Daily Mumtaz:
2026-07-24@03:19:41 GMT

سامعہ حجاب اورحسن زاہد کے درمیان معاملات طےپاگئے

اشاعت کی تاریخ: 12th, September 2025 GMT

سامعہ حجاب اورحسن زاہد کے درمیان معاملات طےپاگئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کے مبینہ اغواء کیس میں نیا موڑ سامنے آگیا ہے۔ جہاں مدعی مقدمہ اور ملزم کے مابین معاملات طے پاگئے ہیں۔فریقین میں صلح اور حسن زاہد کو جلد رہائی کیلئے گرین سگنل مل گیا۔

ذرائع کے مطابق سامعہ حجاب نے حسن زاہد کو مشروط طور پر معاف کردیا ہے۔

ملزم حسن کو آج جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا جائے گا۔پولیس کی تفتیش مکمل ، مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا نہیں کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سامعہ نے صلح اور معاف کرنے کا تحریری بیان پولیس کو ریکارڈ کروا دیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حسن زاہد نے مجھے اغواء کرنے کی غلطی کا اعتراف کیا اور معافی مانگی ۔حسن نے آئندہ ایسی غلطی نہ دہرانے کی یقین دہانی کرائی۔حسن نے دوستوں کے ذریعے چند ہماری قابل اعتراض ویڈیوز شئیر کرائیں۔حسن نے وہ تمام ویڈیوز ڈیلیٹ کرانے کی یقین دہائی کرائی ۔حسن کی یقین دہانیوں پر میں اسے معاف کرتی ہوں ۔

پولیس سامیہ حجاب کا ریکارڈ کردہ بیان آج عدالت جمع کرائے گی۔

اس سے قبل ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے الزام عائد کیا تھا کہ حسن زاہد نے مبینہ طور پر اسے گھر کے باہر سے اغواء کرنے کی کوشش کی۔ جس کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ جس کے بعد پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے لاہور کے رہائشی حسن زاہد کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا۔

ٹک ٹاکر نے اپنے ایک انٹرویو میں حسن زاہد کی جانب سے جیل سے رہائی پر بدلہ لیے جانے کا اندیشہ بھی ظاہر کیا تھا۔

Post Views: 2.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: حسن زاہد

پڑھیں:

کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔

متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔

کراچی: ڈیفنس میں غیرملکی خاتون سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔

خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔

متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔

عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار