آزاد کشمیر: ن لیگ نئے وزیراعظم کے لیے پیپلز پارٹی کو ووٹ نہیں دے گی، اعلیٰ سطح اجلاس میں فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
آزاد کشمیر میں حکومت کی تبدیلی کے لیے جوڑ توڑ کا عمل جاری ہے۔ مسلم لیگ ن نے فیصلہ کیا ہے کہ وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا جائے، تاہم پارٹی نئے قائد ایوان کے لیے پیپلز پارٹی کے امیدوار کو ووٹ نہیں دے گی۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر: پی ٹی آئی کا منحرف ارکان اسمبلی کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ، کیا تحریک عدم اعتماد رک جائےگی؟
ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں مرکزی رہنما احسن اقبال، رانا ثنااللہ اور امورِ کشمیر کے وزیر انجینیئر امیر مقام بھی شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق اعلیٰ سطح کے اجلاس میں آزاد کشمیر میں حکومت کی تبدیلی کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) نے مشاورت مکمل کرلی ہے۔ پارٹی نے واضح طور پر فیصلہ کیا ہے کہ نئے وزیراعظم کے انتخاب میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کو ووٹ نہیں دیا جائے گا۔
مسلم لیگ ن کا مؤقف ہے کہ چونکہ چوہدری انوارالحق آزاد کشمیر میں حکومتی امور چلانے میں ناکام ہو چکے ہیں، اس لیے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے ہم پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں گے، تاہم نئے قائد ایوان کے لیے ووٹ نہیں دیا جائےگا، کیوں کہ دو الگ الگ امور ہیں۔
مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی تنظیم کا مؤقف ہے کہ ہم اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کر چکے ہیں، اور اب حکومتی بینچوں پر نہیں بیٹھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں حکومت سازی فیصلہ کن مرحلے میں داخل، نئے وزیرِاعظم کا اعلان آج متوقع
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی کابینہ کا حصہ ہے، اور ابھی تک وزرا نے اپنے استعفے جمع نہیں کروائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آزاد کشمیر تحریک عدم اعتماد چوہدری انوارالحق حکومت تبدیلی قائد ایوان مسلم لیگ ن نیا وزیراظم.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: تحریک عدم اعتماد چوہدری انوارالحق حکومت تبدیلی قائد ایوان مسلم لیگ ن نیا وزیراظم زاد کشمیر میں حکومت چوہدری انوارالحق تحریک عدم اعتماد پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن ووٹ نہیں کے لیے
پڑھیں:
پیپلز پارٹی کی وزیراعظم آزاد کشمیر کو استعفے کیلئے مہلت، انوار الحق کا تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کرنیکا فیصلہ
پیپلز پارٹی کی وزیراعظم آزاد کشمیر کو استعفے کیلئے مہلت، انوار الحق کا تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کرنیکا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 October, 2025 سب نیوز
مظفرآباد(آئی پی ایس)پیپلز پارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کو عہدے سے مستعفی ہونے کے لیے دوپہر 2 بجے تک کی مہلت دیدی۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو پیغام بھجوایا ہے کہ وہ دن دو بجے تک استعفی دے دیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پیپلز پارٹی کو 36 ممبران کی حمایت حاصل ہے، دوپہر 2 بجے کے بعد تحریک عدم اعتماد فائل کی جائے گی۔
دوسری جانب وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے بھی تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
گزشتہ روز بھی وزیراعظم آزاد کشمیر نے ایک بیان میں کہا تھا اگر کسی کے پاس نمبرز پورے ہیں تو تحریک عدم اعتماد لے آئے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر اتفاق کیا تھا۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی اور وفاقی پارٹی کا اجلاس بھی آج ہوگا جس میں وفاقی کمیٹی پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسرائیلی آرمی چیف کا حماس کے خلاف جنگ جاری رکھنےکا اعلان اسرائیلی آرمی چیف کا حماس کے خلاف جنگ جاری رکھنےکا اعلان عدالت نے 9 مئی سمیت 5 مقدمات میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری روک دی پاکستان کے معاشی استحکام کا انقلابی سفر، بھارتی ویب سائٹ کی رپورٹ میں بھی اعتراف شہبازشریف اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، توانائی، تجارت اور نئے منصوبوں پر گفتگو پاک امریکا تعلقات پر بھارت نے اعتراض نہیں کیا مگر ہم انکے خدشات سے آگاہ ہیں: امریکی وزیر خارجہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا آج مستعفیٰ ہونے کا امکانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم