کی جگہ سیکرٹری ٹو گورنمنٹ، ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ شامل ہے، سیکشن 14 میں ترمیم کے تحت بورڈز کے تمام افسران کنٹرولنگ اتھارٹی کی منظوری سے تعینات ہوں گے۔

آرڈیننس کے مطابق بورڈز کے افسران کو مکمل وقت کے عہدے دار کے طور پر کام کرنے کی ہدایت دی جا سکے گی، سیکشن 16 میں ترمیم کے تحت کنٹرولنگ اتھارٹی کی جگہ سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ شامل ہوگا۔

مسودے کے مطابق سیکشن 20 میں ترمیم کر کے بورڈ کے ملازمین کی کارکردگی اور نظم و ضبط کے نئے اصول شامل کیے گئے، افسران اور ملازمین کی کارکردگی و نظم و ضبط کی نئی ذیلی شق (bb) شامل کی گئی یے، ترمیمی آرڈیننس کے تحت خالی آسامیوں پر فوری تقرری کی جائے گی۔

آرڈیننس کا مقصد تعلیمی بورڈز کے کام کو مؤثر، تیز اور شفاف بنانا ہے، سرکاری رپورٹ کے مطابق بورڈز میں کئی کلیدی عہدے خالی ہونے سے امور متاثر ہورہے تھے، آرڈیننس کے تحت اب نجی شعبے سے تقرری کے ذریعے خالی آسامیوں کو پر کیا جائے گا۔

آرڈیننس کے تحت ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو بورڈز کے نظم و نسق اور کارکردگی کا براہِ راست اختیار دے دیا گیا، پنجاب اسمبلی منظوری کے بعد آرڈیننس فوراً نافذالعمل ہوگا، آرڈیننس کا پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز پر لاگو ہوگا۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے 1976 کے ایکٹ میں اہم ترامیم کی منظوری دے دی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چین کی تاریخ کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی اینیمیٹڈ فلم ‘نی ژا 2‘ پاکستان بھر میں جمعہ 31 اکتوبر 2025 سے ریلیز کرنے کا اعلان
  • دسویں تھل ڈیزرٹ ریلی 2025 کا باقاعدہ اعلان،
  • پنجاب بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (ترمیمی) آرڈیننس 2025 تیار
  • سیاحت کو فروغ دینے کیلئے حکومت پنجاب کا اتھارٹی تشکیل دینے کا فیصلہ
  • سیاحت کو فروغ دینے کے لئے حکومت پنجاب کا اتھارٹی تشکیل دینے کا فیصلہ
  • ترکیہ کی علامہ اقبالؒ کی رہائشگاہ کی بحالی کیلئے تعاون کی پیشکش
  • گورنر پنجاب کی تنخواہ اور اخراجات کی تفصیلات جاری
  • نشاط ویلفیئر کے تحت منشیات کے خلاف آگاہی کے حوالے سے ریلی کا انعقاد
  • آج ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ 2025 کے امتحان کا انعقاد