Islam Times:
2025-10-26@23:16:22 GMT

ایم این اے انجینئر حمید حسین کا کرم ایجنسی کی صورتحال پر خصوصی انٹرویو

اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT

‍‍‍‍‍‍

اپنے خصوصی انٹرویو میں انجینئر حمید حسین کا کہنا تھا کہ حالیہ دہشتگردی کی جنگ میں عوام کو اعتماد میں لیا جانا چاہیئے، سرحدی تناؤ نے عوام میں بےچینی بڑھا دی ہے۔ آئین پامال ہو رہا ہے، انصاف نہیں مل رہا، عوام جائیں تو کہاں جائیں۔؟ متعلقہ فائیلیںانجینئر حمید حسین کا تعلق کرم ایجنسی پاراچنار سے ہے، سول انجینئر ہیں، 1990ء میں انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی، 1993ء میں ہائی وے کو جوائن کیا، مختلف منصوبوں پر کام کیا، لواری ٹنل کا 90 فیصد سے زیادہ کام انہوں نے کیا۔ سماجی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین کے ٹکٹ پر ایم این اے منتخب ہوئے، پی ٹی آئی اور ایم ڈبلیو ایم کے مشترکہ امیدوار کے طور پر سامنے آئے۔ سینیئر صحافی نادر بلوچ نے افغانستان سے جاری سرحدی کشیدگی اور اسکے کرم پر اثرات پر انٹرویو کیا ہے، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.

youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

صدر سے پولینڈ کے نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ اور اقوام متحدہ کے نمائندے کی ملاقاتیں

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پولینڈ کے نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ رادوسواف شِکورسکی اور اقوامِ متحدہ کے سڑکوں کی حفاظت کے لئے خصوصی نمائندہ ژاں ہنری ٹوڈ نے صدر آصف علی زرداری سے ایوانِ صدر میں الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ صدر آصف علی زرداری نے پولینڈ کے وزیر خارجہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پولینڈ کے ساتھ سیاسی و معاشی تعلقات مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ صدر آصف علی زرداری نے پولش کمپنیوں کو خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ صدر نے یورپی یونین جی ایس پی پلس پر پاکستان کی حمایت پر پولینڈ کا شکریہ ادا کیا۔ اقوامِ متحدہ کے سڑکوں کی حفاظت کے لئے خصوصی نمائندہ ہنری ٹوڈ نے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ صدر آصف علی زرداری نے عالمی سطح پر سڑکوں کی حفاظت کے فروغ میں ڑاں ہنری ٹوڈ کے کردار کو سراہا۔ صدر نے ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس کی میزبانی کو خطے میں محفوظ و مربوط ٹرانسپورٹ کے لیے اہم سنگ میل قرار دیا۔ دریں اثنا  پاکستان اور پولینڈ کے وزرائے خارجہ نے گزشتہ روز ملاقات کی۔ مشترکہ اعلامیہ کے مطابق پولینڈ کے وزیر خارجہ نے 23 اور 24 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط بنانا اور دو طرفہ تعاون کو فروغ تھا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے پاک فضائیہ میں پولش افسران کے کردار کو سراہا۔ دونوں ممالک کا مشترکہ تاریخی ورثے کو نئی نسل تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا۔ پاکستان اور پولینڈ نے سالانہ سیاسی مشاورت کے انعقاد پر اتفاق کیا۔ دونوں ممالک نے بین الاقوامی تنظیموں میں ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھنے پر زور دیا۔ دوران ملاقات مقبوضہ کشمیر تنازعہ اور یوکرائن جنگ پر بریفنگ دی گئی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے عالمی قوانین اور یو این چارٹر کے احترام پر زور دیا۔ دونوں ممالک نے یو این کو تنازعات کے پرامن حل کیلئے مؤثر فورم قرار دیا۔

متعلقہ مضامین

  • آزادی کشمیر کی صبح قریب، پاکستان ہر فورم پر کشمیریوں کا مقدمہ لڑتا رہے گا،انجینئر امیر مقام
  • غزہ امن منصوبہ کے حوالے سے بزرگ عالم دین علامہ عابد الحسینی کا خصوصی انٹرویو
  • بیجنگ: چین کے صوبے جیلن میں 5.5 شدت کا زلزلہ
  • حمید حسین کی سنٹرل کرم دھرنے کے شرکاء کے ہمراہ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا سے ملاقات
  • پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں ایس پی عدیل اکبر مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی اور خصوصی دعا
  • صدر سے پولینڈ کے نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ اور اقوام متحدہ کے نمائندے کی ملاقاتیں
  • شکیل ترابی صدرنیوز ایجنسیز کونسل کے سیکرٹری جنرل منتخب
  • ایم این اے حمید حسین سے وفود کی ملاقاتیں
  • آزادکشمیر کا خطہ آزاد کروانیوالے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ امیر مقام