شناختی کارڈ مفت؟ نادرا کی بڑی خوشخبری
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
نادرا نے شہریوں کو پہلا شناختی کارڈ مفت فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ حکومت کی جانب سے عوام کے لیے بڑی سہولت فراہم کی گئی اور شہری پہلا شناختی کارڈ (بغیر اسمارٹ چپ) بالکل مفت حاصل کرسکتے ہیں۔شناختی کارڈ بنوانے کے لیے شہری نادرا مرکز جائیں اور 15 دنوں میں بغیر کسی فیس کے پہلی مرتبہ بننے والا کارڈ حاصل کریں۔نادرا کے اس اقدام کو شہریوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے اور درخواست کی جارہی ہے کہ یہ سہولت پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر بھی دستیاب کی جائے۔
گزشتہ دنوں (نادرا) نے کراچی اور اندرون سندھ کے مختلف اضلاع میں 200 جونیئر ایگزیکٹیوز (ڈیٹا انٹری آپریٹرز) کی بھرتی کا اعلان کیا تھا.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: شناختی کارڈ کے لیے
پڑھیں:
خیبرپختونخوا؛ دفعہ 144 کے تحت متعدد اضلاع میں کان کنی پر پابندی میں توسیع
پشاور:خیبر پختونخوا کی حکومت نے صوابی اور نوشہرہ سمیت متعدد اضلاع میں دفعہ 144 کے تحت سونے کی غیرقانونی کان کنی سمیت سرگرمیوں پر پابندی میں توسیع کردی۔
خیبرپختونخوا محکمہ داخلہ وقبائلی امور نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت ضلع صوابی، نوشہرہ، کوہاٹ اور ملحقہ علاقوں میں دریائے سندھ اور دریائے کابل کے کناروں پر سونے کی غیر قانونی کان کنی کی تمام سرگرمیوں پر عائد پابندی میں توسیع کر دی ہے۔
صوبائی حکومت کے محکمہ داخلہ نے بتایا کہ یہ حکم فوری طورپر نافذالعمل ہو کر 30 دن تک لاگو رہے گا اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
صوبائی حکومت نے بتایا کہ یہ اقدام ماحول کو ممکنہ طور پر پہنچنے والے نقصان، آبی وسائل کے آلود ہ ہونے اور غیر مجاز کان کنی کی سرگرمیوں سے وابستہ امن و امان کے مسائل کے حوالے سے درپیش خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔