ٹرمپ کے مقتول ساتھی چارلی کرک کے مبینہ قاتل کو گرفتار کرلیا گیا، امریکی صدر کی تصدیق
اشاعت کی تاریخ: 12th, September 2025 GMT
ٹرمپ کے مقتول ساتھی چارلی کرک کے مبینہ قاتل کو گرفتار کرلیا گیا، امریکی صدر کی تصدیق WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز
واشنگٹن (سب نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ چارلی کرک کے مبینہ قاتل کو پکڑ لیا گیا۔ کہا، پولیس کی حراست میں ہے، تفصیلات جلد پریس بریفنگ میں بتائی جائیں گی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کو معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہ قدامت پسند کارکن چارلی کرک کے قتل میں ملوث مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
مشتبہ شخص کی شناخت ٹائلر رابنسن کے نام سے کی گئی ہے، جو بدھ کے روز یوٹاہ ویلی یونیورسٹی میں ہونے والے ایک پروگرام کے دوران اسنائپر حملے میں ملوث تھا۔صدر ٹرمپ نے فاکس اینڈ فرینڈز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا مجھے لگتا ہے ہمارے پاس وہ ہے۔انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ ٹائلر رابنسن کو اس کے ایک قریبی عزیز نے پہچانا، جب اس نے پولیس کی جانب سے جاری کردہ سیکیورٹی فوٹیج دیکھی۔ اس عزیز نے مشتبہ شخص کو خود پولیس کے حوالے کر دیا۔
چارلی کرک کے قتل کے کیس میں ایف بی آئی نے بھی ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔حکام کے مطابق، ملزم کے ایک رشتہ دار نے واشنگٹن کانٹی پولیس کو اطلاع دی اوربتایا کہ ملزم نے فائرنگ کا اعتراف کیا ہے۔ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ ٹائلر رابنسن پچھلے چند سالوں میں سیاست میں دلچسپی لے رہا تھا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزارت مواصلات میں 78ارب سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف وزارت مواصلات میں 78ارب سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف مشعال کا پریانکا گاندھی کے نام خط، یاسین ملک کی پھانسی کو امن کیلئے خطرہ قرار دیدیا سکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی، بھارتی سپانسرڈ 4دہشتگرد ہلاک طالبان مخالفین سے ملاقاتوں کا الزام، افغان حکومت نے سینیئر بھارتی سفارتکار کو ملک بدر کردیا نجی سکولوں کو مفت کتابوں کی فراہمی،سرکاری گاڑی کی چوری کا کیس ، سابق ممبر اکیڈمک امتیاز علی قریشی سمیت دیگر ملزمان سے متعلق... کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا جنسی اسکینڈل، ملزم کا 100 بچوں سے زیادتی کا اعتراف
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چارلی کرک کے امریکی صدر کی تصدیق
پڑھیں:
افغان بستی میں چور گینگ رنگے ہاتھوں گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر قائد میں افغان بستی میں شہریوں نے چوری کی واردات کے دوران چور گینگ کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ ملزمان رات کی تاریکی میں خالی گھروں سے پیتل، تانبا، سریا، قیمتی کیبلز اور دیگر سامان سوزوکی میں بھر کر لے جا رہے تھے۔علاقہ مکینوں کے مطابق، انہوں نے ملزمان کو خود گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کیا ، تاہم پولیس نے ملزمان کو لاک اپ کرنے کے بعد رہا کر دیا، جس پر شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔رہائشیوں کا کہنا ہے کہ دن کے وقت افغان بستی میں تجاوزات کے خلاف کارروائیاں ہوتی ہیں، جب کہ رات کے اندھیرے میں پولیس کی مبینہ سرپرستی میں چوریاں کی جاتی ہیں۔ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ گرفتار ملزمان کا تعلق افغان کیمپ پولیس چوکی کے انچارج گل ولی کی مبینہ “اسپیشل پارٹی” سے ہے، جو رات کے وقت مختلف خالی گھروں سے قیمتی سامان اکھٹا کر کے پولیس چوکی منتقل کرتی ہے، بعد ازاں چوری کا مال فروخت کر کے لاکھوں روپے کمائے جاتے ہیں۔