data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد کے مختلف علاقوں لانڈھی، بلدیہ اور ڈیفنس میں ایک گھنٹے کے دوران حادثات میں ماں بچے سمیت 4افراد جاں بحق اور 3افراد زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق  لانڈھی اسپتال چورنگی پر پیش آنے والے افسوس ناک حادثے میں واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ماں اور بیٹا موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار ٹینکر بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سے جا ٹکرایا۔ جاں بحق ماں بیٹے کی شناخت بیس سالہ 20سالہ ارمان ولد احمد اور 45 سالہ رئیسہ زوجہ احمد کے نام سے ہوئی ہے جبکہ واقعے میں 24 سالہ حسنین ولد احمد زخمی ہوگیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق واقعے کے بعد ڈرائیور جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ ٹینکر کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ تاہم ڈرائیور کی گرفتاری کے حوالے سے تاحال کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی۔ بعد ازاں میتوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ادھر موچکو تھانے کی حدو د بلدیہ ناردرن بائی پاس نزد حاجی خواستی گوٹھ میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، جاں بحق شخص کی شناخت 28سالہ شہباز اور زخمی کی25سالہ داؤد ولد اسلم کے نام سے ہوئی ہے، لاش اور زخمی کو سول اسپتال ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا۔ ادھر ڈیفنس میں ساحل تھانے کی حدود ڈیفنس فیز 8 کریک ویسٹا کے قریب تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، حادثے میں یار جان نامی موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی

فائل فوٹو

کوہاٹ میں پنڈی پل ٹول پلازا کے قریب گاڑی پر فائرنگ میں کسٹم اہلکار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق شہید کسٹم اہلکار کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق